Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہرمشکل اور حاجت کیلئے یَالَطِیْفُ پڑھیں

ماہنامہ عبقری - جون 2012

اللہ لطیف ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں پر مہربانی کرتا ہے ان سے نرمی سے پیش آتا ہے۔ اس کے لطف و کرم کا کیا کہنا اس نے حکیموں کو حکمت سے علماء کو علم سے نوازا‘ سالکوں کو شوق دیا‘ اولیاء کو ولایت سے سرفراز کیا۔ انبیاء کو نبوت سے سرفراز فرمایا۔ اہل تقویٰ کو بصیرت عطا فرمائی اہل عقل کو شعور دیا یعنی جو جس کے قابل تھا اسے اسی قسم کی رحمت سے نواز دیا۔ اس کے علاوہ  لطیف کا مطلب اتنی باریک چیز ہوتی ہے کہ جو محسوس کی جاسکے لیکن پکڑی نہ جاسکے۔ ان معنوں کے لحاظ سے بھی اللہ لطیف ہے کیونکہ وہ آنکھ سے نظر نہیں آتا اور نہ ہاتھ سے چھوا جاتا ہے۔ جیسے پھول کی خوشبو محسوس تو ہوتی ہے لیکن پکڑی نہیں جاتی۔ جسم کا سانس محسوس تو کیا جاسکتا ہے لیکن دیکھا نہیں جاتا اور نہ ہی ہاتھ سے چھوا جاتا ہے۔ اس لیے اللہ اتنا لطیف ہے کہ جسم اور کون ومکاں سے منزہ ہے۔ اس کی نہ حد ہے نہ انتہا اور نہ ہی ہماری عقل اس کا ادراک کرسکتی ہے۔ مگر جو اسے اس اسم سے پکارتا ہے اللہ اس پر اپنی لطافت کے راز عیاں کرتاہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 129 ہیں۔ اس کے فوائد حسب ذیل ہیں۔
حسب منشا شادی
یہ اسم اچھی شادی کے لیے بہت مجرب ہے۔ اچھا رشتہ ملنا خوش بختی کی دلیل ہے کیونکہ بے شمار لوگ شادی کے مسئلے میں پریشان ہوتے ہیں۔ اس پریشانی کا حل یہ ہے کہ یَالَطِیْفُ کو 40دن تک روزانہ12ہزار 900مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ منشا کے مطابق رشتہ مل جائے گا اور شادی میں سکون ملے گا اور میاں بیوی کا نباہ بڑے احسن طریقے سے ہوگا۔
ہر حاجت اور مشکل کا حل
یہ اسم مشکل کشائی کیلئے بہت مؤثر ہے۔ لہٰذا جو شخص اس اسم کو روزانہ 129 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو انشاء اللہ اس کا ہرجائز کام اس اسم کی برکت سے ہوجائے گا اور اگر ہر نماز کے بعد اسے 129 مرتبہ پڑھا جائے تو اس کے اثرات اور تیز ہوجائیں گے۔ انشا اللہ دین و دنیا کی ہر حاجت پوری ہوگی۔ اولیاء کرام اور بزرگان دین نے اس اسم کی بہت تعریف کی ہے۔
مفلسی اور بیروزگاری کا حل
 اس اسم کے ذکر کی برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ فقرو فاقہ دور ہوتا ہے۔ اگر کسی کا روزگار نہ ہو تو اسے روزگار مل جاتا ہے۔ ملازمت نہ ملتی ہوتو ملازمت مل جاتی ہے اور آمدنی کم ہو تو اس سے اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان مقاصد کیلئے 16ہزار 641 مرتبہ روزانہ اس اسم کو پڑھیں اور 40دن تک اس عمل کو کریں تو انشا اللہ مندرجہ بالا مقاصد بہت جلد حل ہوں گے۔
لاعلاج بیماری کا حل
ایسی لاعلاج بیماری جو انسان کا پیچھا نہ چھوڑتی ہو اس میں اس اسم کو گیارہ روز تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں اور پانی دم کرکے مریض کو روزانہ پلائیں۔ انشاء اللہ مریض کے شفایاب ہونے کا کوئی ذریعہ بن جائے گا۔ ایک اور عامل کے قول کے مطابق اگر کوئی بیمار اسے تین سو مرتبہ روزانہ اکیس دن تک پڑھے انشاء اللہ تندرست ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 964 reviews.