Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رزق میں وسعت اور برکت کا ۔ ہفتہ وار درس سے اقتباس

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی

ناممکن سے ممکن کیسے بنے:ایک دن امریکہ سے ایک پیغام آیا کہ ایک صاحب ’’ڈینیلو‘‘اٹلی کے ہیں۔ کہنے لگے :انمول خزانہ کا مجھے رومن زبان میں ترجمہ کرکے دیں‘میں پڑھنا چاہتا ہوں۔ پوری دنیا،پورا عالم دو انمول خزانے کو پڑھ رہا ہے۔میں بعض اوقات اللہ سے عرض کرتا ہوں اللہ اگر کسی مجبور کا ،کسی مخلص کا تونے اپنی بارگاہ میں انمول خزانہ قبول کیا ہے تواللہ اس کی برکت سے میرا بھی قبول کرلے۔ایسے مخلصین لوگ اُس کو پڑھتے ہیں ناممکن ، ممکن ہوجاتے ہیں۔رزق کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ وسعت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔بربادیوں کے دروازے بند ہوجاتے ہیں۔آبادیاں مقدّر بن جاتی ہیں۔رحمتیں گھروں میں برس پڑتی ہیں اور شیطان ناکام ہوجاتا ہے۔دوانمول خزانہ ہر فرض نماز کے بعد پڑھیں اس شیطان کے دروازے بند کردیں۔ہمارے گھر برباد ہیں، گھروں میں جھگڑے، ناچاقیاں اور گھروں کے اندر بربادیاں اور خدانخواستہ طلاق تک نوبت آجاتی ہے۔اسلامی ممالک میں طلاق کی شرحیں بڑھ رہی ہیںاُسکی وجہ یہ ہے۔ شیطان کا گھروں میں داخلہ ہے۔
گھروںکو اجڑنے سے بچائیں: شیطان میاں بیوی کے خلاف بدگمانیاں اور شک پیدا کرے گا۔ بہن بھائیوں کو لڑا دے گا، گھروں میں برباد ی پیدا کردے گااور گھروں کے اندر سے کھانے پینے کی اشیاء اٹھا کر لے جائے گا۔کیوں فرمایا سلام کا جب لفظ گھر میں پکارا جاتا ہے تو شیطان کہتا ہے اس گھر میںنہ کھاناہے،نہ سونا ہے معلوم یہ ہوا جب سلامتی جاتی ہے تو گھر اُجڑ جاتے ہیں۔گھر برباد ہوجاتے ہیں۔
اعمال سے حفاظت:اللہ والو! فقیر آپ کو ایک پیغام دیتا ہے کہ اللہ جل شانہٗ نے پلنے ، بننے اور بچنے کا نظام کہیں اور رکھا ہے۔ہم نے پلنے کا نظام مال کے ذریعے سمجھا،ہم نے حفاظت کا نظام سکیورٹی آلات کے ذریعے سمجھا۔ہم پتہ نہیں حفاظت کس کے ذریعے سمجھ بیٹھے۔ ہم تودیوانے نکلے۔ہم اپنی زندگی کو برباد کر بیٹھے،پریشان کر بیٹھے۔حفاظت اللہ پاک نے اعمال کے ذریعے رکھی ہے، اللہ نے بچنے کا نظام اعمال کے ذریعے رکھا ہے، اللہ نے پلنے کا نظام اعمال کے ذریعے رکھا ہے۔ اللہ نے بننے کا نظام اعمال کے ذریعے رکھ دیا ہے۔دو انمول خزانے کی قدر کریں،اس کو پڑھیں، دو انمول خزانہ نیٹ پر بھی موجود ہے۔
اللہ والو!انمول خزانے کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنالو، جن کو یاد نہیں ہے یاد کرلیں۔میرے پاس دو بولیاں بولنے والے بھی آتے ہیں، یہ گجرات، جہلم، دینہ اس علاقے کے رہنے والے یا پنجابی بول سکتے ہیں یا خالص انگلش گورے کے لہجے میں بولتے ہیں، اُردو نہیں سمجھتے۔
دنیا ایجادوں کے باوجود پریشان کیوں؟ایک دوست کہنے لگے :یہ میرا بیٹا ہے اس کے ساتھ اردو نہ بولیے گا،دراصل یہ وہیں پلا وہیں جوان ہوا،ہم گھر میں پنجابی بولتے ہیں باہر انگلش بولتے ہیں اسے اُردو سمجھ نہیں آتی۔ ایک دن ایک دوست مجھے فرمانے لگے کہ: ایک بچے کی آواز میں نیٹ پر سنتا تھا ۔یہ بچہ علی بیٹھا ہے اسکی آواز تھی۔آپ ’’پینسیلینا‘‘ امریکہ میں رہتے ہیں تو وہاں سے نیٹ پر اس کی آواز سنی تھی۔اب یہ اسپیشل تسبیح خانے کیلئے آئے ہیں۔کہنے لگے: بچے کی آواز میں سنتا تھا بچے نے دیکھا تو ایک دم چونک کے اٹھ کے اس کو دیکھنے لگے کہنے لگے یہی بچہ ہے جس کی آواز نیٹ میں سنتا تھا۔ایک پیغام ہے ایک حقیقت ہے۔ دنیا اپنی ساری ایجادوں کے باوجو د پریشان ہے کیا نہیں ہے۔۔۔۔؟
میں نے کیل، قبضے کچھ تھوڑی سی اور چیزیں لینی تھیں،اس لیے بلال گنج جانا ہوا،کچھ اورسامان بھی لینا تھا۔ایک دکان کیل کانٹے ، قبضے وغیرہ کی تھی۔ میں نے ارادہ کیا کہ اس سے سامان لے لوں،مجھے براندرتھ روڈ نہیں جانا پڑے گا تو وہ دکان بیچاری خالی اورویران پڑی ہوئی تھی۔میں نے کہا :’’یہ سامان آپ کے پاس ہے ؟‘‘کہنے لگے: صرف ایک ہی چیز ہے۔باقی نہیںہیں۔ میں نے کہا :میں یہاںکچھ دیر بیٹھ جائوں؟کہنے لگے: بیٹھ جائیں۔ میں نے کہا: لگتا ہے کہ آپکے حالات کچھ اورہیں اوردکان کی جسامت کچھ اور حقیقت بتا رہی ہے کہ یہ دکان ایک دور میں بہت بڑی تھی۔کہنے لگا ہاں ایسے ہی ہے۔بس کچھ حالات اس طرح ہوگئے تو میں نے کہا آپ کچھ پڑھتے نہیں۔۔؟ کہنے لگے: بہت کچھ پڑھتا ہوں، میں نے کہا ایک وظیفہ ہے ’’دو انمول خزانے‘‘ وہ ایک دم اٹھے اور ایک خانے کے پیچھے سے نکال کر لے آئے اور کہنے لگے یہ تو میرے پاس بھی ہے۔ تو میں نے کہا :آپ کا حال تو اس طرح ہے کہ پانی بوتل میں پڑا ہے اور آپ پیاس پیاس کررہے ہیں۔ نعمت تو آپ کے پاس پڑی ہوئی ہے۔ میں نے اس کو کھولا اس میں ایک دو واقعات پڑھے اور پھر اسے بتایا اورمیںنے کہا: اللہ کے بندے اسے پڑھ تیرے دن رات تیرے حالات سنور جائیں گے اس کو دن رات پڑھ، ہر وقت فارغ بیٹھا ہے، گاہک تو ہے نہیں تو فارغ بیٹھاہے۔
دُکان پر گاہک چڑھتا ہی نہیں اس لیے تو سارا دن یہی پڑھتارہ۔انمول خزانہ نمبر ایک بھی پڑھ دوسرا بھی پڑھ مسلسل پڑھ۔اُس نے وہ پڑھنا شروع کردیا۔کچھ عرصے کے بعداس کی دکان کے قریب سے گزر ہوامیں ایک ملنے والے ڈاکٹر صاحب سے ملنے جارہاتھاتو میں اُس دکاندار کے پاس گیا میں نے کہا پتہ نہیں کیا حال ہوگا ۔۔۔؟ وہاں پہنچا تودو انمول خزانہ سامنے پڑا ہوا تھا، وہ شخص بہت محبت سے مجھے اٹھ کرملاتو میں نے کہا کیا حال ہے، خیریت ہے۔دکان کی حالت وہی تھی۔ آپ پڑھ رہے ہیں ؟ کہنے لگے جی ہاں پڑھ رہا ہوں۔(جاری ہے)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 170 reviews.