میں چاہتا ہوں میں سوتے ہوئے تڑپ کر اٹھوں کہ اللہ مجھے یا د کررہا ہے اور میں سورہا ہوں۔ اللہ کی محبت کی وجہ سے میں سو نہ سکوں۔
پوشیدہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ نے عشق حقیقی کی بات کی تھی آپ نے تیسرا کلمہ پڑھنے کا کہا تھا جو اللہ کا شکر ہے جاری ہے۔80 ہزار مرتبہ پڑھ چکا ہوں۔ اللہ کی پیاس بڑھتی جارہی ہے‘ میں چاہتا ہوں اللہ کی پیاس‘ اللہ کی محبت مجھے بے حال کردے۔محترم حکیم صاحب! میں چاہتا ہوں میں سوتے ہوئے تڑپ کر اٹھوں کہ اللہ مجھے یا د کررہا ہے اور میں سورہا ہوں۔ اللہ کی محبت کی وجہ سے میں سو نہ سکوں۔ محترم حکیم صاحب! میرے لیے دعا کریں کہ میرے دل میں اللہ کی محبت کا درد پیدا ہوجائے۔ میں جب سےآپ کے ساتھ چلا ہوں کافی دفعہ حال اور حالات آئے جو اندر اور باہر دونوں سے تھے۔ اللہ نے مجھے سنبھال کر رکھا‘ اللہ کا شکرہے۔ میں آپ کا شکریہ کس منہ سے ادا کروں۔ آپ کا مجھ پر بہت بہت احسان ہے۔ میرا اللہ آپ کو اس کا بدلہ دےگا۔ حضرت جی میرا اللہ مجھ سے بہت بہت پیار کرتا ہے۔ آپ مجھے اپنی اور قربت عطا کردیں کہ میں بھی اللہ سے پیار کرسکوں اللہ سے اتنا پیاروں کروں کہ میں میں نہ رہ سکوں۔ حضرت صاحب! میں درس ‘ حلقہ کشف المحجوب کے علاوہ بھی آپ کی قربت چاہتا ہوں۔ آپ خود ہی تو کہتےہیں کہ میسر کو مؤثر بناؤ۔ میں اپنا روحانی رزق بڑھانا چاہتا ہوں۔ محترم حکیم صاحب! اگر کوئی ایسا فعل جس کی وجہ سے میں اپنے اللہ سے دور ہورہا ہوں تو دعا کریں کہ اللہ مجھ سے وہ فعل نہ کروائے۔میرا نام شائع مت کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں