Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معدہ کے جملہ امراض سے یقینی نجات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

محترم قارئین اکرام السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ بندہ اپنے چندہ مجربات آپ کی خدمت میں حاضر کررہا ہے امید ہے آپ پسند فرمائیں گے۔
اکسیر قلب جواہر مہرہ
یہ دوا دل کی بیماریوں کیلئے نایاب تحفہ ہے۔ دل کی تمام بیماریوں‘ یعنی اختلاج قلب‘ دل دھڑکنا‘ ضعف قلب اور خفقان وغیرہ کیلئے آب حیات ہے۔ اکثر ایک ہی خوراک سے دل کو طاقت ہونی شروع ہوجاتی ہے اور چند خوراکوں میں تمام اعضاء رئیسہ طاقتور ہوجاتے ہیں طب یونانی میں غالباً سب سے بہترین نسخہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی ایک ہی خوراک ایک دفعہ تو مریض کو بستر مرگ سے بھی اٹھا دیتی ہے۔ میرے خیال میں اس سے زیادہ تعریف کی ضرورت نہیں جو صاحب بھی بنائیں گے میرے بیان کی حرف بہ حرف تائید کریںگے۔ نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمالیں۔
اجزاء: ھوالشافی: زہرمہرہ خطائی 3گرام‘ مروارید ناسفتہ 3گرام‘ زمرد سبز 3گرام‘عتیق سرخ6گرام‘ مصطگی رومی12 گرام‘ ورق نقرہ6 گرام‘ ورق طلاء کلاں سائز 15 عدد‘ جدوار خطائی 12 گرام‘ نارجیل دریائی 12گرام‘ سلاجیت6 گرام‘ گل گلاب 24 گرام‘ زعفران 6 گرام‘ مشک 2 رتی‘ روح گلاب تین پاؤ۔
سلاجیت مشک اور زعفران کو روح گلاب میں ڈال دیں کہ یہ حل ہوجائیں باقی تمام ادویہ کوٹ کر کپڑچھان کرکے کھرل میں ڈال کر کھرل کریں اور دو دو قطرے محلول کے کھرل میں ڈال کر کھرل کریں یہاں تک کہ تمام روح گلاب ختم ہوجائے تو شیشی میں محفوظ کرلیں اور صبح نہار منہ ایک رتی دوا مربہ سیب کی ایک قاش میں چیرا دے کر اس میں یہ دوا ڈال کر کھالیں اوپر سے عرق گاؤ زبان 60گرام‘ عرق گلاب 60 گرام میں حسب ضرورت شربت صندل ملا کر پی لیں۔
مفرح دل
اختلاج قلب دنوں میں دور ہوجاتا ہے‘ یہ مفرح ضعیفوں‘ کمزور جوانوں اور بچوں کو از بس مفید ہے۔
اجزاء: کشتہ نقرہ‘ کشتہ صدف مرواریدی‘ کشتہ عتیق‘ کشتہ مرجان‘ کشتہ یشب ہر ایک 6،6گرام‘ دانہ الائچی خورد 30گرام‘ طباشیر 12 گرام‘ گل گلاب 12 گرام‘ گل گڑھل 24 گرام‘ کوزہ مصری 120 گرام‘ روح کیوڑہ 120 گرام‘ مصری کے علاوہ تمام ادویہ کو کوٹ کر کپڑچھان کرلیں اور کھرل میں ڈال کر کھرل کریں اور تھوڑا تھوڑا روح کیوڑہ ڈالتے جائیں یہاں تک کہ تمام روح کیوڑہ ختم ہوجائے اور نمی باقی نہ رہے تو آخر میں مصری بھی شامل کردیں۔ ایک گرام دوا مربہ گاجر میں لپیٹ کر کھالیں یہ دوا صبح نہار منہ لینی ہے۔ دوا کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔
امراض معدہ سے نجات
 چورن یعنی پھکی مقوی معدہ ہے اس سے اجابت صاف ہوجاتی ہے‘ بھوک خوب لگتی ہے‘ کھایا پیاہضم ہوجاتا ہے۔ بوڑھے بچے جوان‘ مردو زن یہاں تک کہ حاملہ عورت اور بچہ تک بلا کھٹک استعمال کرسکتے ہیں یہ نہایت ہی خوشذائقہ لاجواب چورن ہے۔ یہ چورن میرا سالوں سے تجربہ شدہ ہے میرے نایاب نسخہ جات میں سے ایک ہے شوق سےا ٓزمائیں۔جو خرچ ہوگا انشاء اللہ وصول ہوجائیگا۔ ہر گھر میں تیار رہنا چاہیے۔ نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمائیں۔ اجزاء: ہڑیر 120گرام‘ بہیڑہ120گرام‘ آملہ120گرام‘ زیرہ سفید60گرام‘ سونف ایک پاؤ نمک لاہوری ایک چھٹانک‘ لونگ مدار 12گرام‘ کشتہ فولاد 24گرام‘ کلونجی 24گرام‘ اسطخدوس ایک چھٹانک‘ دانہ الائچی خورد 12گرام‘ ست پودینہ شامل کرکے ڈھکنے والی شیشی میں ڈال لیں دوپہر اور شام کا کھانا کھانے کے بعد ایک چٹکی دواپانی سے کھالیں۔
اکسیر ہاضم
نفخ معدہ‘ ترش ڈکار‘ کلیجہ جلنا‘ بھوک کا نہ لگنا‘ بدہضمی‘ اپھارہ وغیرہ کیلئے اکسیر ہے۔اجزاء: سوڈا بائیکارب120گرام‘ست لیموں  12گرام‘ دانہ الائچی خورد 12گرام‘ دھنیا ثابت 60 گرام‘ گل گلاب 120گرام‘ چینی ایک پاؤ‘ ست اجوائن 6 گرام‘ ست پودینہ6 گرام‘ کوٹنے پیسنے والی ادویہ کو کوٹ کر کپڑ چھان کرلیں اور دوپہر اور شام کا کھانا کھانے کے بعد چٹکی دوا پانی سے لے لیں۔
اکسیر معدہ
جملہ امراض معدہ میں ماشاء اللہ اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ اجزاء: نوشادر ٹھیکری 36گرام‘ اجوائن 60گرام‘ کالا نمک 36گرام‘ پودینہ خشک 60 گرام‘ سناء مکی 60 گرام‘ تیزاب گندھک 36 گرام‘ تمام ادویہ کو پرات میں ڈال کر پھیلا دیں اوپر سے تیزاب گندھک ڈال کر تمام ادویہ میں ملا کر چھوڑ دیں۔ خشک ہونے پر کوٹ کر چھان لیں اور ایک چٹکی دوا پانی سے لے لیں۔
قبض کشا کیپسولز
قبض کو ام الامراض یعنی تمام بیماریوں کی جڑ کہا گیا ہے اس میں اکثر درد سر کی شکایت رہتی ہے۔ اجزاء: مصبر24 گرام‘ تخم حنظل چھ گرام‘ سقمونیا 12 گرام‘ اجوائن خراسانی 24 گرام‘ غاریقون 24 گرام‘ تمام ادویہ کو کوٹ کر کپڑ چھان کرکے درمیانہ سائز کے کیپسولز بھرلیں اور درج ذیل قہوہ سے یہ کیپسول لے لیں۔ دودھ ایک پاؤ‘ گل گلاب ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک عدد‘ میٹھا حسب ذائقہ‘ تینوں چیزوں کو ایک دیگچی میں ڈال کر آگ پر پکائیں اور ایک یا دو جوش آنے پر اتار لیں اور نیم گرم دودھ سے یہ کیپسول یعنی ایک کیپسول لیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 017 reviews.