Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چوڑیوں کی چھنک اورجنات کی آمد (مہرین، پشاور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

4-5 سال کی عمر میں مجھے ایک خواب آتا تھا کہ ایک لڑکا میرے پیچھے بھاگ رہا ہے اور میں اس سے ڈر کر بھاگ رہی ہوں حالانکہ وہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔ یہ خواب کافی عرصہ آتا رہا۔ امی ایک عورت کے پاس لے گئیں انہوں نے آیة الکرسی پڑھنے کو کہی پھر وہ خواب تو بند ہوگیا مگر سچے خوابوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا جو اب تک جاری ہے جو اشارہ خواب میں آتا ہے پھر ویسا ہی ہوتا ہے جیسے کہ کسی کی میت‘ بیماری‘ کوئی شآنے والی مصیبت۔ 10 سال کی عمر میں ایک رات آندھی کی وجہ سے سیڑھیوں میں پڑا بہت بڑا شیشہ ٹوٹ گیا مجھے معلوم نہیں تھا اور میں اندھیرے میں ان شیشوں پر سے بغیر کسی تکلیف کے گزر گئی۔ میری امی حیران ہوکر کھڑی یہ سب دیکھ رہی تھیں مجھے نہیں پتا یہ کیسے ہوا۔ ایک دن یونیورسٹی سے واپسی پر میری طبیعت بہت خراب تھی‘ میں بس کا انتظار کررہی تھی مگر کوئی بس نہیں رکتی تھی رش کی وجہ سے۔ اچانک ایک بچہ جس نے سبز لمبی قمیض پہن رکھی تھی وہ ایک بس کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا۔ بس رک گئی اس نے مجھے بس میں چڑھنے کا اشارہ کیا جب بیٹھنے کے بعد میں نے دیکھا تو وہاں کوئی نہیں تھا۔ پتا نہیں وہ بچہ کہاں سے آیا اور کہاں گیا۔ جس دن میں انٹری ٹیسٹ دے کر واپس اکیلی رکشے میں گھر جارہی تھی تو رکشے والے نے مجھے کہا تمہارا داخلہ میڈیکل میں ضرور ہوگا مگر اس داخلے کیلئے بہت مشکلات آئیں گی میں تمہیں جو پڑھنے کیلئے دے رہا ہوں وہ ضرور پڑھنا اور زندگی میں جب بھی کوئی مصیبت پڑے تو یہ پڑھنا۔ (رات کو 2 بجے تہجد اور پھر 6 رکعت نفل) اس کی بات سچ ثابت ہوئی میں نے ٹیسٹ تو پاس کرلیا مگر ابو نے مالی حالت کی وجہ سے میری سیٹ ساڑھے چار لاکھ میں بیچ دی‘ میں یہ عبادت بار بار کرتی رہی 10 دن تک آخر کار سب ٹھیک ہوگیا۔ 2008ءمیں میرے بھائی کی شادی ہوئی میرا سٹڈی روم جہاں میں اکثر سوتی بھی تھی وہ بھائی اور بھابی کو دیدیا گیا۔ بھابی کہتی تھیں روز خواب میںدو عورتیں آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تم اس کمرے سے نکل جائو یہ ہمارا کمرہ ہے بھابی کا وہاں رہنا محال ہوگیا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ مجھے تو کبھی کسی نے اس کمرے سے نہیں نکالا تو اسے کیوں؟؟؟ شادی کے بعد سے بھابی کی عادت تھی شام 4 بجے روز میرے کمرے میں آتی تھی مجھے اس کی چوڑیوں سے پتہ چل جاتا کہ وہ آرہی ہیں۔ ایک دن گھر میں میں اکیلی تھی۔ بھابی بھی میکے گئی ہوئی تھی 4 بجے اس کے کمرے سے چوڑیوں کی آواز آنے لگی۔ مجھے پتا تھا کہ بھابی تو گھر میں نہیں ہے میں ڈرتی نہیں اور ویسے ہی بیٹھی رہی۔ آواز میرے کمرے کی طرف بڑھی اور آواز تیز ہوگئی۔ میں نے دروازہ نہیں کھولا۔ پھر چوڑیاں زور سے بجنے لگیں اور چاروں طرف سے آواز آنے لگی گویا کوئی بہت غصے میں ہو۔ میں نے پھر بھی دروازہ نہیں کھولا۔ آخر آواز دور ہوگئی اور پھر ختم۔ اس واقعے کے ایک ہفتہ بعد میں سورہی تھی سحری کا وقت قریب تھا‘ مجھے لگا میں پانی میں ہوں اور کسی نے مجھے اتنے زور سے پکڑا ہے کہ میں اٹھ نہیں سکتی‘ میری آنکھیں کھلی تھیں مگر میں ہل نہیں سکتی تھی‘ میں نے ٹوٹی پھوٹی آیة الکرسی پڑھنا شروع کی۔ تھوڑی دیر بعد میں آزاد ہوگئی مجھے لگا خواب تھا مگر دیکھا تو میری قمیض کا پچھلا دامن پانی سے گیلا تھا۔ باقی پورا جسم سوکھا تھا۔ میں نے گھر والوں کو یہ بات بتائی۔ امی مجھے کسی جاننے والے کے پاس لے گئیں میں نے ان کو ساری پچھلی باتیں بتائیں تو وہ شخص مجھ پر ہنسنے لگا۔ انہوں نے میری باتوں کا کافی مذاق اڑایا۔ اُس دن کے بعد سے اُس رکشے والے کی بتائی ہوئی عبادت کا اثر ختم ہوگیا۔ 2010 میں پشاور کے 4 دھماکوں میں میں بال بال بچ گئی کیونکہ میں ہمیشہ گھر سے نکلنے سے پہلے 3 بار آیة الکرسی پڑھتی ہوں سب حیران ہوتے ہیں کہ میں اتنے شدید دھماکوں میں کیسے بچ گئی۔ 2010ءرمضان میں میں پہلی باراعتکاف میں بیٹھی۔ شام کو جب میں قرآن کی تلاوت کررہی تھی تو میرے ہی کمرے میں اچانک ایک مرد کی آواز آنے لگی جو قرآن کی تلاوت کررہا تھا۔ میں ڈر کر بھاگ گئی‘ پھر حوصلہ کرکے واپس کمرے میں آئی تو آواز بند تھی۔ سمجھ نہیں آتی یہ سب کیا اور کیوں ہے؟؟؟
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 559 reviews.