Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یادداشت اور دماغی کمزوری کیلئے لاجواب بوٹی

ماہنامہ عبقری - جون 2012

کچھ عرصہ قبل یہ عاجز حضرت مولانا حافظ محمدناصر الدین خان  کیخدمت اقدس میں بیٹھا ہوا تھا ایک میرے پیر بھائی حضرت کی خدمت اقدس میں یوں گویا ہوئے کہ حضرت  چند ماہ قبل میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا سر میں کافی چوٹیں آئی تھیں کئی روز ہسپتال داخل رہا‘ اللہ رب العزت نے عافیت عطا فرمائی‘ دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت بالکل ختم ہوگئی‘ صبح کاکھایا پیا‘ کام کاج‘ دوپہر تک بالکل بھول جاتا ہوں اور وہ دوپہر شام کو بھول جاتا ہوں۔ گھر والے مجھے کچھ خریداری کیلئے بازار بھیجتے ہیں مگر بھول کی وجہ سے واپس گھر لوٹ جاتا ہوں اب دماغ کی کمزوری بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ حضرت  نے اس کی یہ ساری کہانی سن کر پیر بھائی کے سر پر ہاتھ رکھ کر دم فرمایا۔ پانی پر بھی دم کیا۔ میرے پیر محترم یکدم اس عاجز کی طرف مخاطب ہوئے اور فرمانے لگے بیٹا اس بچے کو ’’قرص برہمی بوٹی‘‘ تیار کرکے دیں اس عاجز نے فوراً حضرت والد کی خدمت میں عرض کیا جناب کا حکم سر آنکھوں پر دوبارہ حضرت والد نے ہمارے اس پیر بھائی کو تاکید فرمائی بیٹا آپ قرص برہمی بوٹی استعمال کریں۔ دوسرے دن ہمارے پیربھائی مطب پر تشریف لائے اور قرص برہمی بوٹی کے متعلق دریافت کیا بندہ نے کہا دو تین روز تک لے لیجئے گا‘ تین روز بعد قرص برہمی بوٹی تیار کرکے اس بھائی کو دے دی۔ ترکیب استعمال بھی بتادی۔ دو ہفتہ بعد وہ بھائی پھر مطب پر تشریف لائے فرمانے لگے حضرت کے فرمان کے مطابق قرص برہمی بوٹی استعمال کررہا ہوں۔ اللہ رب العزت نے اتنا فضل فرمایا ہے کہ اب میری یادداشت بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ دماغی کمزوری بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ جسمانی کمزوری کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ بندہ نے کہا یہ دوا دو ماہ تک استعمال میں رکھیں۔ کافی عرصہ سے میں سوچ رہا تھا کہ ہمارے پاس جو صدری نسخہ جات ہیں ان کا فیض ہمارے علاقے میں نہیں بلکہ تمام دکھی انسانیت کو ہونا چاہیے۔
دوائی کی ترکیب:برہمی بوٹی 100گرام‘ ورچ 20گرام‘ گل منڈی20گرام‘ مصری 50گرام‘ فلفل دراز5گرام‘ مرچ سیاہ 5دانے‘ مغزبادام شیریں20عدد‘ باریک کوٹ چھان کر اصل شہد کے ہمراہ گولیاں بقدر دانہ مٹر تیار کرلیں۔
ان گولیوں کے استعمال سے دماغ اور یادداشت بے حد مضبوط ہوتی ہے۔ حافظہ ایسا تیز ہوجاتا ہے کہ بہت سا مضمون ایک دفعہ پڑھ لینے سے زبانی یاد ہوجاتا ہے۔ علماء حضرات اور طلباء کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔ موسم سرما میں گرم دودھ سے‘ گرما میں تازہ دودھ سے دو عدد قرص صبح نہار منہ اور رات سوتے وقت لیں۔
قیمت میں کمتر‘ فائدہ میں بدرجہابہتر:جو خاندان ابھی تک تہذیب مشرق سے وابستہ ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نے کئی خطرناک امراض سے بچایا ہوا ہے۔ آج میں آپ کو اپنے آزمائے ہوئے السی کے فوائد بتارہا ہوں ان فوائد کیلئے شرط یہ ہے کہ موجودہ طرز پرعیش پرستی اور خوردو نوش کو ترک کردیں۔ انشاء اللہ دور جدید کے تمام امراض سے بچ جائیں گے۔
السی کو باریک کرکے سفوف بنالیں لیکن ایک ہفتے سے زیادہ نہ رکھیں۔ اس سے غذا جزوبدن بنتی ہے‘ بعض امراض کے جراثیم اور اندرونی رسولیوں کو ختم کرتا ہے۔ سورج کی روشنی برداشت نہ ہونا‘ موٹاپا‘ زائد چربی‘ انتڑیوں کے اورام‘ پھوڑے پھنسی‘ ٹھیک نہ ہونے والی کھانسی‘ حیض کے نظام کی تمام خرابیاں‘ ان سب امراض میں ان کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔ چھاتی کا سرطان تین ماہ میں ختم‘ اعلیٰ پروٹین اور مچھلی کا بدل اور مانع سرطان ہے۔ تقریباً دو چھوٹے چمچ کھانے کے بعد روزانہ کھائیں۔ شوگر میں خاصی کمی ہوگی۔ اس سے بلغمی امراض کا بالکل خاتمہ ہوجاتا ہے۔ مگر پرہیز شرط اول ہے۔ اس کا تیل بھی استعمال ہوتا ہے مگر تیل سے کھانا نہ پکائیں اس کا تیل بچوں کیلئے ٹانک ہے۔ بچوں کو اس سے پانچ قطرے پلانے ہیں۔ آلو‘ گوبھی‘ دال ماش‘ چاول‘ پراٹھا‘ موجودہ دور کے تمام مشروبات سے قطعی پرہیز کریں۔ بہت سے خطرناک امراض سے بچ جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 943 reviews.