Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

ہائے…! یہ بندشیں‘ یہ رکاوٹیں

( فاروق احمد‘ بہاولپور)
السلام علیکم! اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت سے حفظ و ایمان میں رکھے‘ آپ سے بہت سی باتیں شیئر کرنے کو دل کرتا ہے جن کا مشاہدہ میں خود کرچکا ہوں اور اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کرسکتا مگر آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں اور اس کا تدارک کرسکتے ہیں۔بہت برس پہلے میں سنٹرل لائبریری بہاولپور بیٹھا تھا‘جہاں میں اپنے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں پڑھ رہا تھا۔ وہاں ایک خوبصورت پینٹ شرٹ میں ملبوس نیم پاگل لڑکا انگلش میں باتیں کرتا ہوا گھوم رہا تھا۔ اس کو اپنی کوئی ہوش نہیں تھی‘ ہم دوستوں میں سے ایک نے بتایا کہ اس پاگل لڑکے نے یونیورسٹی میں انگلش کے مضمون میں ٹاپ کیا ہے کسی حاسد نے سفلی علم کروا کے پاگل کرادیا ہے۔ ہائے یہ بندشیں یہ رکاوٹیں…!!!
میرے دوست نے میٹرک میں گولڈمیڈل لیا‘ بعد میں پتہ چلا وہ پڑھائی سے بھاگ گیا ہے۔ ہمارے ساتھ ایک انتہائی خوبصورت باسکٹ بال کا کھلاڑی انتہائی ذہین دوست پڑھتا تھا بہت برس بعد ملا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی تھی وہ سسک سسک کر زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی بیوی عام سی صورت کی ایک لڑکی تھی‘اس نے مجھے بعد میں بتایا کہ اس کی بیوی نے اس کو کہیں کا نہ چھوڑا۔میرے بھائی کا دوست ایم بی بی ایس کا طالب علم کالج چھوڑ کر بھاگ گیا‘ بھائی نے بتایا ایک بدکردار لڑکی سفلی علم کی ماہر نے اس کو نہ پڑھائی کیلئے چھوڑا اور نہ ہی ماں باپ سے ملنے دیا۔ایک پروفیسر سے ملاقات ہوئی وہ علم و ادب کے ماہر کسی کو منہ نہیں لگاتے تھے موصوف انگلش میں پی ایچ ڈی 1964ء میں CSSمیں ٹاپ کیا۔ مگر کوئی ان کے پیچھے ایسا لگا آفریں چھوڑ دیں۔ مہینوں کوششوں کے بعد اس سے ملا وہ دو منٹ سے زائد کسی کو ٹائم نہیں دیتے تھے جب میں ملا تو محسوس یہ ہوا وہ شخص علم کا سمندر ہے‘ 31سال دیوانہ وار بھاگتے رہے آخر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اس صاحب نے قرآن پاک کا آسان انگلش میں ترجمہ کرڈالا اور اس ترجمے کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے منتخب کرلیا۔ وہ تو اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرمائی ورنہ لوگوں نے تو اس کو کہیں کا نہیں چھوڑا تھا۔قارئین! یہ سینکڑوں حالات و واقعات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ بیوی خاوند کی ذرا سی ناراضگی پر جعلی پیروں کے پاس پہنچتی ہے کہ میرا خاوند غیرعورتوں کے پاس جاتا ہے اس کا توڑ کریں قرآن و سنت اور شریعت سے عاری ظالم نے اس کا ایسا توڑ کیا کہ اب یہ کسی عورت کے قابل نہیں رہے گا۔ بدبخت عورت خود بھی محروم ہوگئی کیونکہ وہ خود بھی تو عورت ہے۔
والدین کہتے ہیں میرا بچہ نافرمان ہے ایسا تعویذ دیں کہ میرا کہنا مانے ایسا عمل کیا گیا وہ بچہ سسک سسک کر ان کے قدموں میں دم توڑ دیتا ہے۔بچہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے‘ بچہ فوج میں جانا چاہتا ہے‘ بچہ کمپیوٹر میں جانا چاہتا ہے‘ بچہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتا ہے‘ بچہ اعلیٰ تعلیم کیلئے باہر جانا چاہتا ہے‘ یہ جادو ٹونے کروانے والی بدبخت عورتیں ایسا توڑ کرواتی ہیں کہ بچہ بڑا ہوکر چلتی پھرتی بدبختی کا نشان بن جاتا ہے۔
محترم حکیم صاحب !آپ کے پاس ہزاروں مائیں‘ بہنیں‘ بیٹیاں آتی ہیں‘ آپ سے بہتر کون جانتا ہے ان کی نفسیات…! آپ بہتر جانتے ہیں‘ خدارا ان کو بتائیں یہ ظلم نہ کریں۔ والدین اپنی اولاد پر اور عورتیں اپنے خاوندوں پر یہ ظلم نہ کریں۔ ہم برصغیر کے لوگ غلامی میں جکڑے ہوئے‘ یہ غلامی ہمارے خون میں رچ بس گئی ہے‘ ہم سب غیروں کی باتوں پر یقین کرتے ہیں ۔
اب تو یہ حال ہے کہ پاکستان کے کسی محکمے میں کوئی ذہین فرد آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو لوگ پیچھے لگ جاتے ہیں یہ حاسد اپنے حسد کی آگ میں جل کر مریں گے۔
اس لیے میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ دوسروں کا بُرا نہ چاہیں گناہ اور عذاب تو ہوگا ہی دنیا میں بھی نقد معاملہ ہوتا ہے اور انسان خود یا اس کی اولاد ضرور مبتلا ہوتی ہے۔
(ع۔ ب)
میں عبقری کی پرستار کیسے بنی؟
میرا بڑا بیٹا جو کہ 5سال کا ہے اسے شدید ترین خارش کا حملہ ہوا۔ ایسی خارش جس میں وہ ساری رات جاگ کر گزار دیتا تھا۔ ڈاکٹروں کے پاس گئے تو انہوں نے انجکشن لگانے شروع کردئیے۔ لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔

خارش بھی ایسی تھی جو زخم بن گئے اور خون رسنا شروع ہوگیا۔ مختلف قسم کی کریمیں استعمال کروائیں لیکن بالکل فرق نہ پڑا۔ پھر اللہ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ میں عبقری سے مدد لوں۔ میری نظر میں ایک مضمون گزرا تھا جس کا عنوان تھا۔ ’’خارش‘ ایگزیمیا اور سورائسز سے شفایابی‘‘ بڑی مشکل سے وہ رسالہ تلاش کیا اپنے شوہر کو دکھایا۔ انہوں نے بھی بچے کی تکلیف دیکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی حامی بھرلی اور اشیاء لاکر ہم نے کریم بنائی اور دو تین دن کے اندر اندر سارے زخم خشک ہونا شروع ہوگئے اور بچے کو سکون ہوگیا لیکن وہ انجکشن جو بچے کو لگائے گئے تھے ان کا یہ نقصان ہوا کہ بچے کی HBانتہائی کم ہوگئی اور کچھ عرصے بعد اس کو گردن توڑ بخار ہوگیا دو تین ہزار لگا کر اس کا علاج ہوا اب کچھ سکون ہے۔ لیکن میری عوام سے التجا ہے کہ وہ جلدی بیماری کا ڈاکٹری علاج انجکشن کی صورت میں نہ کروائیں اور مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔ھوالشافی: زنک آکسائیڈ‘ بورک ایسڈ‘ سیلی سلک ایسڈ 20,20 گرام۔ کاربالک ایسڈ 5گرام‘ سادہ ویزلین200گرام۔
آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کریں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور ویزلین میں ان کو اچھی طرح مکس کریں تھوڑی سی مرہم لے کر جسم پر اچھی طرح ملیں۔ صبح ملیں تو شام کو غسل کریں اور اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔
بدہضمی کیلئے ٹوٹکہ
ایسی بدہضمی جس میں بچے کو موشن کی دوائی دیں تو قے شروع ہوجائے اور اگر قے کی دوائی دیں تو موشن شروع ہوجاتے ہیں لیکن پیٹ ہروقت خراب ہی رہتا ہے۔ یہ نسخہ مجھے ہمارے محلے کے ڈسپنسر نے دیا جوکہ نہایت نیک انسان ہے۔ھوالشافی: پودینہ‘ اناردانہ‘ گلقند تینوں ہم وزن لے کر ان کو مٹی کی کونڈی میں گھوٹ کر اس میں پانی ملا کر تقریباً ایک گلاس پانی ملائیں اس میں حسب ضرورت چینی ملا کربچے کو وقفے وقفے سے سارا دن پلائیں۔
(ع۔ر‘ راولپنڈی)

کلمہ‘ درود اور مختلف سورتوں کے کمالات

میں پورے یقین کے ساتھ اللہ پاک کی ذات عالی سے استفادہ کے یقین کے ساتھ جب بھی بیماری یا کسی نظربد وغیرہ میں خود یا کسی کو مبتلا دیکھتا ہوں تو کلمہ طیب‘ کلمہ شہادت پڑھ کر پھر درود شریف ‘ پھربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سورۂ فاتحہ آمین کے ساتھ پھر آیۃ الکرسی پھر معوذتین پڑھ کر جسم پردم کرتاہوں یا پھر پانی پر دم کرکے دیتا ہوں اور مریض کو پلاتا ہوں‘ الحمدللہ میرا رب شفاء عطا کردیتا ہے۔ اب کچھ دن پہلے میں زمین کے کام دار جو زرعی زمین پر کام کاج کرانے کیلئے ہماری طرف سے مقرر ہوتا ہے بہت بُری طرح گردے کے درد میں مبتلا تھا اور اس وجہ سے شدید بخار میں بھی تھا میں اس کے گھر عیادت کیلئے گیا اور حال احوال کے بعد معلوم ہوا کہ دو تین مرتبہ ڈاکٹر کے پاس گیا تھا مگر دوا فائدہ نہیں کررہی تھی میں نے اللہ پاک پر یقین رکھتے ہوئے مذکورہ بالا عمل پڑھ کر دم کردیااور پانی دم والا پلادیا۔چند دن بعد وہ بندہ جو چلنے کے بھی قابل نہیں تھا۔ وہی بندہ زمین میں کپاس کی چنائی کاکام اپنی زیرنگرانی میں کرارہا تھا۔
(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)

ایک ہفتہ میں یرقان ٹھیک

میری پھوپھی زاد بہن جو کہ کراچی میں رہتی ہیں ان کا فون آیا کہ بھائی جان مجھے یرقان ہوگیا ہے میں نے فون پر درج ذیل نسخہ بتایا۔ چند دن بعد ان کا فون آیا کہ بھائی جان میں نے آپ کا بتلایا ہوا نسخہ استعمال کیا اب بالکل ٹھیک ہوگئی ہوں۔
نسخہ: ریوند خطائی 5گرام‘ ریوند چینی100گرام‘ کلونجی 50 گرام‘ قلمی شورہ 20گرام‘ زیرہ سفید 5 گرام‘ پنیرڈوڈی 50 گرام۔تیاری: تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف تیارکریں۔ طریقہ استعمال: دن میں چار بار یہ سفوف آدھا چمچ گاجر کے رس‘ مسمی کے رس‘ دودھ کی لسی‘ شربت بزوری ہو کسی بھی چیز سے استعمال کرسکتےہیں۔
گردے کبھی فیل نہ ہونگے:گردے فیل ہونے کا مرض آج کل عام ہورہا ہے اس کیلئے ایک مجرب نسخہ تحریر ہے۔ وجوہات: چاول زیادہ کھانے سے گردے متاثر ہوتے ہیں۔ دائمی قبض بھی گردوں کے عمل پر اثرانداز ہوتی ہے۔ چائے میں نمک ڈال کر پینے سے گردے کمزور ہوجاتے ہیں اور ان میں بعض اوقات پتھری پیدا ہوجاتی ہے۔ ٹماٹر‘ مٹر‘ بینگن‘ گوبھی‘ دال ماش‘ ساگ اور پالک کا بکثرت استعمال گردے فیل کرنے کا باعث بنتا ہے۔ علامات: مریض کو گردوں کے مقام پر درد کے علاوہ کمردرد کی بھی شکایت رہتی ہے۔ پیشاب بار بار آتا ہے اور اس کی رنگت سرخی مائل ہوتی ہے۔ مریض کو پیاس بہت لگتی ہے اور اکثر سردرد اور بے خوابی کا شکار رہتا ہے۔ مریض کے خون میں صفرا کی زیادتی ہوتی ہے۔نسخہ: ھوالشافی: کلونجی 75 گرام‘ کاسنی 3گرام‘ مہندی 5 گرام‘ قسط شیریں11 گرام۔ طریقہ استعمال: مندرجہ بالا اشیاء کا سفوف بنا کر صبح و شام 6 گرام ہر ماہ دس دن استعمال کریں۔
پرہیز و احتیاط (مچھلی انڈا)
ابن ماسویہ کی کتاب میں پرہیز و احتیاط کی بحث میں ایک فصل میری نظر سے گزری جس کو بلاکم و کاست ان ہی الفاظ میں نقل کررہا ہوں:۔ابن ماسویہ بیان کرتے ہیں کہ جو چالیس دن تک پیاز کھائے اور جھائیں ہوجائے تو وہ خود کو ملامت کرے‘ جس نے فصد(حجامہ)کیا پھر نمک کھالیا جس کے سبب سے اس کو برص یا خارش لاحق ہوئی تو وہ خود کو ملامت کرے۔ جس نے مچھلی اور انڈا ایک ساتھ استعمال کیا اور لقوہ یا فالج کا شکار ہوجائے تو خود کو قابل ملامت کرے اور جو شکم سیر ہوکر حمام میں داخل ہوا اس پر فالج کا حملہ ہوجائے تو خود پر لعن طعن کرے۔ اسی طرح جس نے دودھ اور مچھلی ایک ساتھ کھائی اور اسے جذام برص یا نقرس کی بیماری ہوگئی تو وہ اپنے آپ کو قصور وار سمجھے جس نے نبیذ (کھجور کا شربت)کے ہمراہ دودھ پی لیا جس کی وجہ سے وہ برص یا نقرس کی بیماری میں مبتلا ہوجائے تو تعجب کی بات نہیں۔ جو شخص ابلا ہوا انڈا ٹھنڈا استعمال کرے جس سے امتلا ہوگیا تو اس کی دمہ کی بیماری ہونا متعین ہے۔ جس کو احتلام ہوا اس نے غسل کیے بغیر اسی حالت میں اپنی بیوی سے مباشرت کی جس سے مجنون اور پاگل لڑکا ہوتو کوئی بعید نہیں۔جس نے اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کی اور پوری طرح اخراج نہیں کیا تو اسے پتھری کی بیماری ہونی ممکن ہے ۔
(مقصود الٰہی زرگر‘ ہزارہ)

پنیر ڈوڈا سے شوگرکا خاتمہ

میں خود شوگر کا مریض ہوں‘ میری شوگر لیول 260 سے لیکر 366 تک گیا میں انگریزی گولیاں کھاتا رہا مگر افاقہ نہیں ہوا میرے ہمسائے نے مجھے بتایا کہ آپ پنیر ڈوڈہ جو ہاف وائٹ رنگ اور بیر کی طرح گول ہوتا ہے رات پانی میں دس دانے بھگودیں صبح نہار منہ پی لیں میں نےا سی طرح استعمال کیا تو میری شوگر کنٹرول ہوگئی‘ یہ نسخہ میں قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اپنی پرخلوص دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیں۔
ھوالشافی:پنیرڈوڈا پنساری کی دکان سے مل جاتا ہے اور 30یا 40 روپے پاؤ ہے۔ رات کو بھگودیں صبح نہار منہ پانی پی لیں دوسرے دن پھر تازہ پانی بنائیں۔ 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 339 reviews.