Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَااَللہُ جَلَّ جَلَالُہٗ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مراقبہ تو میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت اور حضرت کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔ الحمدللہ ! میں سونے سے پہلے جیسے ہی مراقبے میں بیٹھی ویسے ہی چند سیکنڈ میں روشنی کی بارش محسوس ہونے لگی‘ میں اپنی کوشش کررہی تھی‘ آسمان پر جانے کی اور ذہن میں وہ باتیں لارہی تھی جس کا آپ نے تصور باندھنے کا بتایا تھا کہ اچانک مجھے روضہ مبارک نظر آنے لگا اور میں روضہ کی جالیوں کے ساتھ ساتھ چل پڑی اور عورتوں والے حصے سے ہوتی ہوئی یعنی جالیوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی مردوں کی طرف پہنچ کر دروازے سے اندر داخل ہوگئی‘ دروازے سے اندر جاتے ہی قبراطہر پر پہنچی اور قبر اطہر کھلنی شروع ہوئی اور آپ ﷺ بیٹھے ہوئے نظر آئے اس کے بعد مجھے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کا دیدار ہوا۔ پھر میں نے سوچا کہ میں آپ ﷺ کی سنتوں کی بہت پابندی کروں گی میں یہ عہد کررہی تھی۔ پھر ساتھ ہی حضرت جبرائیل علیہ السلام یا کوئی اورنظر آتا ہے‘ پھر آگے بڑھتی ہوں وہ بھی روضہ میں موجود ہیں وہ اپنے پروں کا کشکول سا بنا کر مجھے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور میں تیسرے آسمان پر پہنچ کر فرشتوں کو دیکھتی ہوں جو خاموشی سے ذکر کررہے تھے میں نے جاکر ھواللہ الذی والی آیت پڑھنی شروع کی تو وہ سارے بھی وہی آیت زور زور سے شروع کردیتے ہیں۔ میری دائیں طرف فرشتے ہیں تو میں تھوڑا سا آگے بڑھتی ہوں تو موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا اس سے آگے یعنی درمیان میں ایک بڑا قرآن رکھا ہوا دیکھا جو کے سنہری حروف سے لکھا ہوا تھا اور اس کے چاروں طرف نگینوں کی روشنی پھیلی ہوئی تھی اس سے آگے دو تاج رکھے ہیں دل میں آتا ہے کہ یہ تو وہی تاج ہے جس کا اللہ نے حفاظ سے وعدہ کررکھا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک بہت خوبصورت نشست ہے جو کہ انبیاء کی نشست ہے میں اس نشست کو آگے پیچھے سے دیکھنے لگی کہ یہ انبیاء کی نشست ہے یا انبیاء کا کام کرنے والوں کی اور پھر ساتھ ہی میں پھر آگے دوسری طرف چل پڑی وہاں نظر دوبارہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر پڑی تو دیکھتے ہی کہا کہ یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیںپھر آگے آئی تو فرشتے تسبیح میں مشغول تھے۔ میں بھی ان کے قریب ہی بیٹھ گئی‘ پھر میں نے درمیان میں دیکھا کہ ایک شگاف سا پڑتا ہے اور درمیان میں دودھ اور شہد کی نہر نظر آتی ہے جس کو دیکھ کر ہی میرے منہ میں پانی آتا ہے اور شہد کی مٹھاس محسوس ہوتی ہے۔اس کے بعد معلوم نہیں کہ میں کب سوگئی۔(ف۔ ر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں