محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو اپنی کچھ کیفیات لکھنا چاہتا ہوں‘ جب میں آپ سے بیعت ہواتو اسی دوران رمضان آگیا۔ دل میں خیال آیا کہ رمضان تسبیح خانے میں گزارا جائے تو مزہ آجائے گا۔ میں اپنے گھر والوں سے اجازت لے کر یہاں آگیا جب پہلا روزہ تھا تومیں تہجد کیلئے اٹھا اور نماز پڑھی اور اللہ سے مانگنا شروع کردیا۔ مجھے محسوس ہوا کہ اللہ کی رحمت متوجہ ہے اور نور کی ہلکی بارش بھی برس رہی ہے میری یہ کیفیت اپنی مسجد میں بھی ہوتی تھی مگر یہاں اس بارش کو میں نے بہت زیادہ محسوس کیا اور بہت مزہ آیا‘ دعا مانگنے میں میری ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ میں نے اللہ سے مانگنا شروع کردیا۔ جب دوسرے روزےمیں نے نفی اثبات کا ذکر کیا میرے دل کی طرف درد ہونا شروع ہوگیا میں نے زیادہ توجہ نہ کی‘ تیسرے روزے بھی اسی طرح ہوا‘ چوتھے روزے مجھے محسوس ہوا کہ کچھ کالا سیال مادہ دل سے نکل رہا ہے۔
جب بھی نماز پڑھتا تو کندھوں پر بارش کا احساس ہوتا‘ 21ویں روزے کو میں نفی اثبات کررہا تھا پھر میں نے دعا کی مگر زبان کو تالو سے لگا کر دل سے دعا کی جتنا مزہ تب آیا زندگی بھر نہیں آیا۔22ویں روزے کو میں بہت زیادہ توجہ سے نفی اثبات کررہا اب میرے دل کی یہ حالت تھی میں ذکرکررہا تھا میرا دل اللہ سے دعا مانگتا رہا‘ میں نے کہا چلو ایک پریشانی ختم ہوئی بس دل دعا میں لگا رہتا ہے‘ کھانا کھارہا تھادل دعا مانگ رہا تھا‘ دل سے دعا کرنے میں اتنا مزہ آتا ہے کہ آدھے گھنٹے اور گھنٹے کا پتہ بھی نہیں چلتا ہے۔یہ میری زندگی کا پہلا تجربہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں