Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری میں جان ہے

ماہنامہ عبقری - جون 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا رسالہ 2009ء ستمبر سے پڑھ رہی ہوں‘ میں روحانی رسائل بہت پڑھتی ہوں‘ لیکن دل کو تسلی نہیں ہوتی تھی جب سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ سارے رسائل چھوڑ کر صرف یہی پڑھ رہی ہوں‘ میں 2010ء رمضان میں آپ کا بتایا ہوا ایک عمل10فائدے جو  رمضان میں آیا تھا۔ پڑھا تھا‘ رمضان اور رمضان کے علاوہ اب تک… میرے بھائی کا سعودیہ میں اقامہ نہیں بن رہا تھا وہ عمل کیا تو فوری اقامہ بن گیا۔ پھر ان کی تنخواہ میں اضافہ کیلئے پڑھا تو تنخواہ میں اضافہ ہوگیا۔ پھر امی کی بیماری کیلئے پڑھا تو ان کی طبیعت سنبھل گئی‘ میری امی کے تین وال بند ہیں‘ ہائی بلڈپریشر ہے‘ ایک گردہ ناکارہ ہے اور شوگر شکری اور خون دونوں کی ہے اور ساتھ میں دانتوں کا مسئلہ اور پھر کالے جادو کا مزید اضافہ… تو میں ان سب چیزوں کیلئے پڑھ رہی ہوں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری والدہ کی تکلیفیں پہلے سے اب آدھی رہ گئی ہیں اور میری والدہ اب سکون سے سوتی ہیں۔وہ وظیفہ درج ذیل ہے۔اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْاَحْیَائِ  مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِہر پل ہر سانس کھلی تعداد میں دن رات نہایت کثرت سے اس کو پڑھیں کوشش ہو کہ رمضان المبارک میں ایک سوا لاکھ، دو سوا لاکھ، تین سوا لاکھ ورنہ ایک سوا لاکھ ہوجائے اگر مجبوری کیوجہ سے کچھ تعداد رہ جائے تو رمضان کے بعد پورا کرسکتے ہیں گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ گھر کے جتنے افراد زیادہ سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں ہر بندہ اپنی تعداد پوری کرے‘ جتنا زیادہ سے زیادہ ان باسعادت راتوں میں پڑھیں گے اتنا کمال ملے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 948 reviews.