Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

گزشتہ قسط میں آپ نے پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کتاب کا متن صوفی فقیر کی تعریف میں پڑھا اس سے پیرصاحب ہمیں کیا سمجھانا چاہتےہیں اور آپ کا مطلوب کیا ہے(ایک مرتبہ آپ دوبارہ اس متن کو ملاحظہ فرمالیں تاکہ یاددہانی ہوجائے)آپ کا سمجھانا اور آپ کا مطلوب یہ ہے فقیر وہ نہیں جس کا ہاتھ سازو سامان دنیاوی سے خالی ہو بلکہ فقیر وہ ہے جس کی طبیعت مراد سے خالی ہو اور اس بات کی وضاحت بھی حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے خود ہی کی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اگر اللہ جل شانہٗ اس کو مال دے اور اس کی مراد و چاہت مال کی حفاظت ہے تو بھی یہ شخص اللہ کے یہاں غنی ہے اسی طرح اگر اللہ نے اس کو صحت دی ہے تو وہ اس صحت کو عطا ربانی جان کر اس کی حفاظت کرے اور اگر اس کو اللہ نے صحت کی نعمت تو عطا کی اور اس نے اس نعمت کی قدر نہ کی تو اس نے اللہ جل شانہٗ کا شکر ادا نہ کیا قیامت کے دن تجھ سے اس نعمت کے بارے میں پوچھ ہوگی کہ تو نے ہماری نعمت کا شکر ادا کیوں نہیں کیا اسی طرح مال بھی اللہ پاک کی نعمت ہے اور مال کی حفاظت بھی ان نعمتوں میں شامل ہے اور جو مال کی حفاظت کرے گا وہ ایسے ہے جیسے اس نے اللہ کی نعمتوں کی حفاظت کی اور وہ اللہ کے حکم کی حفاظت کررہا ہے۔
یہاں ایک نکتہ یاد رکھیں اس شخص کی مراد مال نہیں بلکہ اس نعمت کی حفاظت ہے جو اللہ پاک نے اس کو دی ہے اور اگر اس کی نیت صاف ہے تو یہ حفاظت کرنے والا شخص قیامت کے دن اپنی نیت کےبقدر خوب نیکی اور انعام پائے گا اور دوسری صورت یہ ہے کہ کسی کو اللہ پاک نے مال دیا اور اس نے وہ مال راہ خدا میں صرف کردیا اور خرچ کردیا تو ایسا شخص بھی غنی ہے کیونکہ کبھی کچھ لے کر قرب پایا جاتا ہے اور کبھی کبھی کچھ دے کر قرب پایا جاتا ہے لیکن ایک چیز بڑی احتیاط طلب ہے کہ لے کر ایک بات کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے کہ انسان اس چیز میں کھو ہی نہ جائے مثلاً ایک شخص کو مال ملا اب اس بات کا خطرہ ہے کہ یہ انسان اس مال میں مشغول ہوکر اللہ ہی سے نہ غافل ہوجائے کیونکہ دنیا کی صحبت ہی برائی کی جڑ ہے۔ اگلی قسط میں آپ اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے متوکلین گروہ کے حالات ملاحظہ فرمائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 336 reviews.