Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

(گھر بنانے، گھر سجانے، گھر سنوارنے اور گھر بھر کی صحت کے لیے) جلد کی خشکی جلد کی خشکی سے بچنے کیلئے ہلکا موسچرائزر استعمال کیجئے۔ٹھنڈے شیشوں والے موسچرائزر سے جھلسی ہوئی جلد کو سکون ملتا ہے لیکن اس کی زیادہ مقدار جلد کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔جھلسنے کی وجہ سے جلد کے درد اور بخار کی عارضی تکلیف کو کم کرنے کیلئے دو گولی ڈسپرین لیجئے۔سوتے وقت متاثرہ جلد میں بستر کی رگڑ سے سوزش ہو سکتی ہے جس سے نیند نہیں آتی۔اس لئے جلد پر کوئی اچھا پائوڈر لگا لیجئے تاکہ آپ آرام سے سو سکیں۔ آنکھوں کے میک اپ کے چٹکلے اگر آئی شیڈ و نہ بھی لگانا ہو تب بھی پورے پپوٹوں پر پائوڈر کی ہوئی آنکھوں میں کسی حد تک فنشنگ کی جھلک نمایاں رہے گی۔ اس طرح آپ شیڈو ل کیلئے میٹ سطح تیار کر لیتی ہیں جس پر رنگ بڑی ہمواری سے چسپاں ہوتے ہیں۔کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اسے بڑی آسانی سے بلینڈ کر کے دورکیا جا سکتا ہے۔بہترین کنٹرول رکھنے کیلئے پائوڈر پر مبنی تمام آئی شیڈ رنگ چھوٹے سے برش کےذریعہ لگانا چاہیے اسفنج کی نوک والا ایلپلیکیٹر ہرگز نہ استعمال کریں۔ برش پر لگا ہوا اضافی پائوڈر جھٹکنا ہر گز نہ بھولیں۔ورنہ آپ کے گالوں پر پائوڈر کے دھبے نمایاں ہو جائیں گے۔رنگ لگا لینے کے بعد اسے ہمیشہ روئی کی پھریرسے بلینڈ کرنا چاہئے ۔بلینڈ نہ کرنے کی صورت میں یہ رنگ آنکھوں کی پتلیوں کے قدرتی حسن کی طرف توجہ بھٹکا دیتے ہیں۔ گھونگھر پیدا کرنے کا بہترین طریقہ 20تک گنتی گنیں اور پھرکرل کھول کر اسے علیحدہ کر لیں۔ پلکوں کو مسکارا لگانے سے قبل ہی کر لیںورنہ مسکارا ٹوٹ کر گر جائے گا ۔کرل کرتے ہی فورا مسکارا لگالیں۔مسکارا کی مختلف تہیں لگانے کے دوران پلکوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کیلئے کنگھا یا برش استعمال کریں۔مسکارا کی مختلف تہوں کے درمیان خشک پائوڈر چھڑک لیا کریں۔ اس طرح پلکیں زیادہ موٹی ہو جائیں گی۔ چند مفید مشورے آنکھوں کے اندرونی حلقوں پر بلیو بلیک چار کول یا ٹیل پنسل کے ذریعہ لائنیں لگانے سے آنکھوں کی سفیدی اور زیادہ سفید نظر آنے لگتی ہے پتلیوں کے رنگ زیادہ گہرے اور پلکیں موٹی ہو جاتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے کوئی سافت ہائیپو الرجیک پنسل استعمال کریں تاکہ آنکھوں میں جلن نہ پیدا ہو۔اگر پپوٹوں کو رنگنے کیلئے آئی شیڈو پنسل کا استعمال کرتی ہیںتو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ بہت ملائم ہوں ورنہ اس بات کاامکان ہے کہ آنکھوںکے گرد کی حساس جلد کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔اگر پنسلوں سے اعلی ٰمعیاری کام لینا ہے تو ایک ایساشاپنر ضرور رکھیں جو تمام پنسلوں پر فٹ آئے۔ غیر پروفیشنل خواتین کیلئے لیکویڈلائیزاستعمال کرنا ایک تکلیف دہ عمل ہے کیونکہ دن کے اختتام تک آپ کی تھکن کو اجاگر کر دے گا۔ روزانہ رات کو آنکھوںکا میک اپ صاف کر دینا چاہئے۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں پلکوں پر لگے ہوئے مسکارا کے باعث وہ سخت ہو جائیں گی اور تکیہ پر کروٹ بدلتے وقت وہ ٹوٹ کر گرنے لگیں گی۔ مسکارا کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ میک اپ چھڑانے والا پیڈ استعمال کیاجائے۔ آنکھیں بند کر کے ان کے گرد کے حصوںپر پیڈ سے آہستگی سے رگڑیں اور اس وقت تک نہ کھولیںجب تک آپ انہیں روئی کے پھویے کے ذریعے لیکویڈمیک اپ ریموور بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایسا ریموور جلن نہ پیدا کرے۔(یہ میک اپ صرف محرم مرد کے لیے حلا ل ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 304 reviews.