Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

تہجد کے نوافل:2تا12 نوافل جتنے چاہے خلوص اور چاہت سے پڑھیں اور اللہ سے مانگیں۔ اللہ پاک سے باتیں: تہجد کے نوافل کے بعد اور سحری کھانے تک اللہ تعالیٰ سے باتیں کریں کیونکہ سحری کے وقت نوری لقمے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پہلے آسمان پر نزول فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خیرو عافیت بانٹ رہے ہوتے ہیں اور صدا آتی ہے کہ ہے کوئی جس کو بخشا جائے اس لیے اللہ تعالیٰ سے مانگیں اور ایسے مانگیں جیسے بھکاری مانگتا ہے اور لے کر ہی چھوڑتا ہے۔ صلوٰۃ التوبہ:2رکعت نفل توبہ کے پڑھیں اور اس کے بعد 40 دفعہ یا 121 دفعہ یا303 دفعہ اول وآخر درود پاک پڑھیں اور یہ دعا مانگیں۔ اَللّٰھُمّٰ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْاور یہ تصور کرنا ہے کہ میں دنیا کا سب سے بڑا گنہگار ہوں اور اپنے گناہ پر ندامت کرنا ہے اور اپنے گناہ بخشوانے ہیں۔افطاری سے پہلے کی دعا:     اَلَّھُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآ ئِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدً الِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰازِقِیْنَo  (سورۂ مائدہ آیت نمبر 114)11 مرتبہ اول و آخر طاق درود شریف پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کریں اور اللہ پاک سے مانگیں اللہ پاک خیرو برکت عطا فرمائے گا‘ گھر کا ہر فرد پڑھے۔
بلڈپریشر کیلئے آزمودہ نسخہ
ہم یہ نسخہ کافی عرصہ سے لوگوں کو استعمال کروا رہے ہیں اور خود گھر میں بھی استعمال کررہے ہیں۔ اس سے بلڈپریشر جتنا بھی زیادہ ہو اللہ کے حکم سے کم ہوجاتا ہے ۔نسخہ یہ ہے ھوالشافی: سات عدد عناب چینی یا مٹی کے برتن میں بھگودیں‘ صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیں‘ دو گھنٹے تک کوئی چیز نہ کھائیں۔ سات دن متواتر استعمال کرنے سے انشاء اللہ شفاء مل جائے گی۔ عناب(سوکھے بیر کی طرح کے ہوتے ہیں) ہم نے یہ نسخہ 70 سال کی عمر والے بزرگوں کو بلغم کیلئےاستعمال کروایا تو ان کو بہت فائدہ ہوا۔ (محمد فیروز‘ لاہور)
حصول ملازمت کیلئے خاص تحفہ
سورۂ والضحیٰ کو عاملین نے پرتاثیر مانا ہے۔ اس میں نو مقام پر کاف (ک) آیا ہے آپ نماز فجر کے بعد وہیں بیٹھیں یہ سورۂ پاک اس طرح پڑھیں کہ جب کاف آئے تو ’’یاکریم‘‘ نو دفعہ پڑھیں یہ عمل صرف نو دن کریں انشاء اللہ ملازمت ملے گی۔ اگر خدانخواستہ ملازمت نہ ملی تو یہ عمل اٹھارہ مرتبہ پڑھیں اگر پھر بھی حاجت پوری نہ ہو تو ستائیس مرتبہ پڑھیں اور ہر کاف (ک) پر ستائیس مرتبہ ’’یاکریم‘‘ پڑھیں بفضل خدا شرطیہ ملازمت مل جائے گی۔ میں نے خود یہ عمل کیا ہے ستائیس دن پورے ہونے سے قبل اللہ پاک نے ملازمت دیدی۔ پورے پانچ سال سے کوشش جاری تھی۔ یہ عمل تمام بہن بھائی جن کو ملازمت کی ضرورت ہے کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (شبنم نذیر‘ٹانک)
سٹوڈنٹس کیلئے امتحان میں کامیابی کا سنہری موقع
سٹوڈنٹس کی اکثریت امتحان اور سٹڈی کے دوران موسیقی سے مدد لیتی ہے جبکہ عبقری کے قارئین کیسے کامیابی پاتے ہیں آپ بھی پڑھیے!!!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! 2010ء سے میں آپ کا درس سننے آرہا ہوں‘ اور باقاعدگی سے آپ کے دئیے ہوئے وظائف بھی کرتا ہوں‘ ہمارے گھر میں ٹی وی بہت دیکھا جاتا تھا اور گانوں کا مجھے اور میرے بچوں کو بہت شوق تھا‘ حتیٰ کہ میرے بیٹے امتحانوں میں میوزک سنتے تھے لیکن آپ کے درس کی وجہ سے ہم نے الحمدللہ ٹی وی اور میوزک سے توبہ کرلی۔ حال ہی میں میرے بچے کے پیپر ہوئے تھے اس دوران وہ پیپروں کی تیاری کے دوران درس سنتے رہے‘ اس کی برکت سے اس کو بہت ہی اچھے نمبروں سے کامیاب ملی۔ یہ سارا کمال درس کا ہے کہ گناہ سے بھی بچ گئے اور کامیابی بھی مل گئی۔ (محمد عامر‘ لاہور)
رمضان کا خاص وظیفہ
نبی کریم ﷺ کے ارشاد گرامی کے مطابق رمضان المبارک میں مندرجہ ذیل آسان اور مختصر کلمات کا کثرت کے ساتھ ورد کیجئے اور بیش بہا خزانے حاصل کیجئے!
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ         ’’نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے‘‘
اَسْتَغْفِرُاللہُ            ’’میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں‘‘
اَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّۃَ   ’’میں اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہوں‘‘
وَاَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ۔  ’’اور اللہ تعالیٰ کی پناہ پکڑتا ہوں جہنم سے‘‘
مستجاب الدعوات کیلئے حیرت انگیز عمل
ایک آزمودہ عمل ہے جو کہ میں اپنے مرشد جناب حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب کے حکم و اجازت سے کرتا ہوں اور جب بھی یہ عمل کرکے میں نے جو دعا مانگی ہے وہ قبول ہوئی ہے اور اللہ پاک نے میرے بہت سے کام بنادئیے ہیں۔ وہ عمل یہ ہے کہ دورکعت نفل نماز حاجت کی نیت سے پڑھیں اور ہر سجدہ میں 40بارآیت کریمہ پڑھیں اس کے بعد صدق دل سے گڑگڑا کر دعا کریں تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔ (محمد شہزاد مجذوبی‘ کراچی)
درود شریف کا معجزہ
 جب آزادکشمیر میں زلزلہ آیا تو ایک شخص نے ایک انتہائی قدآورسیاہ شخص کو دیکھا جس کا قد آسمانوں کو چھو رہا تھا۔ وہ  ہاتھوں سے پہاڑوں کو جیسے جیسے اشارہ کررہا تھا ویسے ویسے تباہ ہورہے تھےاور زمین دھنس رہی تھی اس شخص نے اس قدر آور سے پوچھا کہ یہ تم کیاکررہے ہو؟ تو وہ بولا چپ ہوجاؤ اگر تمہاری زبان پر اس وقت درودشریف کا ورد نہ ہوتا تو تمہارا حشر بھی ایسا ہی ہوتا۔   (طہرین فیاض‘ اٹک)
صرف تین بار سورۂ قدر پڑھنے کی فضیلت
جو کوئی جمعہ کی نماز سے پہلے سورۂ قدر 3بار پڑھے اللہ تعالیٰ اس روز کے تمام نماز پڑھنے والوں کی تعداد کے برابر اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔
ہمارے آزمائے ہوئے چند ٹوٹکہ جات
منٹوں میں زکام غائب:جتنا بھی سخت فلو (زکام) ہو تو اگر کوئلے موجود ہوں تو سلگتے ہوئے کوئلوں پر تھوڑی سی ہلدی ڈال دیں اور سر پر کوئی دوپٹہ یا چادر اوڑھ کر ہلدی کا جو دھواں اٹھے گا سانس اپنی طرف کھینچ لیں۔ سینے سے لیکر دماغ تک جلن ہوگی بس تھوڑا برداشت کرنا ہوگا۔ پھر منٹوں میں زکام غائب۔
گلٹی کا آسان علاج:اگر جسم میں کسی حصے پر گلٹی ہو تو جو درد نہ ہو‘ بدنما لگتی ہو تو سوکھی خوبانیاں کھائیں انشاء اللہ آزمودہ علاج ہیں۔
آزمودہ منجن:بادام کے چھلکے‘ اخروٹ کے چھلکے‘ کھجور کی گلٹیاں‘ میٹھا سوڈا‘ نمک‘ پھٹکڑی‘ لونگ‘ پودینہ ان سب چیزوں کو ہم وزن لیکر لوہے کی کڑاہی میں جلائیں۔ اچھی طرح جل جانے پر پیس لیں آزمودہ منجن تیار ہے۔   (بنت جمشید چغتائی)
رمضان المبارک میں نیکیوں کے پہاڑ
٭ رمضان المبارک میں چند عمل اکابرین امت سے منقول چلے آرہے ہیں۔ ہر جمعہ کو 10 رکعتیں پڑھیں سورۂ فاتحہ کے بعد 11 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے تو 10ہزار شہیدوں کا ثواب اور گویا 10ہزار غلام آزاد کیے‘70 برس اللہ کی عبادت کی۔
٭ اول شب جمعہ 12 رکعت غسل کرکے پاک کپڑے پہن کر پڑھیں‘نماز کے بعد سورۂ مزمل ایک بار پڑھے اور 1000 بار درود شریف اور اس کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائے۔٭رمضان کی آخری رات 10 رکعتیں ہر رکعت میں سورۂ اخلاص 10 بار پڑھے تمام مہینے کی عبادت قبول ہو۔٭ رمضان کے آخری جمعہ کو بعد نماز ظہر4 رکعت‘ 2 سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ سورۂ زلزال ایک بار‘ سورۂ اخلاص دس بار‘ دوسری رکعت میں سورۂ کافرون تین بار بعد سلام دس بار درود شریف پڑھیں۔ تیسری رکعت میں سورہ تکاثر ایک بار سورۂ اخلاص دس بار اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی تین بار اور سورۂ اخلاص 25 بار بعد سلام دس بار درودشریف پڑھیں اس نماز کی بہت فضیلت ہے۔ قیامت تک انشاء اللہ تعالیٰ اللہ پاک ثواب عطا کرینگے۔
15سیکنڈ کا عمل اور مرتے ہی جنت
منٹ نہیں صرف پندرہ سیکنڈ میں آپ ایک مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ سکتے ہیں۔ ہر فرض نماز ادا کرنے کے بعد آپ اگر صرف ایک مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ لیا کریں تو انشاء اللہ مرنے کے فوراً بعد اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل سے جنت میں داخل فرمادیں گے۔(نسائی)   (ابوحماد قریشی‘ کراچی)
روحانی پھکی سےہیموگلوبن صرف پندرہ دن میں ٹھیک
میری ہیموگلوبن بہت کم ہوجاتی تھی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی اور اکثر ڈاکٹری مہنگی مہنگی ادویات استعمال کرتی تھی‘ پھر میں نے عبقری دواخانہ سے روحانی پھکی صرف 10 روپے کی منگوا کر استعمال کی تو صرف پندرہ دن بعد میری ہیموگلوبن 13.2 ہوگئی اور کوئی یقین نہیں کررہا تھا اس کے ساتھ میں نے کوئی ڈاکٹری دوائی نہیں کھائی اور سب کہتے ہیں کہ دنیا کوئی کوئی دوائی اتنی تیزی سے اثر نہیں کرتی یہ سب روحانی پھکی کا کمال ہے۔(شازیہ بتول)
زوجین کی محبت کیلئے درود شریف
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ اَلْفَ اَلْفَ مَرَّۃٍ وَّاَلْفَ اَلْفَ ذَرَّۃٍ۔ یہ درود شریف لکھ کر ایک قرآن پاک میں اور دوسرا کسی پھل دار درخت کے ساتھ باندھیں اپنی بیوی کا خاوند کا نام درود شریف کے نیچے معہ والدہ لکھیں۔ اس درود شریف کو کثرت سے پڑھا جائے‘ انشاء اللہ زوجین میں مثالی محبت پیدا ہوجائیگی۔   (پوشیدہ)
اگر ہچکی نہ رکتی ہو تو۔۔۔۔!
جس بندے کی ہچکی بند نہ ہوتی ہو وہ مور کے پَر کا اوپر والا حصہ جلا کر اس کی راکھ تین ماشہ اکٹھی کرکے اس میں شہد ملا کر تھوڑا تھوڑا استعمال کریں‘ شہد کی مقدارایک بڑا چمچ ہو‘ اس میںتین ماشے راکھ ملالیں‘ ہچکی ختم ہوجائیگی۔ (سید شہباز علی بخاری)
گرمی سے کبھی سر میں درد نہیں ہوگا
شدید گرمی ہے ہر فرد گرمی سے پریشان نظر آتا ہے‘ بہت سے لوگوں کو دیکھا کہ گرمیوں میںسر کا درد ایسا ہوتا ہے کہ کسی دوا اور دم سے افاقہ نہ ہوا‘ ایک نسخہ جو کہ عرصہ دراز سے استعمال کررہی ہوں‘ میرے ہمسفر کو بھی اسی درد کا مرض تھا۔ یہ نسخہ استعمال کرنے سے ہمیشہ کیلئے درد ختم ہوگیا۔
اشیاء:  گل قند ‘ سونف‘ چاروں مغز‘ بادام آدھا پاؤ۔ کالی مرچ 12گرام‘ خشک آلو بخارا‘ خشک خوبانی ایک پاؤ لیں۔ طریقہ استعمال: 4عدد خوبانی‘ 4عدد آلوبخارا‘ گیارہ عدد بادام رات کو مٹی کے کورے پیالے میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔ صبح کوتمام اشیاء لیں‘ ایک چائے والا چمچ گلقند‘ ایک چمچ سونف‘ 4عدد کالی مرچ‘ ایک چمچ چاروں مغز لیں۔ ان تمام اشیاء کو کونڈی میں خوب باریک گھوٹیں‘ تین گلاس پانی ڈالیں چھلنی میں چھان لیں‘ اب چینی ڈالیں اور پی لیں۔ ابتدا میں دو گلاس صبح نہار منہ پی لیں۔ پھر ایک گلاس ہر فرد کو صبح کے وقت دیں۔ سفر میں ایک گلاس پی لیں تمام سفر پیاس نہیں لگے گی۔ استعمال کریں بے حد فوائد ہیں۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
جوہر شفاء مدینہ اور رمضان المبارک
میں نے جوہر شفاء مدینہ تبخیرمعدہ کے لیے استعمال کی‘ بہت فائدہ ہوا‘ کافی عرصہ سے جوڑوں کے درد کے مرض کا شکار تھا مستقل استعمال سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات ملی‘ بہت سے دوستوں کو بھی جوہرشفاء مدینہ کے استعمال کا مشورہ دیتا ہوں اور بہت سے استعمال بھی کررہے ہیں۔
جناب یہ بات سن کر آپ حیران ہونگے کہ جوہرشفاء مدینہ میں رمضان کیلئے لے کر جارہا ہوں میں نے جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے ہر سال رمضان میں جوہر شفاء مدینہ باقاعدگی سے استعمال کرتا ہوںاور رب کریم کے فضل سے بیماریوں سے بھی بچا رہتا ہوں اور طاقت بھی آجاتی ہے اور پورا رمضان خوش اسلوبی سے گزر جاتا ہے۔ میرا دوسرے لوگوں کو بھی مشورہ ہے کہ ایک بار استعمال کرکے دیکھیں انشاء اللہ لاجواب پائیں گے۔(عبدالوہاب‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 042 reviews.