محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً دو سال سے عبقری کو جانتی ہوں اور پڑھتی ہوں‘ باقاعدگی سے اور چھ ماہ سے تو خود خرید کر بانٹ رہی ہوں‘ عبقری کے احسانات میرے پر بہت زیادہ ہیں۔
میں نے عبقری میں اگست 2010ءکے شمارہ میں صَلَّی اللّٰہُ عَلَی مُحَمَّد کے بارے میں پڑھا کہ اگر پائوں سن ہوجائیں تو دم کرکے ناخنوں پر تھوک لگائیں فوراً ٹھیک ہوجائیں گے۔ میری بائیں ٹانگ سوجاتی تھی‘ چلتے چلتے میں نے یہ عمل کیا۔ یقین جانیے تین چار دفعہ کے عمل سے میری ٹانگ ٹھیک ہوگئی‘ سردیوں میں میری بازو انگلیوں سے کہنیوں تک درد کرتی تھی میں نے یہی عمل کیا اور گزشتہ سردی میں میری بازو میں درد نہیں ہوا۔ پھر ایسے میں کیوں نہ عبقری اور آپ کو دعائیں دوں اورپھر حکیم صاحب میرے چہرے پر دانے نکل آئے اور میں نے ستمبر کے شمارے میں پڑھا یَاخَالِقُ۔ یَامُصَّوِرُ۔ یَاجَمِیلُ 100 بار ہر نماز کے بعد پڑھنا ہے اور اب جب میں اپنی سہیلی سے برکت والی تھیلی لینے اس کے گھر گئی تو وہ حیران رہ گئی اور چیخ کے کہتی ہے ”ناصرہ منہ پر کیا لگاتی ہو“ اور پھر فوراً کہتی ہے یَاخَالِقُ۔ یَامُصَّوِرُ۔ یَاجَمِیلُ والا وظیفہ تو نہیں پڑھتی؟؟؟ میں ہنس پڑی۔
عبقری میں بتائے ہوئے وظیفوں سے میری ہر طرف سے مشکل آسان ہوجاتی ہے حتیٰ کہ بچت پیک والی بات کہ سورة الکوثر 129 دفعہ پڑھنی ہے۔ میرے مالی حالات ان دنوں کافی خراب تھے۔ میرے پاس اس وقت ایک ہزار روپیہ تھا میں نے اس پر دم کرکے تھیلی میں ڈال دیا اور دکان سے بادام‘ کشمش‘ گڑ او رناریل لینے کے بعد بھی میرے پاس چارسو روپے بچ گئی اور گھر آئی تو میرا بھائی آیا اس نے مجھے 2000 اور دے دئیے حالانکہ مجھے اس کی امید بھی نہیں تھی۔ لیکن آیة الکرسی‘ سورة الکوثر اور صَلَّی اللّٰہُ عَلَی مُحَمَّد کے ورد نے میرے پیسوں میں برکت ڈال دی اور مہینے کا ذخیرہ ہوگیا۔
حکیم صاحب! کہنے کو تو شاید یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن یقین جانیے یہ سب عبقری کی بدولت ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 567
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں