Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں ام اوراق

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

(یہ صفحہ صرف خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہو۔) کمزوری اور لاغری کے لیے میری پیدا ئش کے وقت والدہ کو کچھ پیچیدگیاں در پیش تھیں ۔ شاید اسی لیے میں بے حد کمزور پیدا ہوئی ۔ اور اب تک یہی حال ہے ۔ سب گھر والے مذاق اڑاتے ہیں ۔ کمزوری کی وجہ سے میرا ماہانہ نظام بھی خراب ہے ۔ جب خون ہی نہیں بنتا تو ظاہر ہے دو تین ماہ ایسے ہی نکل جا تے ہیں۔ آپ میری پریشانی کے پیش نظر دوا بتائیے۔(صبا جمیل ۔ پشاور) ٭ اس عمر میں عموماً نوجوان بچیو ں میں فولا د کی کمی سے شکایت ہو تی ہے۔صبح نماز پڑھ کر قرآن شریف پڑھئے۔ اس کے بعد گھر کے صحن میں چہل قدمی کیجئے۔ اسی طر ح شام کو نماز کے بعد کھانا کھا کر فوراً سو نہ جا ئیے ۔ گھر کے کا م کا ج میں امی کا ہا تھ بٹائیے۔ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا ہے کہ میں کمزور ہوں ، کام نہیں کر سکتی ۔ ایسی کوئی بات نہیں ۔ آپ جتنا کام کریں گی جسم میں قوت آئے گی ۔ گھر کے کام کرنے سے آپ کو خود محسو س ہو گا کہ آپ کی صحت روز بروز بہتر ہو تی جارہی ہے اور آپ دوسرے بہن بھا ئیو ں سے کمتر نہیں ۔ ٭ محترمہ ط۔ ب۔ ل کا خط آزاد کشمیر سے ملا ہے ۔ بہن ! اللہ تعالیٰ نے ہر چیز اپنے انداز سے بنائی ہے ۔ آپ کیو ں اس میں خامیاں نکالتی ہیں ؟ یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہیں ۔ بچے کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ اور اسی سے آپ کا مسئلہ بھی حل ہو جا ئے گا۔ آپ زیتون کے تیل کی مالش روزانہ کیجئے۔ بھیڑ کا دودھ گائو ں میں آسانی سے مل جاتا ہے ، اس میں تھوڑا ساناریل کوٹ ملا کر خوب پکا ئیے ۔ نہانے سے ایک دو گھنٹہ پہلے اس کی مالش کیجئے ۔ بچے کو دودھ پلانے سے پہلے ایک گلا س پانی یا دود ھ پی لیا کیجئے تاکہ دودھ زیادہ ہو جائے۔ بینائی تیز ہو جائے میری نظر خراب ہے ۔ اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو ں ۔ آزاد کشمیر کے ایک گائو ں میں رہتی ہو ں ۔ مجھے ایسی دوا بتائیے جو میں گھر میں کھا سکو ں ۔ ہمارے ہا ں ڈاکٹری علاج کا رواج نہیں ۔ میں کڑھا ئی سلائی کرتی ہوں ۔ اب نگا ہ دھندلا جاتی ہے جس سے ٹانکہ نظرنہیں آتا ، اندازے سے کام کر تی ہو ں ۔ عبقری کا پرانا شمارہ کوئی ہمارے ہا ں چھوڑ گیا تھا، اسے پڑھ کر آپ کو خط لکھا ہے ۔ ( نوراں بی بی) ٭ نوراں بی بی صاحبہ ! مجھے بڑا احسا س ہے ، آپ لو گ بہت باریک ٹانکے سے کشیدہ کاری کرتے ہیں ۔ جس طر ح آپ نے ٹوٹاپھوٹا خط لکھا ہے، پڑھ کر حیران ہو ں۔ آپ سرخ سر خ پانچ چھوٹی گاجریں دھو کر بغیر چھیلے ان کے ٹکڑے کیجئے ۔ بیج کا کیل نکال کر اس پر آدھی چمچی پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر آسمان کے نیچے کسی صاف جگہ پر رکھ دیجئے ۔ رات کو یہ عمل کیجئے ۔ صبح اٹھ کر نہا ر منہ گاجریں پوری سر دیا ں کھائیے۔ گاجریں کچی کھانی ہیں ۔ اس طر ح بینائی میں اضافہ ہو گا۔ خشک خو بانی عام مل جاتی ہے ۔ آپ اس کے بادام نکال کر رات کو کھا یاکیجئے ۔ اس کے ساتھ تھوڑی سی سونف چبا لیجئے ۔ آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ دوا بھی نہیں خرید سکتیں، لہٰذا غذا سے علا ج کیجئے ۔ نومولود بچے کی رضاعت کا مسئلہ میں ملا زمت کرتی ہوں۔ آئندہ ماہ بچے کی پیدا ئش متوقع ہے ۔ میں صبح سے لیکر شام تک باہر رہتی ہوں۔ اب سوچتی ہو ں شوہر کی آمدنی محدود ہے ۔ نوکری کے بغیر گزارہ نہیں۔ میرے ہو نے والے بچے کا مسئلہ کیسے حل ہو گا؟ مجھے صرف تین ماہ کی چھٹی ملے گی ۔ اس کے بعد کام پر جا ناہو گا ۔ وہ لو گ بچے کو ساتھ نہیں لا نے دیتے۔ یو ں میں بچے کو اپنا دودھ نہیں پلا سکوں گی ۔ کیا میں اسے شروع سے اوپری دودھ کی عادت ڈالوں؟ اپنا دودھ بالکل نہ پلا ئو ں ؟ مجھے مشورہ دیجئے ۔ (نائلہ ۔ کھرڑیا نوالہ ) ٭ نائلہ صاحبہ !حمل کے دوران آپ دودھ ، پھل، سبزی زیادہ استعمال کریں ۔ آپ کو جب بھی تازہ ناریل ملے، ایک ٹکڑا کھا لیا کیجئے۔ پالک، ساگ، گاجر، سلا د، مولی اپنی غذا میں شامل کیجئے ۔ کنو کا موسم ہے ، وہ آپ اپنے ساتھ فیکٹری لے جا سکتی ہیں ۔ گڑ، اخروٹ ، مونگ پھلی ، بادام، کھا نے سے فولا د کی کمی دور ہو گی ۔ بچے کے لیے بہترین غذا ماںکا دودھ ہے۔ اس میں پروٹین، چکنائی، کیلشیم، فولا د اور حیاتین موجو د ہو تے ہیں۔ جس سے بچے کو مکمل غذا مل جا تی ہے ۔ آپ گھبرائے مت تین ماہ بچے کو اپنا دودھ پلا ئیے اس کے بعد اسے آپ گائے بھینس کا دود ھ لگا سکتی ہیں تیسرے ماہ کے آخری ہفتے میں اسے پہلے دو چمچے دودھ دیجئے اور آہستہ آہستہ بڑھا کر ایک اونس پر لے آئیے ۔ بچہ ہضم کر نے لگے تو دودھ کی مقدار بڑھا دیجئے دن میں اسے چار فیڈ ر اوپر کا دودھ پلائیے اور فیکٹری سے آنے کے بعد اپنا ۔ اس طر ح آپ دونو ں صحت مند رہیں گے فیکٹری جا تے وقت بھی اسے دودھ پلا کر جائیے۔ فیکٹری سے آنے کے بعد دودھ کی بو تلیں کھو لتے پانی میں ابالئے تا کہ کسی قسم کا خطرہ نہ رہے اکثر بوتلو ں کی گندگی سے بچہ بیمار ہوتا ہے ۔ ڈبے کا دودھ اچھا ہے مگر وہ آپ کو مہنگا پڑے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 298 reviews.