Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

الٹی اور قے سے نجات اگرکسی کو الٹی یا قے ہو رہی ہو تو اس کیلئے پودینے کے چھ یا سات پتے اور درمیانی سائز کی پیاز کو چوتھائی حصہ لے کر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بٹے سے کچل کر اس کا ایک چمچہ رس نکال لیں اور مریض کو پلائیں۔اس کے پلانے سے الٹی اور قے بند ہو جائیگی۔ کمزوری یا تھکن اگر کسی کو کمزوری یا تھکن محسوس ہو رہی ہو تو ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچہ چینی اور چوتھائی چائے کا چمچ نمک حل کر کے پی لیں۔ایک سے دو گلاس پینے سے آپ خود کو بہت بہتر محسوس کریں گے ۔ بالوں کو صحت مند بنائیے لوکی کو چھیل کر کدوکش کر لیں پھر ایک کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں ،تیل گرم ہو جائے تو اس میں کدو کش کی ہوئی لوکی ڈال دیں اور تیز آنچ پر ہلکا سنہرا یا براﺅن ہونے پر چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو کسی چھلنی سے چھان کر کسی بوتل میں ڈال دیں اور حسب ضرورت استعمال کرتی رہیں۔بال خوبصورت گھنے اور صحت مند ہو جائیں گے۔ پائے کی بدبو سے نجات لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے اسے پکانے سے گھبراتے ہیں۔لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ دار چینی اور لونگ ڈال دی جائیں تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنیں گے۔سر کی خشکی:چقندر کے پتوں کو ابال کر اس کے پانی سے سردھونے سے سر کی خشکی ختم ہو جاتی ہے۔ رف اور خشک جلد کیلئے ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں۔اسکو اپنے چہرے پر اس وقت تک لگا رہنے دیں جب تک خشک نہ ہو جائے پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کی دلکشی میں اضافے کیلئے ایک چمچہ لیموں کا رس،ایک چمچہ کھیرے کا رس اور ایک چمچہ گاجر کا رس لیں۔ تینوں کو آپس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چہرے کی دلکشی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز معلومات کیلئے عبقری کی فائل پڑھنا نہ بھولیں!
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 583 reviews.