اسم قدوس کے خواص:اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ یہ دونوں اسم بہت عظیم ہیں جس شخص کی لوگ قدرو منزلت نہ کرتےہوں اور وہ لوگوں میںمشہور بھی نہ ہو تو ان اسماء کی برکت سے اس کی عزت ہوگی اور خود اس کے قلب کا زنگ دور ہوگا۔بہت آزمودہ ہے۔ ہر نماز کے بعدایک تسبیح لازمی پڑھیں۔
سفر و حضر میں امان: اسم اَلسَّلَامُ الْمُؤْمِنُ اس شخص کیلئے مناسب ہے جس پر کسی کا رعب و ڈر غالب ہو۔ خصوصاً صحرا نورد مسافروں کے لیے ان اسماء کے ذکر کی برکت سے اللہ تعالیٰ ہر خوفناک موقع سے سفرو حضر میں محفوظ رکھتا ہے۔
مال کی حفاظت: جو شخص اَلسَّلَامُ الْمُؤْمِنُ کے حروف کو آٹھ در آٹھ کے مربع میں لکھ کے مال تجارت میں رکھے تو چوری غرق اور آگ سے محفوظ رہے گا۔ اگر اس مربع کو غلہ میں رکھے تو بے اندازہ برکت ہو اور مال تلف ہونے سے محفوظ رہے گا۔
عزت و مرتبہ حاصل کرنے کا طریقہ:اسم عَزِیْزُ بھی بڑا جلیل القدر اسم ہے جسے دشمنوں نے ذلیل کردیا ہو اس کیلئے بہت مفید ہے کسی وجہ سے کسی بڑے شخص کی عزت و دولت میں فرق آگیا ہو اور وہ اس اسم کا ذکر کرے۔ اللہ تعالیٰ اس کی گم شدہ دولت اور عزت اس کی عطا کرے گا اور پھر کوئی شخص اس کو نقصان نہ پہنچا سکے گا اور جو شخص اس اسم کے ذکر کی پابندی کرے گا اس کا نفس شریف بن جائے گا ۔اس کی قدر بڑھے گی اور دشمن اس کو کوئی تکلیف نہ پہنچا سکیں گے۔
اللہ کی رحمت اور قید سے رہائی:وَاحِدُ الْاَحَدُ ان دونوں اسماء میں توحید عظیم موجود ہے۔ اس کےذاکر کو اللہ تعالیٰ ایمان کی محبت دیکر اپنی رحمت سے نوازتا ہے اور اگر کوئی شخص کسی ظالم کی قید یا سختی میں ہو وہ ان اسماء کا ذکر کریں تو انشاء اللہ خلاصی ہوگی۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح لازمی پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں