Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب صحابہ و اہل بیت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے (بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں) عرض کیا: یارسول اللہ! ﷺ آپ کو میرے اور حضرت فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) میں سے کون زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) مجھے تم سے زیادہ پیاری ہے اور تم میرے نزدیک اس سے زیادہ عزیز ہو۔‘‘ (طبرانی)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنے اہل وعیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو کرکے سفر پر روانہ ہوتے وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہوتیں اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہی ہوتیں اور یہ کہ حضور نبی اکرم ﷺ سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرماتے : (فاطمہ!)میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔ (حاکم)
حضرت مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتے ہیں کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: ہم حضور نبی اکرمﷺ کی ازواج مطہرات آپ ﷺ کے پاس جمع تھیں اور کوئی ایک بھی ہم میں سے غیرحاضر نہ تھی‘ اتنے میں حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہاں تشریف لے آئیں‘ تو اللہ کی قسم ان کا چلنا حضور اکرم ﷺ کے چلنے سے ذرہ بھر مختلف نہ تھا۔ (متفق علیہ‘ بخاری)
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بڑھ کر کسی کو عادات و اطوار‘ سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں آپ ﷺ سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔ (ترمذی ‘ ابوداؤد)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ کوئی بھی شخص حسن بن علی رضی اللہ عنہما اور حضرت فاطمۃ الزہراء (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سے بڑھ کر حضور ﷺ سے مشابہت رکھنے والا نہیں تھا۔ (امام احمد بن حنبل)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 345 reviews.