پروردۂ نبی حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم ﷺ پر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ آیت مبارکہ اے اہل بیت! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دور کردے اور تم کو خوب پاک و صاف کردے‘‘ نازل ہوئی۔ تو آپ ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا‘ حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہم اجمعین کو بلایا اور ایک چادر میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہٗ حضور نبی اکرم ﷺ کے پیچھے تھے آپ ﷺ نے انہیں بھی اپنی کملی میں ڈھانپ لیا پھر فرمایا: الٰہی! یہ میرے اہل بیت ہیں‘ ان سے ہر آلودگی کو دور کردے اور انہیں خوب پاک و صاف فرمادے۔‘‘ (ترمذی‘ حاکم)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ۔’’ اے محبوب! فرمادیجئے کہ میں تم سے صرف اپنی قرابت کے ساتھ محبت کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: یارسول اللہ!ﷺ آپ ﷺ کی قرابت والے کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب کی گئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: علی‘ فاطمہ اور ان کے دونوں بیٹے (حسن اور حسین ) (طبرانی)
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم ﷺ حجۃ الوداع سے واپس تشریف لائے اور غدیر خم پر قیام فرمایا۔ آپ ﷺ نے سائبان لگانے کا حکم دیا‘ وہ لگادئیے گئے۔ پھر ٓآپﷺ نے فرمایا: ’’مجھے لگتا ہے کہ عنقریب مجھے (وصال کا) بلاوا آنے کو ہے‘ جسے میں قبول کرلوں گا۔ تحقیق میں تمہارے درمیان دواہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں‘ جو ایک دوسرے سے بڑھ کر اہمیت کی حامل ہیں: ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری عترت۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میرے بعد تم ان دونوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتے ہو اور یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی‘ یہاں تک کہ حوض کوثر پر میرے سامنے آئینگی‘‘ پھر فرمایا: بے شک اللہ میرا مولا ہے اور میں ہر مومن کا مولا ہوں۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: جس کا میں مولا ہوں‘ اس کا یہ ولی ہے‘ اے اللہ! جو اسے (علی کو) دوست رکھے اسے تو دوست رکھ اور جو اس سے عداوت رکھے اس سے تو بھی عداوت رکھ۔‘‘ (نسائی‘ حاکم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں