Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری نے بدل دیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

 میں نے ماہنامہ عبقری پڑھا تو پڑھتا ہی چلا گیا۔۔۔ مجھے ایسے لگا جیسے مجھے کسی نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے
(ش،و)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جو خط میں آپ کو لکھ رہا ہوں میرا مقصد اپنی تعریف بیان کرنا نہیں ہے ۔اب میں اپنی پچھلی زندگی کے بارے میں کچھ تحریر کررہا ہوں۔ حکیم صاحب! میں بہت گناہگار تھا‘ بہت گناہ کیے‘ میں اپنی پچھلی جتنی بھی زندگی گزاری گناہوں میں لت پت ہوکر گزاری۔ میں نے کبھی نماز نہیں پڑھی تھی‘ قرآن نہیں پڑھا‘ ہروقت ڈائجسٹ‘ گندی کتابیں‘ موبائل فون پر گندی فلمیں‘ غلط لڑکیوں سے بات چیت‘ خواجہ سراؤں سے دوستی‘ ڈانس دیکھنا‘ ڈانس کرنا۔ میرے زندگی کے شب و روز اسی میں گزررہے تھے۔
پھر ایک دن میں نے اخباروالے کو اپنا پسندیدہ ڈائجسٹ لانے کو کہا اس نے کہا کہ آج تو میرے پاس وہ نہیں ہے میرے پاس یہ عبقری رسالہ ہے آج آپ یہ پڑھ لیں کل میں ڈائجسٹ لے آؤں گا۔ میں نے ماہنامہ عبقری پڑھا تو پڑھتا ہی چلا گیا۔۔۔ مجھے ایسے لگا جیسے مجھے کسی نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے۔اس سے اگلے دن ہاکر آیا تو میں نے اس سے کہا کہ مجھے عبقری کے پچھلے تمام رسالے لاکر دو۔ میں جیسے جیسے عبقری پڑھتا گیا میرا دل و دماغ کھلتا گیا۔ اُس دن میں نے فجر کی نماز پڑھی‘ بہت سکون ملا۔ اُس دن میں نے نیت کی میں کبھی نماز نہیں چھوڑوں گا۔ میں آپ کو بتاؤں کہ عبقری ملنے سے پہلے میں اللہ والوں کو نہیں مانتا تھا وجہ یہ تھی کہ مجھے جو بھی ملا اُن میں ایسی کوئی بات نہ تھی‘ بس پیسے ٹھگنااور کچھ نہیں لیکن دل میںاللہ والوں سے محبت تھی‘ جب کبھی کہیں بھی سفر کرتا راستے میں کوئی بھی اللہ والا ملتا اس کی عزت کرتا‘ اس کے پاس بیٹھتا۔آپ یقین کریں میں نے ایک ہی دن میں اپنے نفس پر قابو پایا ہے‘ اب میں نماز پڑھتا ہوں‘ صبح اذان سے ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ قبل اُٹھ جاتا ہوں اور اللہ کے حضور پیش ہوجاتا ہوں۔ میرے اندر اتنی تبدیلی آئی کہ میں بیان نہیں کرسکتا‘ عبقری کی تمام فائلیں پڑھ چکا ہوں۔ آپ کی بہت سی کتابیں خریدی ہیں‘ ان کا مطالبہ کرتا رہتا ہوں۔ اب تو میرے موبائل میں گاڑی میں تلاوت اور نعت رسول ﷺ ہی ہوتی ہے‘ گانے والی سی ڈیز سب ختم کردی ہیں‘ نگاہیں نیچی کرکے چلتا ہوں‘ کسی کی طرف نہیں دیکھتا‘ موٹرسائیکل یا کار پر سفر کروں تو درود شریف یا کوئی سورۂ یا آیت کریمہ پڑھتا رہتا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 177 reviews.