Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار مفید و مضر چیزیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

چار چیزوں سے جسم تباہ ہوجاتا ہے۔رنج‘ غم‘ فاقہ کشی اور شب بیداری۔
چار چیزوں سے فرحت حاصل ہوتی ہے۔ سبزوشاداب چیزوں کی طرف دیکھنا‘آب رواں کا نظارہ کرنا‘ محبوب چیزکا دیدار‘ پھلوں کا نظارہ کرنا۔
چار چیزوں سے آنکھوں میں دھندلا پن پیدا ہوتا ہے۔ ننگے پاؤں چلنا‘ صبح و شام نفرت انگیز گراں چیز یا دشمن کو دیکھنا‘ زیادہ آہ وبکا کرنا‘ باریک خطوط کا زیادہ غور سے دیکھنا۔
چار چیزوں سے بدن کو تقویت ملتی ہے۔ نرم و ملائم ملبوسات زیب تن کرنا‘ اعتدال کے ساتھ حمام کرنا‘ مرغن اور شیریں غذا استعمال کرنا اور عمدہ خوشبو لگانا۔
چار چیزوں سے چہرہ خشک ہوجاتا ہے۔ اس کی شگفتگی شادابی اور رونق ختم ہوجاتی ہے۔ دروغ گوئی‘ بے حیائی‘ جاہلانہ طرز کے سوالات کی کثرت اور فسق و فجور کی زیادتی۔
چار چیزوں سے چہرے پر رونق اور شگفتگی آتی ہے۔ مروت‘ وفاداری جودو سخاوت اور پرہیز گاری۔
چار چیزیں باہم نفرت و عداوت کا سبب بنتی ہیں۔ تکبرو گھمنڈ‘ حسد و دروغ گوئی اور چغل خوری۔
چار چیزوں سے روزی بڑھتی ہے: نماز تہجد کی ادائیگی صبح سویرے بکثرت اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی طلب‘ صدقہ کرنا اور دن کے شروع اور آخر وقت میں خدا کاذکرو اذکار۔
چار چیزوں سے روزی روک دی جاتی ہے۔ صبح کے وقت سونا‘ نماز سے غفلت سستی اور خیانت۔
چار چیزیں فہم و ادراک کیلئے ضرر رساں ہیں۔ ترش چیزوں اور پھلوں کا دائمی استعمال‘ چت سونا‘ رنج و غم۔
چار چیزوں سے فہم وادراک کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کم گوئی‘ کم کھانا‘ اولیاء و صالحین کی صحبت اختیار کرنا‘ اچھی و دینی کتب کا مطالعہ کرنا۔
عقل کیلئے متعدد چیزیں ضرر رساں ہیں‘ جماع کی کثرت‘  بے ضرورت افکار و خیالات‘ مے نوشی زیادہ ہنسنا اور رنج و غم یہ تمام چیزیں عقل کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 011 reviews.