Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

باپ کا بیٹے کو راہ راست پرلانے کیلئے عجیب امتحان

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

 ایک بزرگ جن کانام کریم بخش خان قوم بھٹہ نے اپنا ایک واقعہ سنایا جو کہ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں کریم بخش خان نے بتایا کہ میرا بیٹا محمداسلم نوجوانی میں حد سے زیادہ بگڑ گیا بری محفلوں میں اٹھنا‘ بیٹھنا‘ اورنشہ کرنا اس کا معمول بن گیا۔ بہت سمجھایا لیکن وہ سمجھنےکے موڈ میں ہرگز نہ ہوتا بلکہ سمجھانے پر صرف ایک ہی جواب دیتا کہ اباجی آج کا ماحول ایسا ہی ہے اگر کسی کو تنگ نہ کروگے تو یہ دنیا والے تمہیں کھا جائیں گے اور تمہاری جو عزت آج ہورہی ہے یہ میری جرأت مندی سے ہورہی ہے‘ میں بولتا بیٹا یہ جرأت مندی نہیں بدمعاشی ہے۔ میں بہت پریشان تھا کہ بیٹے کو اس انگار بھری محفلوں سے کیسے نکالا جائے؟ کریم بخش نے یہ بھی بتایا کہ اللہ کا دیا میرے پاس سب کچھ تھاکچھ ہماری میاں بیوی کی غلطی بھی تھی کہ ہم نے اپنے بیٹے کو کچھ زیادہ لاڈلا بنا دیا تھا۔ میں ہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا کہ اے میرے پروردگار! مجھ گنہگار میں اتنی طاقت نہیں کہ میں اپنے بچے کو کسی مشکل میں دیکھوں اور برداشت کرسکوں اے میرے پالنے والے! میری ہر پریشانی آسان کردے اور میرے بیٹے کو اپنے پیارے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے بچا لے میں دعا مانگتے وقت بہت روتا اور فریاد کرتا۔ آخر میری فریاد اللہ تعالیٰ نے قبول کی اور میرا بیٹا سیدھی راہ پر چل پڑا۔
میں نے ایک منصوبہ بنایا اور مجھے پختہ یقین تھا اگر میرا بیٹا مان گیا تو میں انشاءاللہ اپنے بیٹے کو راہ راست پر لاسکوںگا‘ بڑے انتظار کے بعد میرا بیٹا رات کو دس بجے گھر آیا میں نے اس سے بات کی کہ بیٹااگر تم پر کوئی مشکل آئے تو یہ تمہارے دوست تمہاری مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کی بجائے تمہیں اکیلا چھوڑ کر بھاگ جائیں گے لیکن ہم ماں باپ سے یہ صدمہ برداشت نہ ہوگا۔ بیٹا بولا ابا حضور تم پرانے لوگ کتنے بھولے ہو پرانی باتوں کو یاد کرکے ہم نوجوانوں کو مثالیں سناتے رہتے ہو‘ آپ کے دور کے دوست میں مانتا ہوں مخلص ہوں گے لیکن ہماری یاریاں بھی کوئی کچا دھاگہ نہیں جو کے آسانی سے ٹوٹ جائے‘میں بولا بیٹا اسلم تم کو اپنے دوستوں پرکتنا مان ہے تو وہ کہنے لگا کہ اباجی اگر کوئی برا وقت آیا تو مجھے پختہ یقین ہے کہ میرے سب دوست میرے لیے قربانی سے گریز نہ کریں گے میں بولا کہ بیٹا ایک آزمائش ہے اگر تم اس آزمائش میں کامیاب ہوگئے تو میں تمہاری راہ میں کبھی رکاوٹ نہ بنوں گا اگر میں جیت گیا تو تم وعدہ کرو کہ تم میری ہر بات مانو گے۔
 یہ سن کربیٹے نے کہا کہ اباجی آزمائش بتاؤ تو میں بولا کہ میں تمہارے دوستوں کو آزمانا چاہتا ہوں اگر وہ کامیاب ہوگئے تو میں یہ سمجھوں گا کہ تمہارے دوست تمہارے ساتھ مخلص ہیں اگر پورے نہ اترے تو پھر تم یہ سمجھنا کہ تم نے جو راہ اختیار کرچکے ہو وہ بہت ہی گندی ہے وہاں تمہارے دوستوں کی آزمائش کے بعد میں بھی اپنے دوستوں کی آزمائش کراؤں گا اس کا فیصلہ بھی تم کرنا۔ میں بولا کہ تمہارے دوستوں میں سے جو تمہارا گہرا دوست ہو وہ بتاؤ تھوڑی دیر کے بعد اسلم بولا کہ فلاں آدمی میرا بہت ہی مخلص دوست ہے تو میں بولا کہ صبح اس کے گھر چلیں گے لیکن وہاں جاکر میں تمہارے دوست سے جو کچھ بولوں تم بس سنتے رہنا وہاں پر تمہیں بولنا کچھ نہیں ہے۔ اسلم بولا ٹھیک ہے ابا جی! اگلے دن میں نے اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور اس کے دوست کے گھر پہنچ گئے اس کے گھر کی ایک سائیڈ پر جانوروں کا باڑا تھا وہاں چارپائی پڑی تھی ہم چارپائی پر بیٹھ گئے نوکر کے ذریعے اس کے دوست کو بلایا دوست نے دعا سلام کے بعد ناشتے کا پوچھا میں نے کہا کہ ہم ناشتہ کریں گے اس نے نوکر کوناشتہ کا کہا اور حیرانگی سے پوچھا کہ اتنی صبح سویرے آپ آگئے خیر تو ہے؟ میں نے ایک ٹھنڈی آہ بھری اور بولا کہ بیٹا تمہارے دوست اسلم سے ایک نقصان ہوگیا ہے تم اس کے دوست ہو اب اسے تمہاری مدد کی ضرورت ہے اس کیلئے کچھ کرو۔ وہ بولا چچا جی ہوا کیا ہے؟ میں نے جواب دیاکہ آج رات اس سے جھگڑے میں ایک بندہ قتل ہوگیا ہے ہم تمہارے پاس اس لیے آئے ہیں کہ تم اسے اس وقت تک اپنے پاس رکھو جب تک معاملہ کچھ ٹھنڈا نہ ہوجائے‘مگر اس کیلئے ایک سال بھی لگ سکتا ہے اس سے زیادہ عرصہ بھی گزر سکتا ہے تم اس وقت تک میرے بیٹے کو اپنی امانت سمجھو گے یہ بات سن کر اسلم کے دوست کے حواس کھوگئے اور بدحواسی میں کہنے لگا چچاجی تم جلدی سے یہاں سے نکل جاؤ اتنا بڑا وزن میں نہیں اٹھا سکتا‘ کہیں پولیس کو پتہ چل جائے کہ قاتل میرے پاس ہے اس کے ساتھ ساتھ میں بھی مارا جاؤں گا۔ میں بولا بیٹا بھوک بہت سخت ہے تم ناشتہ تو کرنےدو لیکن اس نے ناشتہ کے بغیر ہی ہمیں جانے کو کہا۔ میں نے اسلم کو لیا اور وہاں سے چل پڑا
 اب میں نے اپنے دوست کے گھرکی طرف رخ کیا اپنے دوست کے ڈیرے پر پہنچا‘ ہمیں دیکھتے ہی وہ بہت خوش ہوا نوکر سے حقہ تازہ کروایااور ہمارے پاس آگیا‘ گلے شکوے کیے کہ یار تو بہت بیوفا ہے کہ کافی عرصہ سے تو نے میرا کوئی پتہ نہیں کیا میں نے اسے اپنی مجبوریاں بتائیں مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے یہ میرا یار ہمارے آنے سے بہت خوش ہے۔ میں بولا یار میں آج بھی ایک مشکل گھڑی میں تمہارے پاس آیا ہوں اس نے جواب دیا کہ تم جتنی بھی مشکل میں ہو تمہارا یارا تمہارا ساتھ نہ چھوڑے گا لیکن پہلے ناشتہ ہوگا اور بعد میں گفتگو۔ وہ گھر گیا ناشتہ لے آیا ناشتہ بہت ہی پرتکلف تھا۔ ناشتہ سے فارغ ہوئے تو یار نے مشکل کے بارے میں پوچھا۔ میں بولا یار آج رات تمہارے بھتیجے سے جھگڑے میں ایک آدمی قتل ہوگیا ہے بہت پریشان ہوں‘ میرے بیٹے کو اپنے پاس پناہ دو۔ یار بولا کہ بس اتنی سی بات پر گھبرا رہے ہو‘ یہ تمہارا بیٹا نہیں بلکہ میرا بیٹا ہے تم فکر نہ کرو میرے چھ بیٹے ہیں اور ساتواں یہ ہوا اگر پولیس کو پتہ چل بھی گیا کہ اسلم فلاں جگہ چھپا ہوا ہے تو فکر مت کرنا میں اسلم کی گرفتار کی بجائے اپنے بیٹوں کو پولیس مقابلہ کراؤں گا اگر یہ قربان ہوگئے تو پھر تمہارا یار اپنی قربانی دے گا میری قربانی کے بعد پولیس اگر اسلم کو پکڑ کر لے جائے تو پھر میری مجبوری سمجھ کرمجھ پر ناراض نہ ہونا اگر تم یہاں رہنا چاہو تو یہ تمہارا گھر ہے اگر واپس جانا چاہو تو بے فکر یہاں سے چلے جاؤ۔اگر قتل ہونے والے آدمی کے وارثوں سے کوئی معاملہ طے ہوجائے تو پیسوں کی فکر نہ کرنا میرے باڑے پر ستر اسی جانور موجود ہیں اگر ضرورت پڑے تو ان کوبیچ کر اپنے بیٹے کی جان بچائیں گے۔ میں نے اجازت چاہی اور وہاں سے چل پڑا کچھ دور جاکر واپس یار کے پاس آیا تو اس نے حیرانگی سے واپس آنے کی وجہ پوچھی تو میں نے اپنے یار کو تمام قصہ سنایا اور خواہش ظاہر کی کہ تم بھی اسلم کو سمجھاؤ کہ یہ غلط دوستوں اور محفلوں سے باز آجائے اب اللہ کی مہربانی سے اسلم کے دل میں بھی بات سمجھ آچکی تھی اسلم نے اٹھ کرمجھ سے اور میرے دوست سے معافی مانگی اور بے اختیار کہا کہ برے دوست واقعی ہی مشکل میں ڈالتے ہیں اور برے وقت میں کام نہیں آتے۔ اباجی آپ جیت گئے اور میں ہارگیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 999 reviews.