Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے

ابوعبداللہ خیاط رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ دکان پر بیٹھ کر کپڑے سیتے تھے۔ ایک مجوسی جو آپ سے کینہ رکھتا تھا‘ اپنے کپڑے ان سے سلواتا اور اجرت میں کھوٹے سکے دیتا۔ آپ انہیں لے لیتے‘ نہ واپس کرتے اور نہ انہیں بتلاتے کہ تو نے کھوٹے سکے دئیے ہیں۔ ایک روز وہ اُجرت دینے کیلئے آیا تو دکان پر آپ کا شاگرد بیٹھا تھا۔ مجوسی نے حسب معمول کھوٹے سکے دئیے اور اپنے کپڑے طلب کیے۔ شاگرد نے کھوٹے سکے واپس کردئیے اور کپڑا دینے سے انکار کردیا۔ ابوعبداللہ آئے تو شاگرد نے انہیں واقعہ بتلایا۔ آپ نے فرمایا‘ تو نے برا کیا‘ یہ مجوسی ایک سال سے یہی معاملہ کرتا رہا ہے اور میں خاموشی سے یہ سکے لے کر کنوئیں میں ڈال دیتا ہوں تاکہ وہ اور کسی مسلمان کو دھوکا نہ دے سکے۔
حسن خلق کی علامات: یوسف ابن اسباط رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حسن خلق کی دس علامتیں ہیں۔ مخالفت کم کرنا‘ حسن انصاف سے کام لینا‘ انتقام نہ لینا‘ برائیوں سے نفرت کرنا‘ معذرت قبول کرنا‘ نفس کو ملامت کرنا‘ دوسروں کی بجائے اپنے عیوب پر نظر رکھنا‘ چھوٹے بڑے ہر شخص کے ساتھ خندہ روئی سے پیش آنا‘ ہرادنیٰ و اعلیٰ سے نرم گفتگو کرنا۔
کسی شخص نے سہل تستری رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا کہ حسن خلق کیا ہے؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اس کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ کسی سے انتقام نہ لے‘ ایذا برداشت کرے‘ ظالم پر رحم کرے اور اس کیلئے مغفرت کی دعا کرے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 018 reviews.