Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) ٹی بی کا شافی علاج ( آصفہ ،کراچی ) میر ی بہن کو غدود کی تکلیف ہوئی ۔میڈ یکل ٹیسٹو ں کے بعد ٹی بی تشخیص ہوئی ۔ بہن بہت پریشان و دل شکستہ ہے ۔ اس کا وزن بھی کم ہو گیا ہے ۔ علا ج شر وع ہوا ہے لیکن دواﺅ ں کا ری ایکشن بھی ہو گیا ہے ۔ اب اس کے لیے بھی مختلف ادویات استعمال کر رہی ہیں ۔ جوا ب: ۔ صبح شام پانی پر سورئہ یو سف کی پہلی آیت اور سورئہ حشر کی آیت نمبر 23 ایک ایک بار دم کر کے بہن کو پلائیں ۔ بہن خود یہ عمل کر ے تو زیا دہ بہتر ہے ۔ بہن کو سمجھائیں کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اللہ پر یقین کے ساتھ علا ج اور عمل شروع کر دے ۔ آج کل یہ بیما ری قابل علا ج ہے اور علا ج پریشان کن بھی نہیں ہے۔ پوری توجہ اور احتیا ط کے ساتھ اچھے معالج کی ہدا یت پر عمل جا ری رکھا جائے ، اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائیں گے۔ اسمائے الٰہی کی برکات ( رقیہ عبد الغنی، نو اب شاہ ) میں نے شا دی کے لیے دو وظائف پڑھے جو اسمائے الہٰی اور سورئہ اخلا ص پر مبنی تھے ۔ اب وہ وظائف پورے ہونے والے ہیں ۔رشتے کی بات شروع ہوئی لیکن رشتہ طے نہیں ہو سکا۔ آج کل بھی وظائف کا ورد جاری ہے ۔ کیا مجھے مزید کچھ مدت یہ وظائف جاری رکھنے چاہئیں یا مجھے کوئی اور دعا پڑھنی چاہیے ۔ اس با رے میں آگا ہ فرمائیں ۔ جوا ب : ۔ وظائف کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسما ءکی برکا ت و صفات سے فیض و مدد حاصل کی جا ئے اور ان کے وسیلے سے اللہ پا ک سے مانگا جائے۔ اللہ تعالیٰ کی حکمت و مشیت کی طر ف سے ہر بات کے لیے ایک وقت معین ہے اور اس میں کمی بیشی بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہو سکتی ہے ۔ لہذا ا للہ پر توکل اور یقین کے ساتھ اس کی با رگاہ میں دعا کرتی رہیںکہ جو کچھ آپ کے لیے خیر کا با عث ہو وہ جلد واضح ہو کر سامنے آ جائے۔ جب بندہ اللہ پر یقین و توکل سے کا م لیتا ہے تو ضرور اسے فا ئدہ حاصل ہو تاہے اور اس فائدے کی کئی طرز یں ممکن ہوسکتی ہیں ۔ لہذا آپ مو جو دہ وظائف کو مزید چالیس دن پڑھ کر وظائف کی مد ت ختم کر دیں۔ قوت ارادی مضبوط ( محمد علی، جو ہر ٹاﺅ ن لا ہو ر) میں مختلف مسائل کی زد میں ہو ں ۔ گریجو یشن کر رہا ہو ں ۔ لیکن تعلیمی طور پر روز بروز پیچھے ہو تا جا رہا ہو ں ۔ حافظہ کمزور ہے اور پڑھنے کودل نہیںچاہتا ۔ مختلف خیالات پریشان کرتے رہتے ہیں ۔ اپنے مستقبل اور پڑھائی سے متعلق منصوبے بہت بنا تا ہو ں لیکن عمل نہیں کر سکتا ۔ جسمانی طور پر اتنا کمزور ہو ں کہ لو گو ں کے سامنے جانے سے کتراتا ہو ں ۔ والد صاحب کی معا شی حالت اچھی نہیں ہے اوروہ قرض تلے دبے ہوئے ہیں۔ جو اب : ۔ آپ مختلف پریشانیو ں کی وجہ سے ذہنی طور پر دبا ﺅ میں رہتے ہیں۔ اسی لیے ذہنی قوتیں پو ری طرح کام نہیں کرتیں ۔ اللہ پر یقین او رقوتِ ارا دی کے استعمال سے اپنی حالت بدلنے کی کو شش کریں ۔ نما زکی پابندی کریں اور ہر نماز میں یہ تصور کر یں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ارکان صلوٰ ة ادا کرتے ہوئے ملا حظہ کر رہے ہیں ۔ نما زفجر اور نماز عشاءکے بعد اول آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ سورئہ شوریٰ آیت نمبر 19 پانچ بارپڑھ کر دعا کیا کریں ۔ سوچتی زیادہ ہوں ( مریم، آزاد کشمیر ) میں بہت وہمی ہوگئی ہو ں ۔ نما ز میں بھی کو تا ہی کرنے لگی ہو ں ۔ پہلے کئی سورتیں اور دعا ئیں پڑھتی تھی ، لیکن اب ان میں بھی نا غہ ہونے لگا ہے ۔ نما ز ادا کرتی ہو ں تو یہ احساس ہو تا ہے کہ میں غلط پڑھ رہی ہو ں ۔ غائب دما غ رہنے لگی ہو ں ۔ خیالات میں بہت دور نکل جا تی ہو ں ۔ سو چتی زیا دہ ہو ں ۔ جوا ب: آپ میا نہ روی کا راستہ اختیار کریں ۔ صر ف نماز ادا کریں او رکوئی وظیفہ نہ پڑھیں ۔ روزانہ پھو لو ں اور قدرتی مناظر کی تصاویر دیکھا کریں ۔ صبح کے وقت چند عمدہ چھوہا رو ں پر سورئہ ھو د کی آیت نمبر 57 دم کرکے کھا لیا کریں ۔ نماز فجر اور نما ز مغر ب کے بعد چلتے پھر تے خالی الذہن ہو کر اللہ اللہ کا ذکر د ل ہی دل میں کیا کریں ۔ انشا ءاللہ ذہنی حالت میں اعتدال و توا ز ن پیدا ہوجائے گا۔ قرض کا بوجھ ( ظفر شاہد ، سیالکوٹ ) میرا مسئلہ قرض سے متعلق ہے ۔ پا نچ سال ہو گئے ہیں لیکن قرض کا بو جھ کسی طر ح نہیں اتر تا ۔ بہت کو ششیں کرتا ہوں لیکن مسائل ختم ہو نے کانام ہی نہیں لیتے ۔ پہلا قرض ہی نہیں اتر پا تا کہ دوسرا مجبوراً لینا پڑتا ہے ۔ حالات خراب سے خراب تر ہو تے جا رہے ہیں ۔ جوا ب: ۔ روزانہ را ت کے وقت اول و آخر چار چا ر بار درود شریف کے ساتھ آیت الکرسی ایک بار پڑھ کر دعا کیا کریں۔ انشاءاللہ وظیفے کی بر کا ت سے جلد ایسے اسباب سامنے آئیں گے جن سے ادائے قرض کی سبیل نکل آئے گی ۔ حسبِ استطاعت ضرورت مند افرا د کی مالی امداد ضرور کیا کریں ۔ اعتماد کا فقدان ( نسیم، سیا لکو ٹ ) بی اے کی طا لبہ ہو ں ۔ جسمانی طور پر کمزور ہو ں اور آئے دن بیمار ہو جا تی ہو ں ۔ میرے اندر قوت عمل کی کمی او ر اعتما د کا فقدان ہے ۔ اگر کوئی مجھ سے کوئی سوال کرے تو جواب آنے کے با وجود ذہن کا م نہیں کر تا ۔ حافظہ پو ری طرح کا م نہیں کرتا ۔ ذہن میں کوئی با ت آجائے تو کئی دنوں تک نہیں نکلتی ۔ صبح اٹھنے کے بعد محسو س ہوتاہے کہ رات کو سوئی نہیں بلکہ جا گتی رہی ہو ں ۔ جوا ب: ۔ را ت سونے سے پہلے وضو کر کے اندھیرے میں بیٹھ جائیں اور آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ آپ عرش الہٰی کے نیچے مو جو د ہیں ۔ اس تصور کے سا تھ ہی دل ہی دل میں پہلا کلمہ سکون و اطمینان کے ساتھ پڑھتی رہیں ۔ اندازاً پندرہ منٹ یہ ور د کر کے سو جائیں ۔ نما ز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں ۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور با ہر نکا لیں اور اپنی پو ری توجہ سانس کے عمل پر قائم رکھیں ۔ یہ عمل اندا زاً دس منٹ تک جاری رکھا جائے ۔ یہ دونو ں مشقیں کم از کم تین ما ہ تک جاری رکھیں اور اول الذکر عمل جن دنو ں میں نہ کر سکیں وہ شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں ۔ اپنے تمام خیا لات کا بھی بغور جا ئزہ لیں اور جو با تیں کسی بھی طر ح ذہنی بے سکونی کا با عث ہیں ، ان سے ذہنی لا تعلقی حاصل کرنے کی کو شش کی جائے ۔ نوکری نہیں ملتی (سلیم ، نا رووال ) ہمارے گھریلو مسائل میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے ۔ میرا بھائی مستقل بیمار رہنے لگا ہے ۔ جہا ں بھی کام کر تا ہے لوگ اسے پیسے کم دیتے ہیں یا ٹال دیتے ہیں ۔ بڑی مشکل سے اس نے انٹر کا امتحان پا س کیا ہے ۔ نوکری بھی ایک مشکل امر ہے اور ملتی بھی نہیں ہے ۔ جو اب: ۔ نما ز فجر کے بعداول گیا رہ بار درود شریف پڑھیں اور پھر سورئہ مزمل پڑھ کر گیا رہ بار درود شریف پڑھیں ۔ یہ عمل گیا رہ بار دہرائیں اور کم ا ز کم نو ے دنو ں تک پڑھیں ۔ اہم کام اور فیصلہ میں رکاوٹ (فیصل ، اٹک ) والد کم گو اور نما زی شخص ہیں ۔ کسی کا بر انہیں چاہتے اور نہ ہی سو چتے ہیں لیکن ہما رے قریبی رشتہ دا ر ہماری مخالفت کرتے ہیں اور ان کی نظر ہما ری ہر چیز پر ہو تی ہے ۔ ہم جب بھی کوئی اہم کا م یافیصلہ کر تے ہیں تو طر ح طر ح کی رکا وٹیں آنے لگتی ہیں۔ محنت کے با وجود والد صاحب کو حسب ِ تو قع فائدہ نہیں ہوتا ۔ جواب : والد صاحب سے کہیں کہ وہ نماز فجریا پھر نما ز عشاءکے بعد سورئہ صٓ کی تلا وت کر کے اس کے معا نی پر غور کریں اور اللہ تعالیٰ سے مشکلا ت کے خاتمے کی دعا بھی کریں ۔ اللہ پر توکل کریں اور کسی اندیشے میں گر فتا رنہ ہو ں ۔ انشا ءاللہ قدرت کی طر ف سے آسانیا ںحاصل ہو ں گی ۔ کم از کم نو ے دنو ں تک اس معمول پر کا ر بند رہیں ۔ حصول برکت ( جمشید، کر اچی ) گھر میں مسائل کا ایک سلسلہ ہے ۔ والد صاحب کو فالج ہو گیا ۔ بھا ئی کو مستقل کمر در د کی شکا یت رہتی ہے ۔ گھرمیں برکت بالکل نہیں ہے ۔ ہزاروںلا کھو ں کے حسا ب سے پیسے آتے ہیں او ر سب کسی نہ کسی طر ح خرچ ہو جا تے ہیں ۔ ذرائع آمدنی کے با وجو دقرض کی مصیبت میں گر فتا ر ہیں ۔ افرا د خانہ بھی ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں اور قلبی اور دلی محبت نا پید ہو گئی ہے ۔ سب کے ذہنو ں پر وسوسو ں کا غلبہ رہتا ہے او راکثر جا دو ٹونے کے خیا لات آتے رہتے ہیں ۔ جوا ب : ۔ سورئہ حشر کی آیت نمبر 22 اور 23 روزانہ گیا رہ بار پڑھ کر، پانی پر دم کر کے والد صاحب اور بھائی کو پلا ئیں اور یہی آیات نما ز فجر اور نماز عشاءکے بعد سب گھر والے چار چار بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کی دعا مانگیں اور ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں ۔ انشاءاللہ تمام حالا ت و معاملا ت میں خیر و برکت ہو گی ۔ جس قدر بھی استطا عت ہو ، اس کے مطابق ضرور مند افرا د کی مالی مدد کیا کریں ۔ حاسد کی بری نظر ( محمد صادق، بہا ولپور ) میں دکا ن کر تا ہو ں لیکن جب سے دکان کھو لی ہے ، کوشش کے با و جود روز بروز ناکامی کی طر ف جارہا ہوں۔ کسی نے بتا یا ہے کہ ایک حاسد کی نظر بد اور عملیا ت کی وجہ سے صورتحال خرا ب ہورہی ہے۔ مشکلا ت سے نکلنے کے لیے کوئی موثر عمل بتائیں نیز محفل میں دعا کرائیں ۔ جوا ب: آپ غور وفکر اور منصو بہ بندی کیسا تھ کا روبار کو بہتر بنانے پر توجہ قائم رکھیں ، وسوسوں میں گرفتار نہ ہو ں ، جب بھی دکا ن کھولیں ، سورہ کو ثر سات مر تبہ پڑھکر، ہا تھو ں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ جس قدر بھی معا شی حیثیت آپکو حاصل ہے ، اس کے مطا بق غریبو ں کی امدا د کیا کریں ۔ معاشی مشکلات ( نا صر علی، رحیم یا ر خا ں ) میںتقریباًدو سال ملک سے باہر رہا اور آخری دنو ں میں حالات کا فی بہتر ہو گئے تھے۔ لیکن بعض گھریلو مجبو ریو ں کی وجہ سے مجھے سب کچھ چھوڑ کر واپس وطن آنا پڑا ۔یہا ں حالات کے تحت میری جمع پونجی ختم ہو چکی ہے اور مشکلا ت میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ مشکلا ت کے با وجود یہیں کام کرنے کی کوشش کر رہا ہو ں لیکن حالا ت ساتھ نہیں دیتے ۔ معا شی مشکلات کے ساتھ ایک خاندان کی کفالت کا فریضہ بھی میرے ذمے ہے ۔ کبھی سو چتا ہو ں کہ دوبارہ بیرون ملک چلا جا ﺅ ں لیکن اس کے حالات بھی نظر نہیں آتے ۔ جواب : روازانہ را ت کو اول آخر گیا رہ گیا رہ بار درود شریف کے ساتھ اکیس مر تبہ آیت الکر سی اور نما ز فجر کے فوراً بعد تین سو بار ” یا وہا ب “ پڑ ھ کر بار گاہ ِ الہٰی میں حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ یہ دونو ں وظائف کم از کم نوے دن تک پڑھے جائیں۔ بفضلتعالیٰ ایسے حالات ایسے سامنے آئیں گے کہ آپ کے لیے فیصلہ کر نا آسان ہوجائے گا ۔ شادیوں میں رکاوٹ ( خرم شہزاد ، سر گو دھا ) ہما رے ہا ں اکثر شادیا ں وٹے سٹے پر ہو تی ہیں۔ میری بہن اور بھائی کی شادیا ں بھی قریبی عزیزو ں میں طے ہوئیں لیکن 9 سال گزرنے کے بعد بھی شا دیا ں نہیں ہوئی ہیں۔ بہن کے با لو ں میں سفید ی آنے لگی ہے۔ اس کا ہونے والا شو ہر نہ جا نے کیو ں شا دی میں تا خیر کر رہا ہے اور ٹال رہا ہے ۔دونو ں کی عمریں گزرتی جا رہی ہیں ، حالات کے جلد بہتر ہونے کے لیے کوئی با اثر اسم و دعا بتائیں ۔ جوا ب : ۔ خاندان کے بزرگو ں اورآپ کے والدین کو عملی قدم اٹھا نا چاہئے اور کم از کم یہ بات ضرور سامنے آنی چاہئے کہ تا خیر کی کی کیا وجوہا ت ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہن روزانہ رات کو سونے سے پہلے یا نما ز عشاءکے بعد تین سو بار یا وکیل پڑھ کر بار گا ہ الہٰی میں اپنے مسئلے کے متعلق دعا کیا کرے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 278 reviews.