Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قبولیت دعا کا مؤثر ترین عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2012

اسمائے حسنیٰ کا پہلا طریقہ اور اس کے فائدے
سورۂ حشر کی آخری دو آیات کے اسماء میں توحید‘ اخلاص ‘ ایمان اور حصول نور یقین کے اسرار پوشیدہ ہیں۔ ان کے ذاکر کو اعلیٰ مقامات حاصل ہوتے ہیں اور دل زندہ ہوتا ہے نیز اطاعت الٰہی کی جانب رغبت ہوتی ہے اور اس کی عنایتیں بندہ کو ملتی ہیں۔ہروقت بکثرت اس کی تلاوت کی جائے۔
تین اسماء کے فائدے
اللہ‘ الٰہ‘ رب بعض مقربان الٰہی اپنی خلوتوں میں اس ذکر سے انس حاصل کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لاہوتی انوار اور ربوبی عظمت سے مدد لیتےہیں اور یہ امداد ان میں انتہائی عجز و انکساری اللہ کے حضور پیدا کرتی ہے۔ ذکر لا الہ الا ہو اہل سلوک کا افضل ترین ذکر ہے جو شخص یہ ذکر کرتا ہے اس پر خاص برکت نازل ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ہر بھلائی اس کو دیتا اور ہر برائی سے اس کو بچاتا ہے جو شخص بہت موٹا ہوگیا ہو وہ حرکت سے معذور ہو‘ یہ ذکر کرنے والا اس ذکر سے اپنے بدن میں کمی اور ہلکا پن محسوس کریگا۔
بخار کا علاج اور جنات سے حفاظت
جس کو جن ستاتے ہوں وہ اوپر دئیے ہوئے اسماء کو اپنے پاس رکھے تو جن جل جائیں اور بخار فوراً اتر جائیگا اگر تانبے کی تختی پر کندہ کریں اور پانی سے دھوکر پئیں تو بہت جلد آرام ہوگا۔
قبولیت دعا کا مؤثر عمل
دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ان تین اسماء کے طفیل میں ایک گھنٹہ تک اس طرح سے دعا کرے یَااَللّٰہُ یَااِلٰہَ یَارَبُّ تو عظیم نور اس پر ظاہر ہوں گے اور اس کے دل کی آنکھ کھل جائے گی اور ہر دینی اور دنیاوی دعا قبول ہوگی۔
اسم   رَحْمٰنُ    وَ رَحِیْم کے اسرار
یہ دو نام رَحْمٰنُ وَرَحِیْم بہت بڑے ہیں۔ ان کے اعداد سے اسرار رحمت دلوں پر نازل ہوتے ہیں جس کسی کا دل سخت ہو اور نرم نہ ہوتا ہو وہ ان کا ذکر کرے۔ خداتعالیٰ اس کے قلب کو نرمی میں بدل کر دے گا اور اس کا دل اطاعت و عبادت الٰہی کی طرف متوجہ ہوگا جو شخص کسی ظالم کے سامنے دن دونوں اسماء کا ذکر کرے تو اللہ تعالیٰ اس ظالم کا دل نرم کردے گا اور اس کے شر سے محفوظ رکھے گا اور ذاکر کو بھلائی ملے گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 973 reviews.