Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجالس مجذوبی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

نازیبا لباس اور جنات کا حملہ:حضرت جی نے فرمایا: ایک عورت کلینک پر اپنے ساتھ ایک چار سال کی بچی لے آئی ماں اور بیٹی دونوں کالباس انتہائی نازیبا تھا،تھوڑی ہی دیر بعد وہ بچی اس عورت کے سر پر چڑھ کر لٹو کی طرح گھومنے لگی اور کچھ دیر بعد نیچے اتر گئی ۔اس عورت نے کہا: یہ بچی اسی طرح کرتی ہے ،اگر اس وقت اسکو چار مرد بھی پکڑیں تو یہ کنٹرول نہیںہوتی کیونکہ اس میں ان سے زیادہ طاقت آجاتی ہے۔انکو یہ نصیحت کی گئی کہ لباس میںاگر حضر ت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اوڑھنی اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لباس زندگی میں لے آئو تو زندگی میں سے ہر قسم کی پریشانی ختم ہوجائیگی ۔
لائٹ کا وقت پر جانے سے رک جانا:ایک صاحب بتانے لگے کہ یہ دوروز قبل کا واقعہ ہے کہ پرنٹنگ کا کام مکمل کر کے دینا تھا اور رات آٹھ بجے لائٹ بند ہو جاتی تھی ۔ایک طرف پرنٹنگ اور کٹنگ کا کام رہ گیا۔ مشین آپریٹر کہتا تھا کہ کام ختم ہونے سے قبل ہی لائٹ چلی جائے گی اور کام مکمل نہیں ہو گا۔ میں نے کہا :تم کام کرو انشاء اللہ کام مکمل ہو جائے گا۔ میںنے سورۂ کوثر پڑھنی شروع کر دی، اس دوران پرنٹنگ مکمل ہو گئی اور کٹنگ ہونا شروع ہو گئی، جیسے ہی کام مکمل ہوا لائٹ چلی گئی۔
وقت میں برکت کا دوسرا واقعہ:ایک صاحب کہنے لگے کہ ہمارے علاقے میں 5 سے 6 بجے تک لائٹ بند ہو جاتی ہے۔ میرے بیٹے کا پیپر تھا ،ہمارا UPS خراب تھا،ماموں کے گھر سے ایمرجنسی لائٹ لایا، وہ کہنے لگے یہ صرف آدھا گھنٹہ چلتی ہے اور پھر بند ہو جاتی ہے ۔ میرے بیٹے کو جب ضرورت پڑی تو اس نے سورۂ کوثر پڑھ کر لائٹ جلائی اس کی برکت سے ایمرجنسی لائٹ ایک گھنٹہ تک جلتی رہی اور پھر لائٹ آگئی اور میرا بیٹا اپنے پیپر کی تیاری کرتا رہا۔
مجالس مجذوبی میں بیان کیے گئے اعمال کے حیرت انگیز فوائد اب کتابی شکل’’مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات‘‘ آج ہی عبقری کے دفتر سے طلب کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 330 reviews.