Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہر قسم کی بیماری و پریشانی سے نجات

ماہنامہ عبقری - جون 2012

لاعلاج امراض کے لیے
جو کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہو ایسے میں ذیل کا عمل بے حد مفید اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ ذیل کا درود پاک کثرت سے پڑھا کرے۔ اس سے نہ صرف یہ شکایت رفع ہوجائے گی بلکہ یہ تمام لاعلاج  امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی قَلْبِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُلُوْبِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی قَبْرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ۔

نزلہ کا علاج
جس کو بھی نزلہ ہوگیا ہو وہ روزانہ صبح کو باوضو حالت میں اکتالیس بار درود شفاء پڑھ کر دوا پر دم کرے اور وہ دوا حسب ہدایت استعمال کرے۔ علاوہ ازیں اپنے اوپر دم بھی کرے انشاء اللہ شفاء کاملہ عطا ہوگی۔ درود شفاء یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی  سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ بِعَدَدِ کُلِّ ذَرَّۃٍ وَّ خَلَائِقِ۔

ادائیگی قرض
جس پر قرضہ بے انتہا ہو اور اس کی ادائیگی کا کوئی بندوبست نظر نہ آتا ہو اس کیلئے لازم ہے کہ پاک وصاف ہوکر باوضو حالت میں بعد نماز عشاء کسی ایسی جگہ ننگے سر قبلہ رُو کھڑا ہو جہاں اس پر کسی شئے کا سایہ نہ پڑتا ہو۔ اول و آخر مندرجہ ذیل درود شریف ایک سو ایک مرتبہ اوردرمیان میں یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ پانچ سو مرتبہ پڑھے۔ انشاء اللہ پہاڑ کی مانند قرضہ بھی اکتالیس روز کے بلاناغہ عمل سے خزانہ غیب سے اتر جائے گا۔ درود پاک یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی  سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ مَعْدَنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ۔
ہرقسم کی پریشانی سے نجات
بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کیلئے درود پاک تنجینا کی تلاوت کرنا کامیابی کی ضمانت ہے۔ جو کوئی یہ چاہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے اس کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہو اور جس مقصد کیلئے یہ سفر کیا ہو اس میں کامیابی ہو۔ اسے چاہیے کہ وہ سفر پر جانے سے قبل باوضو حالت میں فجر کی نماز کے بعد قبلہ رو بیٹھ کر 125مرتبہ درود تنجینا پڑھ کر دعا مانگے اس کے بعد ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہی درود شریف پڑھتا رہے اور ناغہ نہ کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
جس کو ذرا ذرا سی بات پر جھوٹ بولنے کی عادت ہو اور اسے احساس تک نہ ہوتا ہو۔ اس عادت کی وجہ سے اکثر شرمندگی اور پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہو اور وہ اپنی اس عادت سے تنگ ہو اور اسے چھوڑنا چاہتا ہو۔ اس مقصد کیلئے اسے چاہیے کہ ہر روز فجر کی نماز میں سنت اور فرض کے درمیان اکیس مرتبہ درود تنجینا پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے۔ چند ہی روز میں اس کی یہ عادت چھوٹ جائے گی۔
اگر کسی لڑکے اور لڑکی کی شادی نہ ہوت ہو‘ منگنی ہوکر ٹوٹ جاتی ہو یا سرے سے رشتہ آتا ہی نہ ہو یا اگر رشتہ آتا ہو مگر بات طے نہ ہوتی ہو۔ یارشتے والے ناپسند کرتے چلے جاتے ہوں تو اسے چاہیے کہ نمازفجر اور عشاء کی ادائیگی کے بعد کسی سے کلام کیے بغیر ایک سو مرتبہ درود تنجینا پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے۔ چالیس یوم کے اندر اندر انشاء اللہ کوئی اچھا اور نیک رشتہ آجائے گا۔جو  شوگر کے مرض میںمبتلا ہو تو اس کیلئے لازم ہے کہ وہ ہرروز نمازفجر کے بعد درود شریف تنجینا اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے۔ انشاء اللہ اکتالیس یوم میں شوگر کے مرض سے آرام آجائے گا۔ درود شریف تنجینایہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی  سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ صَلٰوۃً تُنْجِیْنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ الْاَھْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَ تَقْضِیْ لَنَا بِھَا جَمِیْعِ الْحَاجَاتِ وَتُطَھِّرُنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئٰاتِ وَتَرْفَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِھَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَئْی ئٍ قَدِیْرٌ۔

درود نوریہ
حضرت شیخ احمد الطیب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے عبادت کی غرض سے تین دن کیلئے خلوت اختیار کی اس دوران انہیں سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی اور دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں یہ درود شریف ہے جو سفید نور کی روشنائی سے لکھا ہوا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی بھی خلوت میں ہو تو دن اور رات میں بارہ ہزار مرتبہ یہ درودشریف پڑھے تو اس پر وہ اسرار و رموز کھلیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ النُّوْرِ وَآلِہٖ۔

مدینہ منورہ سے فیض آنے لگا
حضرت سائیں توکل شاہ انبالوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کسی کو مرشد کامل نہ ملے یا کسی پر اس کا عقیدہ نہ ٹھہرے تو اس کو چاہیے کہ درود شریف محبت کے ساتھ پڑھے۔ اس کے پڑھنے سے اسے پرورش روح رسول اللہ ﷺ حاصل ہوجائے گی اور جس بزرگ سے اسے فیض دلانا مقصود ہوگا اس کی طرف خودبخود اس کی طبیعت متوجہ ہوجائے گی۔‘‘ مزید فرمایا ہم کو بھی درود شریف کی برکت سے روح رسول اللہ ﷺ کی پرورش ہے۔ اول اول جب ہم نے درود شریف بہت پڑھا تو ہم کو ایک صورت دکھائی دینے لگی جس کا نہایت موزوں سرخ و سفید چہرہ‘ آنکھیں بے حد حسین اور ان میں سرخ ڈورے پڑے ہوئے تھے اس کے عمامے میں ایک شملہ پیشانی پر تھا۔ وہ صورت ہر وقت ہمارے ساتھ رہنے لگی سوتے جاگتے‘ ہم حیران تھے کہ یہ کون ہیں کبھی کسی سے ذکر نہ کیا کہ یہ حالت ہے۔
اور اس کا اثر یہ تھا کہ طبیعت میں ہمیشہ جوش و خروش اور سوز و درد رہتا اور پھر کچھ عرصے بعد دو صورتیں ہوگئیں۔ دوسری صورت کے عمامے میں دو شملے نظرآئے۔ ایک پیشانی پر دوسرا بائیں جانب۔ مدت تک یہ دونوں صورتیں نظر آتی رہیں پھر ہمیں معلوم ہوا کہ وہ پہلی صورت حضرت پیران پیر عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تھی اور دوسری صورت حضور نبی کریم رؤف الرحیم ﷺ کی۔ پھر وہ صورت گم ہوگئیں اور حضرت رسول اللہ ﷺ کی زیارت بالمشافہ ہونے لگی۔ مدینہ منورہ سے جلدی جلدی فیض آنے لگا‘ بڑی موج ہوگئی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 932 reviews.