بسم اللہ مکمل پڑھ کرکے پہلے دائیں آنکھ اور پھر بائیں آنکھ میں ڈالیں عمل مذکورہ کی برکت سے بینائی بحال ہوکر عینک اترجائے گی
دل کی گھبراہٹ‘ ٹھنڈے پسینے‘ بے چینی‘ ہائی بلڈپریشر‘ معدہ کی خرابی‘ گیس وغیرہ کئی مریضوں پر تجربہ شدہ ہے۔ ھوالشافی: مربہ آملہ بغیر گٹھلی ایک پاؤ‘ مربہ ہڑیڑ ایک پاؤ‘ مربہ گاجر ایک پاؤ‘ مربہ بہی ایک پاؤ‘ گل قند ایک پاؤ‘ مربہ سیب ایک پاؤ۔ صندل سفید دو تولہ‘ زرشک شریں پانچ تولہ‘ چھوٹی الائچی دو تولہ‘ خشک دھنیا دو تولہ‘ سونف دو تولہ‘ زیرہ سفید دو تولہ‘ گل گاؤزبان دو تولہ‘ گل بنفشہ دو تولہ‘ گل گلاب دو تولہ‘ سنامکی تین تولہ‘ اندرجوشیریں تین تولہ‘ مغزبادام قندھاری ایک پاؤ۔تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیںاورمربہ جات کی گٹھلی دور کرکے کوٹ کر مکس کرکے گرائنڈ کرلیں اور شربت انار ایک بوتل لے کر ملک شیک والے جگ میں گرائنڈ کرلیں۔تھوڑا سا پکالیں اور حفاظت کیلئے بیس گرام سوڈیم بینزویٹ ڈال کر اتارلیں اور ڈبیوں میں محفوظ کرلیں۔ مقدار خوراک: ایک تا دو چمچ صبح نہار منہ ہمراہ عرق گلاب دیں اور یہی خوراک رات کو سوتے وقت ہمراہ عرق بادیان دیں۔اکسیر ہے۔ مجرب ہے کئی مریضوں پر تجربہ شدہ ہے۔ (ص81)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں