شب اول ماہ صفر میں بعد نماز عشا ءہر مسلمان کو چاہیے کہ چاررکعت (نماز نفل ) اس طر ح پڑھے کہ پہلی رکعت میں بعدسورئہ فاتحہ کے سو رئہ الکا فرون پندرہ بار اوردوسری میں سورئہ اخلاص پندرہ با ر ،تیسری میں سورئہ فلق پندر ہ بار اور چو تھی میں سورئہ الناس پندرہ بار پڑھے۔ بعد سلا م کے ایک با ر ” اِیَّا کَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ“کہے پھر ستر بار درود شریف پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہر بلا اور ہر آفت سے محفوظ رکھے گا اور ثوا بِ عظیم عطا فرمائے گا ۔ ( راحتہ القلوب )
ماہِ صفر کے نوا فل
ماہ ِصفر میںبدھ کو غسل کر ے اور چا شت کے وقت دورکعت نماز نفل پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد گیا رہ گیارہ سورة اخلا ص پڑھے اور سلام پھیر کر یہ درود شریف ستر دفعہ پڑھے :
” اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰ لِہ واَصحَابِہ وَ بَا رَکَ وَ سَلَّمَ “
راحتہ القلوب میں ہے کہ اس کے بعد یہ دعا پڑھے
اَللَّھُمَّ صَرِّف عَنِّی سُو ءَ ھَذٰا الیَو مِ وَا عصِمنِی سُوئِہ وَ نَجِّنِی عَمَّا اَصَابَ فِیہِ مِن نَحُو سَا تِہ وَکَرَ بَا تِہ بِفَضلِکَ یَادَافِعَ الشَّرُورِ وَمَالِکَ النَّشُورِ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ ط وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ الاَمجَادِ وَبَارِک وَسَلِّم “
دورکعت نفل
ماہِ صفر میں دورکعت نفل یو ں پڑھنا بھی درست ہے کہ نفل کی ہر رکعت میں سورہ فا تحہ کے بعد تین تین بار سورة اخلا ص پڑھے ۔ سلام کے بعد سورة الم نشرح اور سورة والتین ، سورة النصر اور سورة اخلا ص ان سب کو اسی اسی مر تبہ پڑھے تو اللہ تبا رک و تعالیٰ اس کی بر کت سے اس کے دل کو غنی کر دیگا ۔( جوا ہر غیبی )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 283
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں