Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مثبت پہلو اوررویہ (انتخاب: ام فروہ)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

یاد رکھیے! ہم اپنی زندگی میں جس پہلو کو سب سے کم اہمیت دیتے ہیں وہ ہے ہمارا خیال اور سوچنے کا طریقہ جبکہ ہمارے چلن اور شخصیت کی تعمیر میں یہ سب سے زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ ہر بات یا واقعہ کو مثبت طور سے دیکھنے کی عادت کا ارتقاءکریں۔ چاہے وہ کتنا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو۔ منفی اور فضول انداز فکر دماغ کو کمزور کردیتا ہے۔ اسے بے چین‘ مشتعل اور زہریلا بنادیتا ہے۔ اپنے ذہنی پہلو اور نکتہ نظر کو دوبارہ منظم کرکے ہر ایک منفی حالت کو مثبت صورت میں تبدیل کریں۔ یہ کیسے کیا جائے؟ اس کیلئے ایک مثال دیتا ہوں فرض کریں کوئی آپ کوگالی دیتا ہے یا غصہ میں غلط بات کرتا ہے اس وقت دل میں صرف یہ خیال کریں کہ وہ شخص ابھی پوری طرح سمجھدار نہیں ہوا ہے اور اس کی ذہنی کیفیت ابھی ٹھیک نہیں ہے اس لیے وہ ایسی باتیں کررہا ہے لیکن اس شخص کیلئے کسی طرح کے برے خیالات اپنے دل میں نہ لائیں۔ یہ ہوا مثبت پہلو اور رویہ۔ اس کے برعکس اپنے خیالات کو مثبت بنا کر آپ اپنی طرف سے ایسے دنیاوی حالات اور ماحول کو متوجہ کرتے ہیں جو آپ کے مددگار بنتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روحانی اصولوں کے مطابق آپ کی طرف آپ کے خیالات کے موافق ہی آپ کے دنیاوی حالات کیفیات متوجہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر فرض کریں کہ آپ کوکوئی خاص بیماری لگ جانے کا خوف بار بار ہوتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ کچھ عرصے بعد آپ میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں۔ خیالا ت میں اتنی قوت ہے وہ پتھر کی طرح ٹھوس حقیقت ہیں۔ مثبت خیالات سے بھرپور رہ کر آپ اپنے چاروں طرف تخلیقی لہروں کا نورانی خول بنالیتے ہیں۔ اس سے آپ کی ہی نہیں بلکہ آپ کے تعلق میں آنے والے ہر ایک شخص کوفائدہ ہوتا ہے۔ یہ نورانی خول دوسروں کے ذریعے چھوڑے گئے منفی خیالات کی لہروں سے آپ کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 577 reviews.