محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں کچھ ماہ سے روحانی محفل کررہی ہوں‘ شروع میں جب روحانی محفل کی تو شروع میں جب روحانی محفل کی تو ایک وقت میں دو چیزیں (یعنی تصور کرنا اور پیلی لائٹ کی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طرح برس رہی ہے اور ساتھ ہی یہ کہ آپ بھکاری بن کر اپنے رب سے گڑگڑا کر مغفرت طلب کررہے ہیں) تھوڑا مشکل لگتا تھا کیونکہ بیک وقت دو تصور تھے جب دل پرتوجہ کرتی سکون ملتا اور جب اپنی اوقات کو دیکھتی تو بے چینی ہوتی‘ بہرحال بہت لطف آیا۔ روحانی محفل تو گویا بندے اور رب کی محفل ہوتی ہے مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میں جب بھی روحانی محفل کرتی ہوں میرے ذہن میں کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا مگر جب تھوڑا وقت گزرتا ہے تو دل سے خودبخود کسی اپنے کیلئے کسی مریض کیلئے دعائیں نکلتی ہیں اور ماشاء اللہ میں نے جس کیلئے بھی دعا کی مجھے محسوس ہوجاتا تھا کہ یہ دعا قبول ہوئی ہے یا نہیں اب تو میں دن گنتی ہوں کہ کونسی تاریخ ہوگی جب میں اپنےسوہنے رب سے اپنے دل کی باتیں کروں گی۔ میرے بہت سے مسائل روحانی محفل سے حل ہوئے ہیں میں اپنے عبقری کے تمام ساتھیوں کو مشورہ دوں گی کہ روحانی محفل ضرور کریں‘ گھنٹوں میں مسائل ہوتے ہیں اور مسائل جلدی حل نہ بھی ہوں تو اک عجیب سا سکون ضرور ملتا ہے طاقت ملتی ہے۔ (طاہرہ ظفر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں