Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ملٹھی بتائے فائدے ہی فائدے س(سائرہ نعیم، گوجرانوالہ)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

ہندو پاک میں ملٹھی کو غذا سے زیادہ دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اس کے باوجود یہ ہندوپاک کے ہر باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے۔ آیورویدک طریقہ علاج کو ماننے والوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے تمام بیماریوں کیلئے شفاءکا کوئی نہ کوئی ذریعہ ضرور بنایا ہے اور ملٹھی بھی ان میں سے ایک ہے۔ ملٹھی ایک ایسی میٹھی جڑ ہے جو اپنی معجزاتی اور شفابخش خصوصیات کے سبب آج بھی استعمال کی جاتی ہے۔ خریدنا اور محفوظ رکھنا ملٹھی کی جڑیں اور زیرزمین تنا فائدہ مند ہے۔ یہ لکڑی کے خشک ٹکڑوں کی طرح ہوتے ہیں جو سخت اور ریشے دار ہوتے ہیں۔ اس میں ایک لمبا پتلا اُبھار ہوتا ہے اور گہرا رنگ ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو دوا جیسی اور بہت تیز ہوتی ہے۔ ابتداءمیں یہ میٹھی لگتی ہے لیکن کھالینے کے بعد اس کا ذائقہ ہلکا کڑوا محسوس ہوتا ہے بالکل اسی طرح جیسے سیکریں ہوتا ہے۔ اگر ملٹھی کو چباتے رہیں تو اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا جاتا ہے۔ ادویاتی استعمال ملٹھی کو گلے کی سوجن دور کرنے کیلئے چبایا جاتا ہے۔ خشک نزلہ یا زبان پر خراش کی صورت میں پانی میں ملٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے چونکہ ملٹھی تیزاب سے ہونے والی جلن کو کم کرتی ہے اس لیے اس کو گیسٹرک السر میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔ ملٹھی کے پائوڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم اور کٹی ہوئی جلد پر لگایا جاتا ہے۔ ملٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر پائوں یا انگلی کے کسی حصے کے سخت ہوجانے پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔ ملٹھی‘ دودھ اور زعفران کا پیسٹ بنا کر گنج پن اور خشکی کا علاج کیا جاتا ہے۔ ملٹھی مختلف ادویاتی سیرپ اور گولیوں میں ذائقہ پیدا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوران حمل‘ دل اور گردے کی بیماریوں میں اس کا استعمال غیرموافق قرار دیا جاتا ہے۔ 6.6 گرام ملٹھی اور سونف ذرا کوٹ کر 370 گرام پانی میں چار پانچ جوش دے کر اس قہوے میں دودھ‘ کھانڈ یا نمک ملا کر صبح وشام پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے‘ بدن چست رہتا ہے‘ پیاس دور اور نزلہ زکام کا خطرہ ٹل جانے کے علاوہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے۔ معدہ میں تیزابی مادہ جمع ہوجانے سے جب درد ہونے لگے اور مریض تڑپنے لگے تو چھ گرام ملٹھی‘ پودینہ اور ایک بڑی الائچی کو دو کپ پانی میں جوشاندہ بنا کر گھونٹ گھونٹ کھانڈ یا نمک ملا کر پلاتے رہنے سے خدا کے فضل سے جلد صحت یابی ہوتی ہے۔مسکن‘ ملین اور مدربول ہے۔ کھانسی کو مفید‘ غلیظ اخلاط کو معتدل القوام کرتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 570 reviews.