Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ عبدالغنی دہلوی ؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

ہاتھ پاؤں‘ گھٹنے کا درد
ہاتھ پاؤں اور گھٹنے کے درد سے نجات کیلئے اسی طرح دیگر جسمانی دردوں کیلئے زیتون کے سوا پاؤ (تین سو گرام) تیل پر باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد گیارہ سو بار یَاقَوِیُّپڑھیں۔ اس کے بعد آخر میں گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر دم کردیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل کوئی باوضو شخص ہاتھ پیروں پر مالش ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کرے یا پھر خود وضو کی حالت میں یہ تیل درد کی جگہ لگالیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اکتالیس دن مالش کرنے سے درد دور ہوجائے گا۔
پڑوسی کے شر اور فتنہ سے حفاظت
اگر کسی کے پڑوسی خراب ہوں اور پریشانی کا سبب ہوں اور طرح طرح سے تنگ کرتے ہوں‘ ستاتے ہوں اور لڑائی جھگڑا کرتے ہوں یا جادو سفلی کراتے ہوں تو ان کے شر اور فتنہ سے بچنے کیلئے بعد نماز عشاء باوضو اول پانچ بار درود شریف پڑھے (نماز والا درود سب سے بہتر ہے وہی پڑھ لے) اس کے بعد پانچ سو مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَاحَافِظُ پڑھے اس کے بعد پانچ بار درود شریف پڑھ کر پڑوسیوں کی اصلاح و ہدایت کی دعا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے پڑوسی ہر قسم کے شر اور فتنہ انگیزی سے باز آجائیںگے۔
شوہر کے بے جاظلم اور مارپیٹ کا خاتمہ

اگر شوہر ظالم ہو اور بیوی کو بات بات پر گالیاں دیتا ہو‘ ظلم کرتا ہو‘ مارپیٹ کرتا ہو اور سب بچوں کے سامنے بیوی کو مارتا ہو تو اس کی اصلاح اور اس کے ظلم سے نجات کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ بیوی کو چاہیے کہ وہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ  (یٰسین 58) کثرت سے پڑھے اور روزانہ ایک تسبیح (ایک سو بار) قَدْ شَغَفَھَا حُبًّا ط(یوسف 30) پڑھے۔ اول و آخر درودشریف تین تین بار ضرور پڑھے۔ نیزسَلٰمٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ  (یٰسین 58) کو ایک سو بار پڑھ کر چینی‘ شربت‘ دودھ پر دم کرکے شوہر کو پلائے۔ اول و آخر تین تین بار درودشریف ضرور پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ شوہر کے مزاج میں نرمی آئے گی اور ظلم و زیادتی کرنے سے رک جائے گا۔
سب گھر والوں کی بیماری اور پریشانی سے نجات

اگر مکان میں ہر وقت کوئی نہ کوئی بیمار رہتا ہو‘ ایک اچھا ہو اور دوسرا بیمار ہوگیا‘ دوسرا ابھی اچھا ہونے نہ پایا کہ تیسرا بیمار ہوگیا تو ایسی صورت میں گھر بھر پریشان رہتا ہے اور گھر میں طرح طرح کی پریشانیاں بڑھتی جاتی ہیں۔ لوگوں کا قرض ادا نہیں ہوتا کہ نیا قرض چڑھ جاتا ہے اس مصیبت سے نجات کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ہر جمعرات کو بعد نماز ظہر ایک بوتل میں سات نل کا یا سات کنوؤں کا یا سات برموں (ہینڈ پمپ) یا ندی‘ نہر‘ دریا‘ تالاب کا پانی بھرلیں۔
سات بار درودشریف ابراہیمی پڑھیں اس کے بعد سورۂ یٰسین شریف پڑھنا شروع کریں جب پہلا مبین آئے تو سات بار الحمدشریف (سورۂ فاتحہ مکمل) پڑھیں پھر آگے پڑھنا شروع کریں جب دوسرا مبین آئے سات بار سورۂ فاتحہ پڑھیں۔ پھر آگے سورۂ پڑھنا شروع کردیں اسی طرح ہر مبین پر سات بار الحمدشریف پڑھتے جائیں۔ پھر سورۂ ختم کرکے سات مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس بوتل پر دم کردیں۔ پھر اس بوتل کے پانی میں سے تھوڑا تھوڑا صبح و شام گھر کے ہر فرد کو روزانہ پلایا جائے۔ یہ پانی اگلی جمعرات تک ختم ہوجائے۔ اگلی جمعرات کو پھر ظہر کے بعد یہی سورۂ یٰسین شریف اسی ترکیب سے پڑھنی ہے اور ایک بوتل پانی پر دم کرکے اس سے اگلی جمعرات تک سب گھر والوں کو پانی پلانا ہے۔ یہ عمل ہر جمعرات کو کرے‘ چالیس دن میں جتنی جمعرات آئیں ان میں یہ عمل برابر کرتے رہیں۔ یہ عمل کرنے سے انشآء اللہ تعالیٰ گھر کا ہر ہر فرد صحت مند اور چاق و چوبند ہوجائے گا اس سے سستی‘ کاہلی دور ہوجائے گی۔ بہت مجرب عمل ہے۔
پریشان حالی اور بے روزگاری
بعض لوگ اپنے غلط کاموں کی وجہ سے پریشانیوں میں  گِھرجاتے ہیں اور انہیں احساس نہیں ہوتا کہ ہم جو غلط کام کرتے رہے یا کررہے ہیں یہ اسی کاربد کا نتیجہ ہے لیکن ایسے لوگ اپنی غلطی ماننے کے بجائے دوسرے اہل خاندان اور اپنے بزرگوں‘والدین اور بھائی بہنوں کو اس کا ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ایسا شخص سب سے بدگمان رہتا ہے اور سب خاندان والوں سے جھگڑا کرتا رہتا ہے اور اپنی محرومی اور پریشانی کو سفلی جادو کا اثر سمجھتا ہے۔

نتیجہ یہ ہے کہ وہ خود اپنے کیے کی وجہ سے پریشان رہتا ہے اور پورے خاندان کو پریشان کرکے رکھتا ہے۔ ایسی صورت میں ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ شخص نماز باجماعت پانچوں وقت کی پابندی کرے اور بعد ہر نماز اکیس بار درود شریف پڑھے اور بعد نماز عشاء کھلے صحن میں آسمان کے نیچے (یعنی اس کے سر پر کسی چھت‘ سائبان یا درخت کی ٹہنیوں کا سایہ نہ ہو) ننگے پاؤں (پاک زمین پر‘ اگر زمین پاک نہ ہو تو دھولیں) ننگے سرپانچ سو مرتبہ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِپڑھا کرے۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ایک چلہ پورا نہیں ہوگا کہ کسی جگہ روزگار لگ جائے گا اور جیب خالی نہیں رہے گی۔
شادی کیلئے لاجواب تعویذ
اگر کسی لڑکے یا لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو یا شادی کی بات بن کر ٹوٹ جاتی ہو یا بالکل رشتہ ہی نہ آتا ہو یا آتا ہو تو ایک مرتبہ آکر دوبارہ نہ آتے ہوں تو ایسی صورت میں مندرجہ ذیل تعویذ باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر لکھ کر موم جامہ کرکے لڑکے یا لڑکی کے گلے میں باندھ دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام رکاوٹیں ختم ہوکر رشتہ ہوجائے گا۔ وہ تعویذ یہ ہے:۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
وَ یَنْصُرَکَ اللہُ نَصْرًا عَزِیْزًاo(الفتح 3)
 نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ  (الصف13)
 اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَکُمُ الْفَتْحُ ۚ(الانفال19)
اِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا(الفتح 1)
نوٹ:لکھنے والا دو رکعت صلوٰۃ توبہ پھر دو رکعت صلوٰۃ حاجت پھر اول آخر درود شریف پڑھ کر یہ تعویذ لکھنا شروع کردیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 031 reviews.