Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کاوظیفہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

نئے مونجھ کی غیر استعمال شدہ صاف رسی لیں‘ جس سے چارپائی وغیرہ بنی جاتی ہے بان فروش سے آسانی سے مل جاتی ہے۔ اس عمل کو اس طرح کریں کہ جتنی تعداد میں مسے ہوں اتنی ہی گانٹھیں دیں‘ گرہ دیتے وقت مریض مسے پر انگلی شہادت رکھے اور عمل کرنے والا یہ آیت پڑھے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی مستقل قاری ہوں۔ جاب کرتی ہوں مگر اپنے دلعزیز رسالے کے لیے وقت ضرور نکالتی ہوں۔ میں نے کچھ اپنے ذاتی آزمائے ہوئے نسخے بھیجے ہیں امید کرتی ہوں مخلوق خدا اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ میں خود عالمہ ہوں اور گھر میں ہر اتوار کو مستورات کو دین شریعت کے احکامات کی تعلیم کرتی ہوں۔ میری دلی خواہش ہے کہ ہر امت مسلمہ کی ہر ہر بندی اپنے فرائض اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ سکے۔ ان کی نمازوں کی اصلاح ہوجائے۔ خدا ہمارے اس پیارے رسالے کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے اور ترقی سے ہمکنار کرے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ میں اپنی سٹاف کو بھی رسالہ مطالعہ کیلئے دیتی ہوں سب بے حد پسند کرتے ہیں۔ میری ذاتی آزمائے نسخہ جات درج ذیل ہیں:۔
چہرے یا پشت وغیرہ کے مسے
بدن کے اکثر حصے پر بعض لوگوں کو موہکے یعنی مسے ہوجاتے ہیں اور بدنما معلوم ہوتے ہیں‘ بعض لوگ گھوڑے کا بال باندھ کر یا جراحی سے کاٹتے ہیں جس سے سخت تکلیف ہوتی ہے‘ خون بکثرت نکل جاتا ہے اور خطرہ ضعف کا ہوجاتا ہے۔ اس عمل سے بغیر کسی تکلیف کے بدن یا چہرے پر موجود تمام مسے جھڑ جاتے ہیں‘ ایک بار اسے آزما کر ضرور دیکھ لیں۔
ترکیب یہ ہے:۔ نئے مونجھ کی غیر استعمال شدہ صاف رسی لیں جس سے چارپائی وغیرہ بنی جاتی ہے بان فروش سے آسانی سے مل جاتی ہے۔ اس عمل کو اس طرح کریں کہ جتنی تعداد میں مسّے ہوں اتنی ہی گانٹھیں دیں‘ گرہ دیتے وقت مریض مسے پر شہادت کی انگلی رکھے اور عمل کرنے والا یہ آیت پڑھے:۔ (فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ (الانعام45) صرف اتنا کلمہ اور اوپر دم کرنے کی ضرورت نہیں پھر دوسرے مسے پر انگلی رکھے اور عامل یہ آیت مذکورہ پڑھے اسی طرح جتنی ضرورت ہو عمل کرکے رسی کو لپیٹ لیں اور کسی ’’روڑی‘‘ یعنی گندے ملبے تلے دبادیں کم سے کم دو ہفتہ دبی رہے اس سے پہلے ہرگز نہ نکالیں تین چار روز میں مسے ازخود گرنے شروع ہوجائیں گے اور چند دنوں میں جلد صاف ہوجائے گی۔میرا خود کا آزمایا ہوا ہے۔ مجھے میرے بزرگوں سے ملا ہے۔
امتحان میں کامیابی کیلئے
صبح کی نماز کے بعد 211 مرتبہ یَاعَلِیْمُ پڑھا کرے اور جب پرچہ دینے لگے تو اس اسم کا ورد کثرت سے کرے۔
پرچہ دینے سے پہلے ایک مرتبہ سورۂ نون والقلم پڑھ لے۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔
برائے رغبت الیٰ دین اللہ: اگر کسی کا دل دین کی طرف رغبت نہ کرتا ہو تو ایک ہفتہ تک سوا لاکھ مرتبہ استغفار پورا کرے۔ انشاء اللہ دل دین کی طرف بھرپور راغب ہوگا۔
برائے بندش پیشاب حیوان و انسان: مندرجہ ذیل آیت کو دو کاغذوں پر لکھے ایک پلائیے اوردوسرا گلے میں ڈالے۔ انشاء اللہ پیشاب کھل جائے گا۔وہ آیت یہ ہے:۔ لَوْاَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیْتَہٗ خٰشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَۃِ اللہِ وَ تِلْکَ الْاَمْثٰلُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُوْنَ﴿الحشر۲۱﴾۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 998 reviews.