Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - جون 2012

اس ماہ کا حلقہ کشف المحجوب 24 جون بروز اتوار کو ہوگا
آج ہمارا جو باب ہے اس میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے ان لوگوں کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے دین کے نام پر نئی چیزیں ایجاد کیں۔ اس کو انہوں نے فسطایہ کا مذہب یا فرقہ کہا ہے اس کو فسطائی بھی کہتے ہیں۔ آج سے گیارہ سو سال پہلے کم و بیش لکھی جانے والی کتاب میں شیخ نے اللہ کی محبت اور معرفت و قرب اور سالکین کیلئے اسرار و رموز بیان کیے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ بھی بیان کیا ہے کہ ان راہوں پر چلنے والا کن وساوس یا خطرات سے گزرتا ہے کہیں وہ راہ معرفت پر چلتے چلتے گمراہی میں نہ چلا جائے اور اسی کو صحیح دین نہ سمجھتا رہے جس طرح معالج دوا کے ساتھ پرہیز بھی بتاتا ہے۔ شیخ لکھتے ہیں ملحدوں کا ایک گروہ تو فسطایہ آگے وضاحت لکھتے ہیں کہ یعنی ہر بات میں شک کرنے والے‘ پھر فرماتے ہیں کہ ملحدوں کا ایک اور گروہ ہے جو طریقت یعنی تصوف سے تعلق رکھتا ہے وہ کہتے ہیں کہ کسی چیز کا علم بھی صحیح نہیں ہوسکتا اس لیے اس علم کا ہمارے لیے ترک کردینا اس کے ثابت کرنے سے زیادہ اچھا ہے لیکن یہ بات ان کی حماقت اور لاعلمی کی وجہ سے ہے کیونکہ علم کا ترک کرنا دو حال سے خالی نہیں یا تو علم کی وجہ سے ہی علم کو ترک کیا جائے یا لاعلمی کی وجہ سے ہوگا اگر علم کی وجہ سے ہو تو علم علم کی نفی نہیں کرتا۔ اب رہی جہالت۔۔۔۔ چونکہ یہ بات صحیح ہے کہ علم کی نفی جہالت ہے تو جاہل ہر صورت قابل ملامت ہوگا۔ جہالت اور ترک علم مشائخ صوفیاء کے عقیدے کے خلاف ہے۔ آج کے دور میں بھی فسطائی موجود ہیں جو ماڈرن ازم کے نام پر ہوں یا سیکولرازم کے نام پر۔ جو دین کے ہر حکم کو اپنی عقل کی کسوٹی پر پرکھتے ہیں اگر ان کی عقل میں آجائے تو شریعت کے اس حکم کو مان لیتے ہیں ورنہ ہر بات کی لوجک‘ وضاحت اور سائنس کے لحاظ سے اس کی دلیل مانگتے ہیں اور اس حکم کی نفی کردیتے ہیں۔ حالانکہ انسان اپنی ذات کے متعلق بھی کامل علم نہیں رکھتا اور اپنے افعال و خواص سے مکمل واقف نہیں لیکن اپنی ذات سے انکار نہیں کرتا اور جو شریعت اور احکامات حضور اکرم ﷺ کے ذریعے ہم تک آئے ان کو اپنی ناقص عقل کی بنا پر قابل تقلید نہیں سمجھتا۔ کشف المحجوب کو پڑھا جائے اور اس کی باریکیوں میں اترا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شیخ ہمارے دور کے فتنوں پر ہی بات کی ہے اور ان کی حقیقت سامنے لائے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 945 reviews.