Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - جون 2012

آنکھوں کی لاتعداد بیماریوں کا علاج
 یہ نسخہ میرے بھائی نے بھی استعمال کیا ہے اس کی نظر بہت کمزور ہوگئی تھی عینک کا نمبر بڑھتاجارہا تھا کسی نے یہ نسخہ بتایا استعمال کیا تو نظر بالکل ٹھیک ہوگئی‘ میری نانی امی نے بھی استعمال کیا ان کی آنکھوں میں سفید موتیا اتر آیا تھا۔ نانی اماںنے بھی یہ نسخہ استعمال کیا‘ ان کی نظر بھی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ نسخہ: بالکل خالص آب زم زم لیکر اسے کسی خالی ڈراپر میں ڈال لیں اور اس آب زم زم کو دن میں پانچ مرتبہ ہر نماز کے بعد آنکھوں میں ڈال لیں‘ اگر آنکھیں خراب ہوئیں تو بہت جلن ہوگی لیکن جیسے جیسے آنکھیں ٹھیک ہوتی جائیں گی جلن ختم ہوتی جائے گی۔(افشاں افضل‘ بہاولپور)
سٹوڈنٹ اعلیٰ پوزیشن کیسے حاصل کریں؟
سٹوڈنٹس کی اکثریت امتحان اور سٹڈی کے دوران موسیقی سے مدد لیتی ہے جبکہ عبقری کے قارئین کیسے کامیابی پاتے ہیں آپ بھی پڑھیے!!!
محترم حکیم صاحب! میں کچھ عرصہ سے آپ کے درس میں آرہا ہوں۔ میری زندگی کے دن رات بدل گئے ہیں۔ میں سیکنڈ ایئر کا طالب ہوں میری زندگی بھی دوسرے ہم عمروں کی طرح گزر رہی تھی‘ جب ٹینشن ہوتی تو ذہن پریشان ہوتا خصوصاً جب پیپر آتے تو میں میوزک سنتا اور سمجھتا کہ فریش ہوجاتا ہوں لیکن اس بار امتحانات کے دوران میں نے روزانہ ایک درس سنا اور دعا میں رو رو کر اپنے پیپروں کیلئے دعا کی۔ چند آنسو بہا کرپرسکون ہوجاتا اور دل میں ایک نور محسوس ہوتا۔ پیپر ہر بار بہت اچھا ہوتا اور سب سے بڑی بات کہ میرے دل کو اطمینان ہوتا تھا اب چند دن پہلے نتیجہ آیا ہے اور میں پچھلے سال کی بنسبت بہت اچھے نمبروں سے کامیاب ہوا ہوں یہ صرف درس کی برکت ہے۔ (راحیل علی‘ لاہور)
 وظیفے سے تمام پریشانیاں ختم
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے پاس اپنی پریشانیاں لیکرآیا تھا آپ نے مجھے یَاحَلِیْمُ‘ یَاعَلِیْمُ‘ یَاعَلِیُّ‘ یَاعَظِیْمُ والا وظیفہ دیا تھا اور ساتھ دو رکعت نماز صلوۃتوبہ و صلوۃ الحاجت سورۃ فاتحہ کے بعدآیۃ الکرسی پڑھے۔ اس عمل کے پڑھنے سے مجھ پر لوگوں کا قرض تھا وہ ختم ہوگیا‘ میری باقی تمام پریشانیاں آہستہ آہستہ ختم ہوگئیں‘ میرے بچے بیمار رہتے تھے اب وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں‘ میرا کاروبار بالکل نہیں چل رہا تھا اب اللہ کا شکر ہے کہ میرا کاروبار پہلے سے کافی ٹھیک ہوگیا ہے۔ (عبدالرحمن طاہر‘ خان پور)
ہائی بلڈپریشر کا مجرب نسخہ
ھوالشافی: طباشیر12گرام ‘ بی دانہ12 گرام‘ الائچی خورد 12 گرام۔ ان ادویات کو باریک پیس لیں۔ اس کی سات پڑیا بنالیں۔ ایک پاؤ دودھ گرم لے کر ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک پڑیا اس میں ڈال دیں اور اسے رات کو چھت پر رکھ دیں۔ صبح اس میں ایک پاؤ پانی ڈال کر بیس دفعہ پھینٹیں۔ پھر کھانا کھانے سے پہلے پی لیں۔ کھانا ایک گھنٹہ بعد کھائیں۔
ایک ہفتہ کے بعد بلڈپریشر چیک کرائیں۔ انشاء اللہ پہلے سے بہت زیادہ فرق ہوگا۔ (حاجی محمد وارث‘ راولپنڈی)
سورۂ کوثر کا کمال
محترم حکیم صاحب! آپ نے مجھے گھر کے حالات‘ بچیوں کی شادی‘ بیٹے کاکاروبار اور قرضہ کی ادائیگی کیلئے سورۂ کوثر 90 دن پڑھنے کا بتایا تھا‘ 90 دن کے عرصہ میں میری دو بچیوں کی شادی سرانجام پائی جو کہ بہت سادگی سے کی اور گھرکے حالات بھی ٹھیک ہورہے ہیں۔  (محبوب الرحمن‘ گجرات)
دانت میں درد اور سوجن کیلئے مجرب نسخہ
ہماری مسجد میں ایک حافظ قرآن ہیں جوکہ بہت بوڑھے ہوچکے ہیں انہوں نے دانتوں کے امراض کیلئے ایک بہت ہی زبردست نسخہ  ہے۔جن افراد کو دانتوں میں درد‘ سوجن اور پیپ وغیرہ رہتی ہو‘ ان کیلئے پھٹکڑی ایک نعمت ہے۔ تقریباً5 پھٹکڑی کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیں اور جب پھٹکڑی پگھل کر پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں‘ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔  (عبدالماجد)
ایک اللہ والے کی نصیحت
میں نے جینے کا گُربطخ سے سیکھا کہ تیرتی تو پانی میں ہے مگر ڈوبتی نہیں‘ اپنے اس عمل سے گویا یہ سبق دیتی ہے کہ دنیا میں رہتے ہوئے اس سے بقدر ضرورت نفع اٹھانا ہے‘ جس طرح ایک بطخ بقدر ضرورت پانی میں چونچ مار کر شکار پکڑ کر کھالیتی ہے۔ پھر جب یہ بطخ پانی سے باہر نکلتی ہے تو بدن پر لگا تمام پانی جھاڑ دیتی ہے‘ اسی طرح جب ہم اس دنیا سے جائیں تو حقوق اللہ کی ادائیگی کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اور حقوق العباد اور گناہوں کے بوجھ سے اپنے آپ کو جھاڑ کر جائیں۔ (فرزانہ صغیر)
کلونجی مونگ سوپ اور اس کے فوائد
اجزاء: ایک کپ دال مونگ‘8کپ پانی‘ چوتھائی چائے کا چمچ نرکچور کا پاؤڈر‘ نمک ایک چائے کا چمچ‘ پسی ہوئی کلونجی ایک چائے کا چمچ‘ تازہ ادرک کوٹی ہوئی ایک چمچ‘ سورج مکھی کا تیل ایک چمچ‘ باریک کٹا ہوا دھنیا سبز ایک چمچ‘ کالازیرہ پساہوا آدھا چمچ۔ بنانے کا طریقہ: مونگ کی دال پانی میں بھگو کررکھیں۔ اس پانی میں نرکچور ملا کر 30 منٹ ہلکی آگ پر گرم کریں۔ پھر اتار کر دھنیا کے علاوہ باقی تمام اشیاء ملادیں پھر15منٹ گرم کریں‘ برتن میں ڈال کر اس پر کٹاہوا باریک دھنیا ڈال دیں۔فوائد: یہ سوپ توانائی بخش ہے‘ اس سوپ کا استعمال پیٹ میں گیس بننے کے عمل کو روکتا ہے‘ مقوی دل و دماغ ہے۔(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)
پیٹ کے درد کیلئے آزمودہ نسخہ
پیٹ کے درد کیلئے ایک آسان او آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے جس کے فوائد بہت اور نقصان کوئی نہیں۔ ھوالشافی: بکری کا تازہ دودھ ایک گلاس لے کر اس میں چھلکا اسپغول ڈال کر پی لیا کریں‘(دودھ اگر باہر چرنے والی بکری کا ہو تو زیادہ بہتر ہے) پہلے تین چار دن کوئی اور چیز نہ کھائے۔ اس کے بعد نرم غذا سے کھانا شروع کردے۔(ایس محمدامین‘ مردان)
قد بڑھانے کا نسخہ
عمل سے پہلے قد کی پیمائش کریں‘ پھر یہ عمل شروع کریں۔
1۔ وضو کریں پھر اگربتی جلائیں۔ 2۔ ایک بڑی بوتل عرق سونف کی اپنی پاس رکھیں۔ 3۔ سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں پھر یہ عمل اس طرح پڑھیں۔
اَللہُ 66 مرتبہ پڑھیں۔ یَاقَدِیْرُ 314 مرتبہ پڑھیں۔ یَابَدِیْعُ 86 مرتبہ پڑھیں۔ یَاھُوْ 11 مرتبہ پڑھیں۔ یَاوَدُوْدُ 20 مرتبہ پڑھیں۔یَاقَیُّومُ 156 مرتبہ پڑھیں۔
بس عمل ختم اور درود ابراہیمی سات مرتبہ پڑھیں اور یہ سارا پڑھا عرق سونف پر دم کردیں۔ 41دن تک ہر روز اسی طرح پڑھیں۔ 41 دن بعد 90 دن تک یہ عرق سونف پئیں تو 90 دن میں 41 دن پڑھائی والے بھی شامل کرنے ہیں یعنی پہلے روز سے عرق سونف پانی میں تھوڑا سا ڈال کر پی لیں اگر عرق سونف ختم ہوجائے تواور عرق سونف ملالیں اور 90دن تک صبح و شام پانی میں ملاتے جائیں‘ عمر کی کوئی قید نہیں۔(سجاد احمد‘ راولپنڈی)
روحانی غسل اور ٹینشن سے چھٹکارا
میں کافی عرصہ سے ٹینشن کی مریضہ تھی اور گولیاں کھا کھا کر تنگ آگئی تھی۔ درس میں روحانی غسل کا پڑھا اور تقریباً تین ماہ سے کررہی ہوں الحمدللہ تمام گولیاں چھوٹ گئی ہیں‘ جسم بھی ہلکا پھلکا ہوگیا ہے‘ ماہواری نظام بھی کافی بہتر ہوگیا ہے۔عبقری تیرا شکریہ!! (ر۔ ب)
طریقہ روحانی غسل: روحانی غسل کا طریقہ یہ ہے کہ آخری چھ سورتیں مع تسمیہ اول و آخر 3 دفعہ درود شریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیں اور اسکے بعد بیت الخلاء کی دعا:بِسْمِ اﷲِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ  بِکَ مِنَ الْخُبُثِ  وَالْخَبَائِثِ
پڑھ کر بایاں پائوں غسل خانےمیں رکھ کر اندر چلے جائیں‘ سنت کے مطابق غسل کریں‘ نہاتے وقت مسلسل دعا دل ہی دل میں پڑھتے رہیں‘ زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پانی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سیدھا پائوں باہر رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آخری چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں۔آخری چھ سورتیں: (1) سورہ کافرون 2) )سورہ نصر (3)سورہ لھب (4)سورہ اخلاص (5)سورہ فلق (6)سورہ ناس۔ نوٹ: غسل جنابت کی صورت میں نہانے سے پہلے چھ سورتیں نہ پڑھیں بلکہ نہانے کے بعد جب باہر آجائیں تو بعد میں چھ مرتبہ پڑھ لیں۔
روحانی پھکی سے رسولیاں ختم
میرے مطب پر ایک مریضہ آئی‘وہ الٹرساؤنڈ رپورٹ ساتھ لائی جس میں ڈاکٹروں نے رحم میں رسولی بتائی اور انہوں نے آپریشن بتایا۔ اس نےکہا کہ میں آپریشن نہیں کرواسکتی میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ میں نے اس کو روحانی پھکی اور دم والا پانی دیا اور دو ماہ مسلسل استعمال کرنے کا کہا۔ چونکہ وہ مجبور تھی اس نے دو ماہ باقاعدگی کے ساتھ روحانی پھکی استعمال کی اور دو ماہ بعد ٹیسٹ کرایا تو وہ حیران رہ گئی کہ اس کی رسولی ختم ہوچکی تھی۔ وہ مریضہ جگنہ بازار گوجرانوالہ کی رہائشی تھی۔ اس کا نام شمیم تھا۔ (حکیم عمر حبیب بلوچ‘ گوجرانوالہ)
اور تربوز ہضم ہونا شروع ہوگیا
 ایک بزرگ نے اپنا تجربہ بیان کیا کہ مجھے تربوز ہضم نہیں ہوتا تھا میں نے حضرت شیخ الحدیث رحمۃ اللہ علیہ کے معالج جو مدینہ میں مقیم تھے سے عرض کیا انہوں نے فرمایا آئندہ تربوز کے ساتھ اس کے بیج بھی چبا لیا کرو میں نے ایسا ہی کیا اور آئندہ کیلئے تربوز ہضم ہونا شروع ہوگیا۔(محترم جناب عبدالحمید صاحب)
نماز کیا کہتی ہے؟؟؟
کل فرصت نہ ملی تو کیا کرو گے‘ اتنی مہلت نہ ملی تو کیا کرو گے‘ روز کہتے ہو کل پڑھو گے نماز کل اگر سانس نہ رہی تو کیا کرو گے؟ رسموں سے سنت اچھی‘ نیند سے نماز اچھی‘ گناہ سے نیکی اچھی‘ بازار سے مسجد اچھی‘ فضول باتوں سے قرآن کی تلاوت اچھی‘ غیبت سے ذکر اچھا۔
نہ درود ‘ نہ قرآن یہ کیسا ہے مسلمان؟ پھر کہتے ہو کیوں نہیں ہے اللہ ہم پر مہربان؟ نماز پڑھو اس سےپہلے کہ تمہاری نماز پڑھی جائے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: ’’صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہے اور دوسرا وہ جس کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں۔   (شہناز‘ گوجرانوالہ)
دعا کا اثر
میری اہلیہ کا نام امبرین ہے ان کوشوگر ہے جس کی وجہ سے ان کے انگوٹھے پر زخم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انگوٹھے کو کاٹنے کا کہا‘ ہم نے رو رو کر اللہ سے دعا کی جس دن آپریشن تھا جب ڈاکٹروں نے آپریشن تھیٹر میں انگوٹھے کامعائنہ کیا تو وہ بالکل ٹھیک تھا اور ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا۔(سلیم احمد)
اپنی مرضی کی شادی کیلئے عمل
اپنی مرضی کی شادی کرنے کیلئے نماز فجر یا عشاء کے بعد پہلا کلمہ لاالہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کو تین سو مرتبہ پڑھیں اور درمیان میں گیارہ گیارہ بار درود پاک ابراہیمی بھی پڑھا جائے۔ یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے ان کی پسند کی جگہ سے درپیش رکاوٹیں ختم ہوکر ان کی مرضی کے مطابق شادی ہوجائیگی۔
بیرون ملک سفر میں کامیابی کیلئے عمل
اگر کوئی شخص بیرون ملک جانا چاہتا ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اس کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہو تواس کو چاہیے کہ وہ سفر پر جانے سے قبل باوضو حالت میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد قبلہ رو ہوکر بیٹھے اور 125 مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے اسکے بعد ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھتا رہے ا ور کبھی ناغہ نہ کرے انشاء اللہ اسے کامیابی حاصل ہوگی اس کا سفر بخیرو عافیت گزرے گا۔ (نور بلوچ‘ لالہ موسیٰ)
اگر نیند نہ آتی ہو تو۔۔۔۔۔
نیند نہ آنے کی وجوہات: سر میں خشکی‘ ڈرخوف‘ چوری کا اندیشہ‘ ذہنی انتشار‘ گھریلو یا کاروباری پریشانی جس سے بندہ نفسیاتی مریض بن جاتا ہے۔ علاج:رات سونے سے پہلے وضو کریں اور سر کی اور پاؤں کی مالش کریں‘ مالش کیلئے تیل آملہ‘ دھنیا‘ ناریل ہموزن لیکر مکس کرلیں۔ سونے سے پہلے باوضو ہوکر 41مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں‘ اول و آخر درود شریف۔(عاشق حسین‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 986 reviews.