انتخاب: کمی احمد پوری
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے صحابہ میں سےجو صحابی کسی زمین پر فوت ہوگا تو قیامت کے دن اُن کے لیے نور اور رہنما بن کراٹھے گا۔ (امام ترمذی)۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت نہیں آئے گی جب تک میرے صحابہ( رضوان اللہ علیہم اجمعین) میں سے کسی آدمی کو اس طرح ڈھونڈا جائے گا جس طرح گمشدہ چیز کو تلاش کیا جاتا ہے لیکن وہ نہیں ملتی۔ (امام احمد)۔
حضرت ابویحییٰ حکیم بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو اللہ کی قسم اٹھا کر کہتے ہوئے سنا کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کیلئے لقب ’’الصدیق‘‘ آسمان سے اتارا گیا۔‘‘ (امام طبرانی)۔
حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ تھے اور آپ ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ! آپ ﷺ مجھے ہر چیز سے بڑھ کر محبوب ہیں سوائے میری جان کے۔ اس پر حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم میں سےکوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اس کی جان سے بڑھ کر محبوب نہیں ہوجاتا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ! اب آپ ﷺ مجھے میری جان سے بھی بڑھ کر محبوب ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اے عمر! اب تمہارا ایمان کامل ہوگیا ہے۔‘‘ (احمد‘ حاکم‘ طبرانی)۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میرے پاس سردار عرب کو بلاؤ۔ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ کیا آپ ﷺ عرب کے سردار نہیں؟ فرمایا: میں تمام اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی(رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) عرب کے سردار ہیں۔ (حاکم‘ ابونعیم)۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓبیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: علی کے چہرے کو تکنا عبادت ہے۔ (حاکم‘ طبرانی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں