Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

یرقان کیلئے روحانی علاج
سورۂ تغابن تین دفعہ ہاتھ پر دم کرکے معدے پر ہاتھ پھیر لیں اور سورۃ البنیات(پارہ 30) سات دفعہ پانی پر دم کرکے پئیں کسی بھی نماز کے بعد یہ وظیفہ شروع کریں۔ یہ وظیفہ تین ماہ مسلسل کریں کسی بھی دن ناغہ نہ کریں۔ اللہ کےفضل و کرم سے یرقان کا اثر باقی نہ رہے گا۔ اس وظیفے کی بدولت میری امی بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے ٹیسٹ بھی ٹھیک آئے تھے۔ یہ آزمایا ہوا عمل ہے لہٰذا وظیفہ کیجئے گا انشاء اللہ راحت ملے گی۔ اگر اس وظیفے کی وجہ سے کسی کو شفاء ملی ہو تو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ (آمنہ ملک)

درس سنیں امتحان میں فرسٹ پوزیشن لیں
حضرت میرا نام جنید احمد ہے‘ میں کافی عرصہ سے ہر جمعرات باقاعدگی سے آپ کے درسِ روحانیت و امن میں شریک ہورہا ہوں‘ آپ سےملاقات بھی ہوئی تھی جس میں آپ سے کچھ پریشانیاں عرض کیں اور خاص طور پر امتحان میں اچھی پوزیشن کی پریشانی بتائی۔ آپ نے فرمایا تھا آپ 21 درس میں تشریف لائیں آپ کی پریشانی حل ہوجائے گی۔ میں نے اس نیت سے درس میں آنا شروع کیا‘ یقین کریں شروع شروع میں کچھ رکاوٹ پیدا ہوئی‘ کبھی دل نہ کرے‘ کوئی گھر والے کام کا کہہ دیں‘ کبھی کوئی وسوسہ آجائے لیکن میں نے ان سب کے باوجود درس کا ناغہ نہیں کیا۔ الحمدللہ میری کچھ پریشانیاں تھی‘ اللہ نے آہستہ آہستہ درس کی برکت سے وہ ختم کردیں۔ مگر میری جو سب سے بڑی پریشانی تھی وہ امتحان کے اچھے نتائج کی تھی۔۔۔ تقریباً 13 درس ہی ہوتے تھے کہ رزلٹ آیا تو میں اپنے نمبرز دیکھ کر تو میں جیسے سکتے میں ہی آگیا۔۔۔ آپ یقین کریں میرے اتنے اچھے نمبرز آئے کہ میرے سب دوست احباب بھی حیران ہوگئے کہ یہ کیسے ہوگیا میں اب سب کو فخر سے درس کی برکت بتاتا ہوں۔

چہرہ سے بالوں کا خاتمہ
ایک چمچ میدہ‘ ایک چمچ پسی ہوئی آدھا چمچ پھٹکڑی‘ عرق گلاب چار چمچ میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرہ پر لگائیں‘ خشک ہونے پر جھاڑ دیں ایک مہینہ تک یہ عمل کریں۔ چہرہ کے بال آہستہ آہستہ کمزور ہوکر جھڑ جائیں گے اور انشاء اللہ دوبارہ نہیں آئیں گے۔میرا آزمودہ ہے۔
چہرہ کی جھائیوں سے نجات حاصل کیجئے
دو چمچ مولی کے عرق میں دو چمچ مکھن نکلا ہوا دودھ ملالیں اور اسے چہرے پر روئی کے پھایے کی مدد سے لگائیں۔ ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں‘ ایک گھنٹہ بعد گرم پانی سے منہ دھولیں‘ جھائیاں غائب ہوجائیں گی۔ یہ نسخہ میرا اپنا آزمودہ ہے اور میں نے آج تک جس کسی کو دیا ہے اللہ کے فضل سے اس نے مجھے دعائیں ہی دی ہیں۔(تاج چیمہ‘ لاہور)

یرقان کا شافی علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم !میں یرقان کے سلسلے میں ایک نسخہ بھیج رہی ہوں جوکہ بہت آزمودہ ہے۔ میرے والد صاحب لیبارٹری ٹیکنیشن ہیں اور یہ نسخہ ان کو ایک بزرگ نے دیا جو لوگ ان کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے آتے ہیں اگر ان کو یرقان ہو تو یہ نسخہ لوگوں کو فی سبیل اللہ دیتے ہیں۔ خلق خدا کی بھلائی کیلئے یہ نسخہ حاضر خدمت ہے۔ اعتمادسے استعمال کریں اور دعائیں دیں۔
سفید زیرہ‘ کالا زیرہ‘ ہریڑے‘ آملہ‘ سبز ہریڑ‘ تربد‘ سونڈ‘ سیماک تمام ہموزن یا تقریباً ایک تولہ لے لیں۔ ‘ اناردانہ 6تولے۔ تمام باریک پیس کر پھکی بنالیں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک کھانے کا چمچ پانی کے ساتھ پھکی کھائیں۔ ایک دو گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔ (قاریہ عبقری)

اگر کھیر بنانی ہے تو پہلے ۔۔۔۔!
کھیر بناتےوقت دودھ بہت جلد نیچے لگتا ہے اس لگے دودھ سے کھیر کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے جب بھی کھیر پکائیں پہلے برتن میں تھوڑا پانی ڈال کر ابالیں اور پھر پانی پھینک دیں پھر اس برتن میں کھیرپکائیں تو دودھ نیچے نہیں لگے گااور کھیر بھی نہایت لذیز پکے گی۔ (رفعت خانم‘ فیصل آباد)

سات راتوں میںجنات و تعویذات سے چھٹکارا
3مرتبہ منزل سرسوں کے تیل پر دم کریں اور اس تیل سے رات کو اپنے پورے جسم کی مالش کریں اور صبح کسی ٹب یا تھال میں نہائیں‘ نہانے والا پانی گندی نالی یا ٹائلٹ میں نہ ڈالیں بلکہ چھت پر یا پودوں کی کیاریوں میں ڈال دیں۔ یہ عمل سات راتیں کرنا ہے۔ (ایم ۔ آر مروت)

سردی کا سردرداور انڈے کے کرشمے
سردیوں کے دنوں میں سر کو ٹھنڈ لگ جاتی ہے۔ صبح صبح نوجوان نہا دھو کر ننگے سرموٹرسائیکل لے کر دفتر یا کالجز میں جاتے ہیں۔ ٹھنڈی ہوالگتی ہے تو یقینی سردرد ہوجاتا ہے۔ مریض کو ایک انڈا اُبال کر کھلادیں مزید ایک انڈے کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ کر پیشانی پر لیپ کردیں اوپر گرم ٹوپی پہنادیں یا رومال وغیرہ باندھ کرمریض کو گرم جگہ پر سلادیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔(س،ے)

جلے ہوئے زخم کیلیے
آپ کا جسم گرم پانی سے جلا ہو‘ سالن سے ‘ بھاپ سے یا براہ راست آگ سے ہر ایک کیلئے مؤثر ہے۔ زخم کے حساب سے سرسوں کا تیل لیں اور آدھی مقدار میں کھانے والا نمک شامل کرلیں زخم پر فوراً لیپ کرنے سے نہ صرف ٹھنڈک پیدا ہوگی بلکہ زخم کا نشان بھی نہیں رہےگا۔
نکسیر کا علاج: نکسیر کیلئے یہ ہماراآزمودہ ٹوٹکہ ہے (کیونکہ ہماری فیملی میں بہت سے بچوں کو یہ تکلیف ہوجاتی ہے) مشک کافور (جو کہ مردوں کو نہلانے کے بعد ان کےپاس خوشبو کیلئے چھڑکا جاتاہے) لے لیں اور اس کو پلاسٹک کے کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں جیسے ہی بچے کی نکسیر نکلنی شروع ہو کچھ نہ کریں صرف مشک کافور اس بچے کو سنگھادیں‘ نکسیر فوراً رک جائے گی۔(صائمہ طارق‘ شرقپور)

دانوں سے جان چھڑانے کا آزمودہ طریقہ
ایسی خواتین اور مرد جن کے چہرے پر بہت موٹے پیپ والے دانے نکلتے ہیں اور وہ مہنگے مہنگے علاج کروا کروا کر تھک گئے ہوں لیکن دانے ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہے‘ ایسے خواتین اور حضرات کیلئے ایک بہت ہی لاجواب ٹوٹکہ حاضر خدمت ہیں:۔
آپ روزانہ آدھا کلو کنو یا فروٹر کھائیں۔ ایک ہفتے میں  دانے کم ہونے لگیں گے اور پھر نکلنا بند ہوجائیں گے ۔
نہایت ہی سادہ اور سستا نسخہ ہے۔یہ نسخہ میں نے کئی خواتین و حضرات کو دیا اللہ نے سب کو صحت دی آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ (رانی‘ پاکپتن)

گھٹنوں کے درد کیلیے
گھٹنوں کے درد کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو۔ یہاں تک کے چلنا پھرنا ختم ہوگیا ہو۔ درج ذیل نسخہ ہر قسم کے گھٹنوں کے درد کیلئے تیربہدف ہے۔ھوالشافی: ایک پاؤ نرگھنڈا کچور کا لیں اس کو پیس کر دوپہر کی روٹی کے آدھے گھنٹے کے بعد اگر مریض بوڑھا ہو تو مقدار تین گرام اگر جوان ہو تو چھ گرام دیں‘ تین ماہ مسلسل کھانی ہے اور ساتھ معدے کی دوائی استعمال ضرور کریں‘ اس سے معدے پر ذرا فرق پڑتا ہے۔(پوشیدہ)

پاؤں کی خوبصورتی کا لاجواب ٹوٹکہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم !یہ ٹوٹکہ ان لوگوں کیلئے ہے جن کی ایڑیاں پاؤں کی پھٹی ہوتی ہیں۔ پاؤں کامساج کسی آئل (یعنی سرسوں کا تیل زیادہ بہتر ہے) سے اچھی طرح کرلیں اس کے بعد گرم کسی برتن میں پانی جتنا کہ برداشت ہوسکے لے کر اس میں چاہے شیمپو تھوڑا سا ڈال لیںیا پھر سرف بھی ڈال سکتے ہیں۔ پھر اپنے دونوں پاؤں باری باری پانی کے برتن میں ڈال دیں کچھ دیر پاؤں رکھ کے نکال لیں اور پھر کپڑے دھونے والا برش‘ جھانوالے کر پاؤں کو صاف پانی سے واش کرلیں اور دوچار روزویزلین پاؤں پر لگا کر سوئیں‘ ایڑیاں نرم و ملائم ہوجائینگی۔ ( فرحت ‘ لاہور)

قبض اور عبقری کا آسا ن نسخہ
آپ کے رسالہ عبقری میں ویسے تو سارے وظائف اور نسخہ جات بہت اچھے ہیں‘ خاص کرپانی پینے کا جو طریقہ آپ نے بتایا تھا کہ کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ کر چار گلاس پانی اور صبح نہار منہ چار گلاس پانی سے قبض دور ہوتا ہے یہ طریقہ بالکل درست ہے اور میں نے چند مریضوں کو بتایا ان لوگوں کو بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔(نثار محمد‘ پشاور)

ہر پریشانی و مشکل سےنجات
کسی بھی پریشانی یا مشکل وقت میں ہروقت یہ دعا پڑھیں رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ۔کم از کم چالیس دن تک
اگر کوئی چیز گم جائے تو۔۔۔۔!
شہادت والی انگلی سے اشارے سے دیوار پر 786 لکھیں پھر اس پر یَامُوسیٰ یَاکَلَیْمُ پڑھیں۔ انشاء اللہ چیز مل جائے گی۔ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ جلدی چیز ملے گی۔(بیگم منظور‘ حویلی لکھا)

سانپ بچھو سے حفاظت کیلئے
جس گھر میں سانپ بچھو نکلتے ہوں وہاں سورۂ طارق (پارہ30) کو باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر دیوار پر لگادیں‘ نہایت مجرب ہے‘ انشاء اللہ تعالیٰ اس کے لگانے کے بعد کوئی سانپ یا بچھو نظر نہیں آئیگا اگر نظر آئے بھی تو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔
اندھے پن‘ کوڑھ اور فالج سے حفاظت کا نبوی نسخہ
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اے حنیفہ! صبح کی نماز کے بعد 3مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیا کرو اس سے تم اندھےپن‘ کوڑھی اور فالج سے محفوظ رہو گے۔
وہ کلمات یہ ہیں: سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم۔(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

بواسیر کا آسان علاج
ایک چھٹانک دیسی لال مرچ کی راکھ آدھا چنے کے برابر لیں‘ مکھن کیساتھ لیں 40 دن۔ میں نے یہ نسخہ خود آزمایا ہے بہت ہی سادہ اور تیربہدف ہے۔ (غلام مصطفی‘ مظفرگڑھ)

گیس ٹربل و ہاضمہ درست
قارئین! یہ نسخہ بہت سو ںکا آزمایا ہوا ہے ۔ میں نے بھی استعمال کیا بہت ہی تیربہدف پایا۔ ھوالشافی: سونٹھ‘ کالی مرچ‘ سیاہ نمک تینوں 100 گرام لیکر پھکی بنالیں۔ کھانے کے ایک گھنٹہ بعدآدھا چمچ تازہ پانی سے لیں۔(علی اصغر‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 324 reviews.