Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

جون کے جواب
1۔ آپ سحری کے وقت اور افطار کے بعد اور سونے سے پہلے ٹھنڈی مراد‘ اکسیرالبدن اور جوہر شفاء مدینہ کی ایک ایک خوراک لیں۔ آپ کے تمام مسائل بھی حل ہونگے اور رمضان کے گزرنے کا پتا بھی نہیں چلے گا۔(محمد شہزاد‘ اسلام آباد)
ii۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاحَافِظُ‘ یَاحَفِیْظُ کی توجہ سے پڑھیں‘ اپنی بیماریوں کا اور کمزوری کا تصور کرلیں انشاء اللہ کوئی بیماری آپ کو تنگ نہیں کریگی۔(شہلا نواز‘ ملتان)
2۔ محترم بھائی! سب سے پہلے تو آپ اپنا ارادہ مضبوط کرلیں اس مقصد کیلئے رمضان المبارک بہترین موقع ہے آپ ہر نماز کے بعد یَامَانِعُ  کی ایک تسبیح پڑھیں اور اپنی کمی کوتاہیوں کو سامنے رکھیں۔ انشاء اللہ دل سے ان کمزوریوں سے نفرت ہوجائے گی۔ افطار کے وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں اس لیے اپنے لیے استقامت مانگیں ضرور کامیابی ملے گی۔(غلام علی‘ لاہور)
3۔ سحری کرنے کے بعد آپ دو گلاس یا جتنی طبیعت چاہے کچی لسی کے پئیں یعنی آدھا گلاس پانی اور آدھا گلاس دودھ مکس کرکے ہلکا نمک شامل کرلیں اور یہ پی لیں۔ افطار کے بعد بھی ایسا کرلیں بہت ہی زبردست اور میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ پیاس کا پتا ہی نہیں چلے گا۔ (ناجیہ‘فیصل آباد)
ii۔آپ تین کھجوریں لے لیں پہلے ایک کھجور منہ میں ڈالیں اور پانی کا ایک گھونٹ بھرلیں اور کھجور کو منہ کے اندر ہی اس پانی کے اندرگھماتے رہیں‘ ایک دو منٹ بعد وہ پانی کا گھونٹ اندرلے جائیں اور کھجور کو چبا کرنگل لیں۔اسی طرح تین کھجوریںلیں۔ بظاہر نہایت سادہ اور نہ سمجھ میں آنے والا ٹوٹکہ ہے لیکن اس سے گرمی میں پیاس نہیں محسوس ہوتی۔ پچھلے سال رمضان المبارک سے پہلے عبقری میں دیا گیا تھا اور میں نے تمام رمضان ایسا کیا‘ مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا حالانکہ میری عمر 70سال سے زیادہ ہے۔ (محسن انصاری‘ لاہور)
4۔ بہن! آپ دونوں میاں بیوی تین سوا لاکھ سورۂ کوثر کے کریں۔ دونوں اپنا اپنا انفرادی کریں۔  (علی احمد‘ کراچی)
ii۔ آپ ہر وقت‘ ہر پل یَاخَالِقُ‘ یَابَاعِثُ‘ یَامُصَوِّرُ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ آپ کی زبان ہر وقت اس ذکر سے تر رہے۔ (ثانیہ‘ لاہور)
جولائی کے سوال
1۔  میں گھی‘ مکھن‘ بالائی‘ دودھ وغیرہ استعمال کرلوں تو مجھے ریشہ ہوجاتا ہے اور گاڑھا گاڑھا بلغم آنے لگتا ہے۔ ناک بند ہوجاتی ہے‘ براہ مہربانی کوئی بہن بھائی مجھے اس کا حل بتائیں کیونکہ مجھے مکھن‘ بالائی وغیرہ کھانا بہت پسند ہے۔ (علی احمد‘ لاہور)
2۔ محترم قارئین السلام علیکم! چنبل کی بیماری ایلوپیتھک اور ہومیو پیتھک علاج سے ٹھیک ہونے میں نہیں آرہی۔ دونوں طریقہ علاج کو آزمایا ہے۔ اس کا طبی اور روحانی علاج جو مجرب ہو تحریر فرمائیں۔ (عبدالغفور چغتائی‘ اٹک)
3۔جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ تمام رات لایعنی بے مقصد‘ اوٹ پٹانگ‘ بے سروپا‘ انتہائی پریشان کن خواب آتے ہیں۔ صبح بیداری کے وقت طبیعت نڈھال‘ تھکی تھکی ہوتی ہے‘ دماغ انتہائی کمزور ہوگیا ہے۔ میں خوابوں سے چھٹکارا چاہتا ہوں میرے اس مسئلے کا کوئی حل کسی قاری کے پاس ہو تومطلع فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ بندہ تمام عمر دعاؤں میں یاد رکھے گا۔ (سعید اختر‘ فیصل آباد)
4۔قارئین! میں اپنے وجود سے تنگ آچکی ہوں گھر والوں کیلئے بوجھ ہوں‘ میری شادی نہیں ہوپارہی نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ میرے چہرے کے دو حصوں پر بہت سا میل جم گیا ہے۔ وہ یوں کہ میں نے تقریباً 10 سال پہلے کریموں کا بے جا استعمال کیا جس سے میری جلد کھردری ہوگئی اور میں جس علاقے میں رہتی ہوں وہاں کا پانی بھی کھارا ہے اور میری جلد بھی خشک قسم کی تھی جلد کی خشکی اور صفائی کیلئے میں صرف گیلا تولیہ کرکے چہرے پر پھیرتی ہوں‘ کسی بہن بھائی کے پاس جلد کی سخت میل دور کرنے اور آنکھوں کی صفائی کا آزمودہ نسخہ ہو تو ضرور لکھے ۔(شازیہ کنول)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 009 reviews.