Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ثواب کے لیے قرعہ اندازی

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا: ترجمہ: اگر لوگوں کومعلوم ہو جا ئے کہ اذان میں اور پہلی صف میں نماز پڑھنے میں کتنا اجروثواب ہے پھران کو ان کاموقعہ نہ ملے سوائے اس کے کہ وہ اس کے لئے قرعہ اندازی کر یں تو قرعہ اندازی کر نے لگیں۔ صفوں کی داہنی طرف نماز پڑھنے کا ثواب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا : ترجمہ: اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے صفوں کی داہنی اطراف (میں نماز پڑھنے والوں ) پر رحمت بھیجتے ہیں۔ نماز کی صفوں کو ملا نے کا ثواب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہوا سنا : ترجمہ: اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ان لو گوں پر رحمت فرماتے ہیں جو صفوں کو ملا تے ہیں۔ صف میں خلا پر کرنے سے جنت میں محل بنے گا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا : ترجمہ:جو شخص صف کے درمیانی خلا کو پر کر تا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اس عمل کے بدلہ میں ایک درجہ (جنت میں ) بلندکر دیتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک محل بناتے ہیں ۔ مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب ہزار نماز کے برابر ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا : ترجمہ:میری اس مسجد(نبوی) میں نماز پڑھنا ایک ہزار سے بہتر ہے با قی مساجد سے سوائے مسجدحرام کے۔ مسجد حرام میںنماز کا ثواب حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا ترجمہ :میری مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے اس کے علاوہ کی مساجد میں نماز پڑھنے سے مگر مسجد حرام میں اور مسجد حرام (بیت اللہ) میں ایک نماز افضل ہے ایک لاکھ نماز پڑھنے سے ۔ مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کی فضیلت (حدیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ ) جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : ”جس نے میری مسجد میں چالیس (فرض) نمازیں (مسلسل) ادا کیں ان میں سے کوئی نماز نہ چھوٹی تو اس کیلئے دوزخ سے آزادی لکھ دی جاتی ہے اور عذاب براءت لکھ دی جاتی ہے اور وہ منافقت سے بری کر دیا جاتا ہے۔ مسجد بیت المقدس میں نماز کا ثواب (حدیث)حضرت ابو الدرداءرحمتہ اللہ علیہ کی حدیث میں ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”اور مسجد بیت المقدس میں ایک نماز پڑھنا افضل ہے باقی مساجد سے پانچ سو نمازوں سے۔ ٭ مسجد بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے تمام گناہ معاف: (حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہ )جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : ”جب حضرت سلیمان بن دائود بیت المقدس کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حکومت مانگی جو الٰہی حکومت کے موافق ہو جائے اور ایسی سلطنت اور حکومت مانگی جو میرے بعد کسی کو نصیب نہ ہو اور یہ کہ اس مسجد میں جو شخص نماز ہی کے ارادہ سے آئے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک صاف ہو جائے جیسا کہ اس کی ماں نے اس کو آج ہی جنا ہو۔“ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ”حضرت سلیمان کو (پہلی) دو تو مل گئیں اور مجھے امید ہے کہ آپ کی تیسری دعا بھی قبول ہو گئی ہو گی۔“
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 293 reviews.