Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شادی سے پہلے کی نیتیں اور اولاد پر اثرات

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

تجربات سے یہ بات ثابت ہے کہ جس شادی میں غیرشرعی حرکات ہوتی ہیں ان کا اثر لازمی طور پر خصوصاً دولہا اور دلہن پر اس لیے ہوتا ہے کہ یہ دونوں ہی شادی کا مرکز ہوتےہیں جس سے ان کے ہاں شیطانی جذبات دوسروں کی نسبت زیادہ بنتے ہیں
ابوطلحہ محمد یونس‘ مدینہ منورہ

قارئین! سب جانتے ہیں کہ چھوٹے بڑے اور جھوٹے سچے ہر کام اور کلام کو کرنے سے پہلے ہر انسان اس کی کوئی نہ کوئی نیت ضرور کرتا ہے مگر شادی بیاہ جس پر خاندان قبیلہ‘ قوم و ملک بلکہ نسل انسانی کی بقا کا دارومدار ہے اور پھر انسانی جسم کے شرعی استعمال مثلاً پاؤں کے ناخن سے لیکر سر کے بال کاٹنے تک کا نمونہ حضور نبی اکرم ﷺ کی زندگی میں موجود ہے اس کے باوجود مسلمان دولہا یا دلہن شادی سے پہلے اس کی کوئی شرعی نیت ہی نہ کرے۔ جہالت کی بھینٹ چڑھنے والا شادی کا یہ کام ایک عظیم المیہ سے کم نہیں۔ اس پر طرہ یہ کہ شادی شدہ جوڑے کو ساری زندگی مباشرت کی وہ دعا ہی زبانی یاد کرنے کی توفیق نہیں ہوتی جس کو پڑھنے سے بفرمانِ رسول ﷺ نیک اولاد پیدا ہوتی ہے۔۔۔ ہر شخص اس سلسلہ میں اپنے نفس سے سوال کرے اور پوچھے کہ اُس نے شادی سے قبل کیا نیت کی؟ اور کیا اس کو حضور نبی اکرم ﷺ کی سکھائی ہوئی مباشرت کے وقت کی دعا یاد ہے؟ اور اگر نہیں تو کیوں؟
بہرحال صالح اولاد کے خواہشمند خواتین و حضرات شادی سے قبل اور بعد مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں: 1۔ دلہن کے چناؤ میں بفرمان رسول کریمﷺ مالدار‘ حسب و نسب اور حسن و جمال والی عورت پر دیندار دلہن کو قصداً ترجیح دے کر اپنے لیے نیک اور صالح اولاد کے حصول کی بنیاد مضبوط کریں۔ (سنن ابن ماجہ ۸۵۹ اوسنن البیہقی الکبری ۱۳۲۴۷)۔2۔ اسی طرح شادی میں برکت کے حصول کیلئے شادی پر کم از کم خرچ کریں اور غیرشرعی حرکات‘ ڈھول ڈھمکا اور فضول رسم و رواج سے بچیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ عظیم ترین برکت والا وہ نکاح ہے جس میں کم سے کم مشقت ہو۔ (مسند احمد‘ شعب الایمان)۔
 تجربات سے یہ بات ثابت ہے کہ جس شادی میں غیرشرعی حرکات ہوتی ہیں ان کا اثر لازمی طور پر خصوصاً دولہا اور دلہن پر اس لیے ہوتا ہے کہ یہ دونوں ہی شادی کا مرکز ہوتےہیں جس سے ان کے ہاں شیطانی جذبات دوسروں کی نسبت زیادہ بنتے ہیں اور پھر وہی جذبات پہلی رات مادر رحم میں منتقل ہوکر ڈبل ہوجاتے ہیں۔ بس یہی نیک اور بُری اولاد کا بیج ہوتا ہے۔ ہم جو بوئیں گے وہیں کاٹیں گے‘ اکثر بچے اور بچیاں پیدائش کے بعد جو لگاتار روتے رہتے ہیں اس کا سبب شادی میں اور اس سے قبل دولہا اور دلہن کے غیرشرعی کام اور غیروں سےغیرشرعی کلام ہے جس کو وہ خود۔۔۔۔ اور اعمال نامہ لکھنے والے فرشتے اور اتکارب دوسروں سے زیادہ جانتے ہیں۔ اس کی طرف ہمارا دھیان ہی نہیں جاتا۔ دولہے اور دلہن کا غیرشرعی چناؤ اور شادی میں غیرشرعی حرکات سے کوئی سمجھے کہ نیک صالح اور حاملِ فضائل و برکات والی اولاد پیدا ہوجائے خیال عام ہے۔3۔ نیز شادی سے قبل یہ نیت بھی کریں جس پر اہل اللہ کا عمل رہا ہے: حدیث میں ہے کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہٗ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کے دور خلافت میں ان کے خاندان میں اپنی شادی کا پیغام پہنچاتے ہوئے فرمایا: (خدا کی قسم! مجھے شادی کی اس بات پر ان کی امارت یا بادشاہت نے نہیں اکسایا بلکہ میرا (ان کے گھرانے میں شادی سے) ارادہ اور نیت یہ تھی کہ شاید اللہ تعالیٰ ہماری اس رشتہ داری سے کوئی نیک اور صالح اولاد عطا فرمادے۔ (حلیۃ الاولیاء جلد1 صفحہ 158)
اللہ کے مقبول اور پسندیدہ بندوں اور بندیوں کی شادی اور بیاہ سے قبل یہی نیتیں ہوتی تھیں۔ خوب سمجھ لیں اور شادی سے قبل ہر مرد اور عورت کو یہی نیت کرنی چاہیے۔ باقی سب کچھ خود ہی حاصل ہوجائے گا‘ شاید اس اچھی نیت کی برکت سے کسی کا بانجھ پن بھی ختم ہوجائے اور اللہ اس جوڑے کو صالح نیت کی برکت سے صالح اولاد سے نواز دے۔
شادی کے بعد۔۔۔۔ اور صحبت سے پہلے: صالح اور نیک اولاد کے حصول کیلئے مندرجہ ذیل احادیث سے سبق حاصل کریں اور غور فرمائیں کہ شادی اور ہمبستری سے اہل اللہ کی کیا نیتیں ہوتی تھیں۔۔۔ بلکہ جب بعض جانوروں کی ایسی نیتیں احادیث سے ثابت ہیں تو انسان کا ایسے وقت میں بھلی نیت سے غافل ہونا ایک عظیم المیہ سے کم نہیں بلکہ ایسی غفلت کا صدور تو کسی جاہل قسم کی شخصیت سے ہی ہوسکتا ہے۔
4۔ چنانچہ عمرو بن قیس الملائی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ پرندوں کے ایک جوڑے کے پاس سے گزرے اور دیکھا کہ مذکر (یعنی خاوند) اپنی مؤنث (بیوی) سے اپنی خواہش پوری کرنے کے وقت اسے چیختے ہوئے اپنی طرف بلارہا ہے تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے پوچھا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ یہ چڑا‘ اپنی چڑیا سے کیا کہہ رہا ہے؟‘‘ عرض کیا: یانبی اللہ علیہ السلام! ہمیں نہیں معلوم۔ تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: وہ اپنی مؤنث کو کہہ رہا ہے: کہ تم اس چیز میں میری اطاعت کرو جو میں تجھ سے چاہتا ہوں اور اللہ کی قسم! میں یہ بات لذت حاصل کرنے کی غرض سے تجھےنہیں کہہ رہا بلکہ میں تجھے یہ بات اس نیت سے کہہ رہا ہوں کہ شاید اس مرتبہ کی صحبت سے اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا بچہ دے دے جو زندگی بھر اس کی تسبیح کرنے والا ہو۔

(ذکرہ عبداللہ بن احمد الاصیہانی المتوفی 395 ہجری فی کتابہ العظمۃ مجلد 5 صفحہ 1866)
5۔ اسی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! میں (بعض دفعہ نہ چاہنے کے باوجود) اپنے نفس کو جماع (یعنی ہمبستری) پر مجبور کرتا ہوں اور وہ اس امید پر کہ (شاید) اللہ تعالیٰ مجھے (اس صحبت سے) ایسا بیٹی یا بیٹا عطا کردے جو اس کی تسبیح کرنے والا ہو)۔ (سنن البیہقی الکبری جلد 7 ص79 رقم 13238 و کنزالعمال ج 16 ص206)۔ اگر یہی نیت میاں کے ساتھ ساتھ بیوی کی بھی ہوجائے تو نورعلی نور ہے۔ 6۔ صحبت سے قبل اس کی دعا پڑھنا نہ بھولیں۔ اس وقت اگر آپ یہ دعابھول گئے تو یوں سمجھیں کہ اپنی ذات اور اپنی اولاد کیلئے سیدھا راستہ پکڑنا بھول گئے اور شیطان اپنے وار میں کامیاب ہوگیا اور جو سیدھا راستہ بھول جائے تو سب کو معلوم ہے کہ ایسا شخص منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے بھٹکتا ہی پھرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 239 reviews.