Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

کامیابی نہیں ملتی سوال: میری عمر 28سال ہے۔ چار بیٹیوںکا باپ ہوں۔ 1999ءسے مختلف نوکریاں اور کاروبار کرتا رہا ہوں لیکن پتا نہیں کیوں آج تک کسی بھی کاروبار میں کامیابی نہیں ہوئی۔ کافی حد تک مقروض ہوگیا ہوں‘ پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ محنت بھی حد سے زیادہ کرتا ہوں۔(محمد رفیق‘ خانیوال) جواب: عشاءکی نماز کے بعد ایک سو ایک بار سورہ طارق کی آیت نمبر 3 پڑھیں۔ روزگار میں برکت اور ترقی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو‘ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔ پانچ کلو باجرہ خرید کر اس کے سات حصے کرلیں۔ سات دن تک روزانہ ایک حصہ صبح کے وقت چڑیوں کو ڈالا کریں۔ گھر میں بے سکونی ہم سب نے بڑی پریشانی میں وقت گزارا ہے۔ ہم آٹھ بہن بھائی امی ابو کے ساتھ رہتے ہیں۔ مالی حالات بہتر ہیں مگر گھر کی بے سکونی ہم سب کو ایک دوسرے سے بہت دور کررہی ہے۔ والدین کا تھوڑا بہت جو ادب واحترام تھا لگتا ہے اب وہ بھی نہیں رہے گا۔ گھر کے افراد ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے‘ حالانکہ سب پڑھے لکھے اور سمجھ دار ہیں۔ اب سب میں خودغرضی آتی جارہی ہے۔ دو بڑے بھائی گھریلو معاملات سے بے بہرہ ہیں۔ ہم تین بہنیں بڑی ہیں‘ رشتے آتے ہیں مگر بات آگے نہیں چلتی۔ یہ سب دیکھتے ہوئے کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ ماں باپ بے چارے اپنی عزت اور بچوں کی لڑائی کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں۔ جو کام کریں‘ اس میں رکاوٹ ہے۔ کہیں کوئی امید نظر نہیں آتی....!(ت م‘ گوجرانوالہ) جواب: رات سونے سے پہلے سو بار سورہ بنی اسرائیل کی آیت 53 اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بہن بھائیوں کا تصور کرکے دم کردیں اور آپس میں میل محبت‘ حسن سلوک‘ والدین کے ادب واحترام‘ فرمانبرداری اور حالات کی بہتری کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے یَاسَلَامُ کا ورد کریں۔ مجھے پاگل کہتے ہیں دو ماہ بعد میری شادی ہے۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں زیادہ بولتی ہوں اور اس وجہ سے کوئی میری عزت نہیں کرتا۔ گھر کے افراد مجھے پاگل کہہ کر پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بہت بولتی ہے۔ (بسمہ‘ کوئٹہ) جواب: آپ صبح و شام اکیس بار سورہ لقمان کی آیت 18 اول و آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔ بولنے کے بجائے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار تحریری طور پر کرنے کی کوشش کیجئے۔ سندھی زبان پر عبور مجھے پڑھنے لکھنے‘ نئے نئے ہنر اور زبانیں سیکھنے کا بہت شوق ہے۔ میں سندھی زبان پر عبور حاصل کرنا چاہتی ہوں لیکن محسوس یوں کرتی ہوں کہ مجھ میں کوئی نئی زبان سیکھنے کی صلاحیت کم ہے۔ (ماریہ شفیق‘ میرپور) جواب: آپ صبح و شام ایک سو ایک بار سورہ طٰہٰ کی آیت نمبر 27 اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف کے ساتھ پڑھ کر شہد دم کرکے صبح و شام پئیں۔ چلتے پھرتے‘ وضو‘ بے وضو کثرت سے یَاعَلِیمُ یَاخَبِیرُ کا ورد کرتی رہا کریںاور اللہ سے اپنے علم میں اضافے کی دعا کریں۔ خواب میں ڈرنا ہمارے بڑے بھائی رات کو سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں جب تک انہیں بیدار نہ کیا جائے وہ مسلسل ڈرتے رہتے ہیں۔ پہلے یہ مسئلہ کبھی کبھار پیش آتا تھا اب تو تقریباً روز ہی ایسا ہوتا ہے۔ ہمارے خیال میں ان پر کسی نے کالاعلم کروا دیا ہے۔ میں اپنے والد اور دادی کا نام تاریخ پیدائش لکھ رہی ہوں براہ کرم ہمیں بتائیں کہ یہ سب کچھ بدعملیات کی وجہ سے تو نہیں ہے؟ (مائرہ‘کراچی) جواب: یہ کالے علم کا اثر نہیں ہے۔ آپ کے بھائی کے لاشعور میں کچھ ایسی چیزیں پیوست ہوگئی ہیں جو وہ کسی کو بتانا نہیں چاہتے۔ جب وہ سوجاتے ہیں تو یہ باتیں خوف یا تکلیف دہ تصویروں کا روپ دھار لیتی ہیں۔ اگر اس بات کا فوری تدارک نہ کیا تو ڈر ہے کہ خدانخواستہ یہ تشویشناک صورت اختیار نہ کرلے۔ کھانوں میں نمک کی مقدار آدھی کردیں۔ بطور روحانی علاج صبح نہار منہ اور شام کے وقت اکیس اکیس مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت نمبر 2 اَللّٰہُ لَا اِلَہَ اِلَّاھُوَالحَیُّ القَیُّومُ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ٹیبل سپون شہد پر دم کرکے پئیں۔ بھائی سے کہیںنماز کی پابندی کریں اور حرام رزق سے ہر حال میں بچیںاور احادیث میں جو رات کے اعمال ہیں وہ کرکے سوئیں اور چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کرتے رہا کریں۔ عبادت میں یکسوئی نماز پڑھنے کے دوران میرے ذہن میں خیالات کا جم غفیر لگا رہتا ہے۔ میں ان خیالات کو دور کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں لیکن یہ خیالات مجھے نماز کے دوران بے چین ہی رکھتے ہیں۔ آپ کوئی ایسا مشورہ دیں کہ میں نماز پوری یکسوئی سے ادا کرسکوں اور روحانی سکون بھی حاصل ہو۔(عباس رضا‘ کراچی) جواب: آپ وضو کرنے کے بعد کسی آرام دہ نشست پر قبلہ رخ بیٹھ جائیں اب تین مرتبہ درود شریف اور تین مرتبہ استغفار اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّاَتُوبُ اِلَیہِ پڑھ کر آنکھیں بند کرلیں اور پھرتقریباًتین سے پانچ منٹ یہ تصور کریں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ اس کے بعد نماز کیلئے نیت باندھ لیں۔ ساس نے قبول نہیں کیا میری شادی کو ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوا ہے۔ میں شادی کے دوسرے ہفتے سے ہی اپنی ساس کے ناروا سلوک کا شکار چلی آرہی ہوں۔ شروع میں تو میں نے ان کے رویے کو برداشت کیا لیکن اب ان کی ہر بات پر نکتہ چینی معمولی باتوں پر ڈانٹ ڈپٹ جیسے رویے نے مجھے بہت پریشان کررکھا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میری ساس نے مجھے بہو کے طور پر دل سے قبول ہی نہیں کیا حالانکہ یہ خود مجھے بیٹی بنا کر لائے ہیں۔ براہ مہربانی اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی وظیفہ بتادیں۔ (پوشیدہ....گجرات) جواب: رات کو سونے سے قبل اکتالیس مرتبہ سورة الانعام کی 165 آیت وَھُوَالَّذِی جَعَلَکُم سے لے کر وَاِنَّہ لَغَفُور رَّحِیمُ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے یَاعَزِیزُ یَاسَلاَمُ کا ورد کریں۔ کچھ یاد نہیں رہتا میری عمر 16 سال ہے اور میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں جو بھی یاد کرتا ہوں‘ بھول جاتا ہوں۔ ریاضی اور طبیعات کے استاد جو سمجھاتے ہیں اس وقت سمجھ میں آجاتا ہے لیکن بعد میں بھول جاتا ہوں۔ کوئی دعا یا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتائیں جس کے پڑھنے سے میں امتحان میں اچھے۳ نمبروں سے پاس ہوجائوں؟ )ارسلان احمد‘ لاہور( جواب: بیٹا! آپ روزانہ بعد نماز عشاءیَاحَافِظُ یَاحَفِیظُ یَااَللّٰہُ 66مرتبہ پڑھیں۔ اول وآخر درود شریف ابراہیمی تین تین مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کرکے رکھ لیں جب پیاس لگے تو یہ پانی پی لیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ وظیفے کے بعد امتحان میں کامیابی کیلئے دعا بھی کریں۔ پھیپھڑوں کا کینسر ہے میں نے جب سے گھر لیا ہے پریشانیوں میں مبتلا ہوگیا ہوں‘ جن میں مالی تنگی نمایاں ہے دو سال سے بیوی کی بھی طبیعت ٹھیک نہیں‘ پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔(عباس علی‘ راولپنڈی) جواب: جناب آپ کے معاملات میں کسی حاسد نے یہ عمل کرایا ہے جس کی وجہ سے آپ پر یہ پریشانیاں آئی ہیں۔ تمام مسائل کے حل اور بیوی کی صحت کیلئے انمول خزانہ خاص ترکیب کے ساتھ پڑھیں۔ ترکیب انمول خزانہ میں درج ہے۔حالات کی بہتری کیلئے دعا کریں انشاءاللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ والدہ کی اہمیت نہیں والد اپنے طور پر فیصلے کرلیتے ہیں‘ والدہ کو اہمیت نہیں دیتے‘ خرچ کیلئے پیسے دینے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ وہ کسی عامل سے متاثر ہیں اور اس کی باتوں پر عمل کرتے ہیں۔ والد کے فیصلوں سے گھر کے حالات بگڑرہے ہیں۔ ہماری تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ ہمارے قریبی عزیز ہماری جائیداد پر قبضے کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے طرح طرح کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ والد ان کے فیصلوں کو رد نہیں کرسکتے۔ مختصر یہ کہ گھر کا نظام الجھتا جارہا ہے اور حالات خراب ہورہے ہیں۔ (سلیم ‘ شیخوپورہ) جواب: والدہ سے کہیں کہ وہ نماز عشاءکے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک بار یَابَاعِثُ پڑھ کرہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ گھر کا کوئی فرد فجر کی نماز کے بعد اکیس یا اکتالیس بار سُبحَانَ اللّٰہِ وَالحَمدُلِلّٰہِ لَااِلَہَ اِلَّااللّٰہُ وَحدَہ لَاشَرِیکَ لَہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے رحم وکرم کی دعا کیا کریں۔ یہ وظیفہ چالیس دن کیا جائے۔ اول الذکر وظیفہ نوے دنوں تک کرنا ہے۔ والدین کی بات نہ ماننے کی سزا میری شادی کزن سے ہوئی اور میرے فیصلے سے ہوئی۔ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ یہ شادی دس سال قائم رہی اور اس نے مجھے بہت تکالیف دیں بالآخر طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد لوگوں نے مجبور کیا کہ دوسری شادی کرلو۔ جاننے والے لوگوں نے شادی کرائی لیکن وہ شخص میری کثیر رقم اور زیورات لے کر ایسا غائب ہوا کہ آج تک نام و نشان تک نہیں ملا۔ میرے گھر والوں نے مجھے پوچھنا چھوڑ دیا ہے شاید یہ والدین کی بات نہ ماننے کی سزا ہے۔ ویسے میں کسی کی محتاج نہیں لیکن میرا اپنا گھر نہیں ہے اور خوشیوں سے محروم ہوں۔ کوئی مخلص چاہنے والا نہیں ہے۔ میرے لیے درس میں بھی دعا کرادیں۔ (کے خ....ہالینڈ ) جواب: سکون اور محتاجی سے نجات کیلئے اللہ پر یقین قائم رکھیں اور یہ نہ سمجھیں کہ دنیاوی ذرائع آپ کو ہمیشہ اور ہر طرح کا تحفظ مہیا کرسکیں گے۔ سب طرف سے ذہن ہٹا کر یہ فکر مستحکم کریں کہ اللہ تعالیٰ جس طرح چاہیں گے آپ کیلئے آسانی مہیا فرمادیں گے۔ آپ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے رحم و کرم کی دعا کیا کریں۔ قبائلی جھگڑے ہمارے ہاں قبائلی جھگڑے بہت ہیں۔ ہمارے خاندان میں بھی ایک ایسے تنازع کو بیس سال ہوگئے ہیں۔ اس تنازع میں ہمارے اور مخالفین کے سات آدمی قتل ہوچکے ہیں اور صلح کے آثار نہیں ہیں ہم اس صورت حال سے پریشان ہیں اور ایک سال سے گائوں سے باہر قدم نہیں نکالا ہے۔ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔(عمران خان‘ جیکب آباد) جواب: کسی سمجھدار اور نیک شخص کے ذریعے دونوں طرف کے لوگوں کو سمجھایا جائے کہ اس طرح کی دشمنیاں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے سخت خلاف ہیں۔ جہاں تک ہوسکے آپ اپنی طرف سے لچک اور ایثار کا مظاہرہ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ایثار کا صلہ ضرور عطا کرے گا۔ اس طرح یہ کھلا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یَاحَکِیمُ اور نماز فجر کے بعد سورہ یٰسین ایک بار پڑھ کر دعا کیا کریں۔ کوششوں کے نتائج ظاہر ہونے تک انہی وظائف پر عمل کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 552 reviews.