گناہوں پر ندامت‘ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم‘ گزشتہ گناہوں کی تلافی‘ توبہ کے ساتھ گناہوں میں مبتلا نہ ہونا۔
بنت صدیق‘ سرگودھا
سب سے پہلے قرآن جمع کرنے والے صحابی: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے سب سے پہلے قرآن کو جمع کیا اور سب سے پہلے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے حروف جمع کیے۔
کتب تاریخ میں ہے کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس 26ہزار مرتبہ تشریف لائے جوکہ قمری سال کے تقریباً 355 دن ہوتےہیں اور عہد نبوت کے 23 سالوں کے کل ایام آٹھ ہزار ایک سو پینسٹھ دن بنتے ہیں۔ دنوں کے اس عدد پر 26 ہزار کو تقسیم کیا جائے تو تقریباً یومیہ تین مرتبہ جبرائیل علیہ السلام کا نزول ثابت ہوتا ہے۔
سچی توبہ اور چار چیزوں کی ضرورت: گناہوں پر ندامت‘ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم‘ گزشتہ گناہوں کی تلافی‘ توبہ کے ساتھ گناہوں میں مبتلا نہ ہونا۔
بیعت کیا ہوتی ہے؟:بیعت کی حقیقت یہ ہے کہ وہ مرشد اور مرید کے درمیان ایک معاہدہ ہے مرشد یہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ اس کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق زندگی گزارنا سکھائے گا اور مرید یہ وعدہ کرتا ہے کہ جو مرشد بتلائے گا اس پر عمل ضرور کرے گا۔ یہ بیعت فرض واجب تو نہیں اس کے بغیر بھی مرشد کی رہنمائی میں اصلاح نفس کا مقصد حاصل ہوسکتا ہے لیکن بیعت چونکہ نبی کریم ﷺ اور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سنت ہے اور معاہدہ کی وجہ سے فریقین کو اپنی ذمہ داری کا احساس بھی قوی رہتا ہے اس لیے بیعت سے اس مقصد کے حصول میں بہت برکت اور آسانی ہوجاتی ہے۔ مقصد اصلاح ہے جو مرشد کے بغیر عادۃً ممکن نہیں۔ اس لیے مرشد کی صحبت ضروری ہے۔
مسجد نبوی میں پہلی مرتبہ اذان دینے کا شرف حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو حاصل ہوا اور مکتوبات نبویﷺ سب سے پہلے حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے جمع کیے۔
قرآن کریم میں نماز کا ذکر: قرآن کریم میں نماز کا ذکر سات سو مرتبہ آیا ہے جس سے اس کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
سب سے پہلا گناہ: سب سے پہلے گناہ جو معرض وجود میں آیا وہ حسد تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں