یہ وظیفہ زندگی کے ہر مسئلے اور ہر مرض کیلئے مفید ہے لیکن اس میں وقت کا تعین اور پھر اسی وقت کی روزانہ پابندی لازمی ہے۔ یہ وظیفہ نوے روز تک روزانہ ایک معینہ وقت پر پڑھا جائے اور ہرروز ختم کرنے کے بعد اللہ سے گڑگڑا کر دعا کی جائے کہ یہ مرض اور مسئلہ جو ہمیں درپیش ہے اس کو تو محض اپنے فضل وکرم سے حل کردے۔عمل درج ذیل ہے:
اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ۔ سورۂ فاتحہ گیارہ مرتبہ۔ آیۃ الکرسی گیارہ مرتبہ۔ آیت کریمہ گیارہ مرتبہ۔ سورۂ فلق اور سورۂ ناس گیارہ مرتبہ ( اس طرح پڑھیں کہ بسم اللہ شریف پڑھ کر سورۂ فلق شروع کریں اور جب آخر میں ’’اذاحسد‘‘پر پہنچیں تو معًا، ساتھ ہی بغیر بسم اللہ شریف پڑھے سورۂ ناس شروع کرے‘ اسی طرح ہر بار دونوں سورتوں کو ملا کر گیارہ بار پڑھے۔ (ڈاکٹر عبدالرشید‘ اسلام آباد)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں