Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آؤ بتاؤں! برکت کا دروازہ کہاں ہے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی

ایک کھلی حقیقت مد نظر رکھیں: میرے دوستو! یہ حقیقت بھی پیش نظر رہے کہ رب بغیر کملی والےﷺ کی غلامی کے کبھی نہیں مل سکتا۔مطلب یہ ہوا کہ کملی والےﷺ کی غلامی سے رب ملے گااور جب رب ملے گا تو چین وسکون بھی تب ہی ملے گا،غلامی رسول ﷺ اور رب کے بغیر چین و سکون محال ہے۔
وہ کثرت نہیں برکت تھی:    حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیںکہ ہم تین آدمی تھے ۔سرورکونین ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے‘ ان سے عرض کیاکہ یارسول اللہ ﷺ بھوک سے براحال ہے ۔آپ ﷺنے فرمایا : کچھ کھجوریں ہیںوہ کھالو۔آپ ﷺنے ہمیں بڑے سے برتن میں سات کھجوریںڈال دیں اور فرمایا کہ کھاؤ،اب ہم حیران کہ بھئی تین آدمی ہیں دو،دو کرکے چھ کھجوریں کھاتے تو ایک کھجوربچ جاتی ہے،پھر جب دیکھتے تو ایک کی جگہ سات کھجوریں ہوتیں۔اب فرمانے لگے کہ ہم کھجورکھانے کے بعد اس کی گٹھلیاں ہاتھ میں جمع کرتے گئے تو جب خوب سیر ہو کرکھا چکے تو وہ گٹھلیاںگنیںکل باون گٹھلیاں تھیں اور اتنی ہی میرے دوستو ں کے پاس تھیں۔ پھر فرمانے لگے کہ دوسرے دن کوئی پچاس لوگ دربار رسالت ﷺمیںآئے اور عرض کرنے لگے کہ یارسو ل اللہ ﷺ بھوک لگی ہے ۔آپ ﷺنے خادم سے فرمایاکہ وہ سات کھجوریں لے آؤ اور ان پچاس لوگوں نے ان سات کھجوروں میں سے خوب جی بھر کے کھائیں اور کھانے کے بعد کھجوریں سات ہی بچیں۔آخر کاروہ کھجوریں حضور نبی کریم ﷺ نے بچوں کو دے دیں اور ان بچوں نے وہ کھجوریں اسی وقت کھا لیں ۔
برکت کا دروازہ کہاں ہے؟:مجھے ایک بندہ کہنے لگا کوئی برکت کا تعویذ دے دیں ،میں نے کہا سچی بات تو یہ ہے کہ کملی والے ﷺسے بڑھ کر برکت والی کوئی ہستی ہے ہی نہیں اور کملی والےﷺ کا نام اور ان کی اتباع اور ان کی غلامی سے بڑھ کر کوئی برکت کا تعویذنہیں ہوسکتا۔سرورکونین ﷺ نے فرمایا جس کامفہوم ہے : اللہ جل شانہٗ نے حضرت محمد ﷺ کے ساتھ ہی ساری کائنات کی برکتیں لگا رکھی ہیں ،اللہ اور اس کے رسو ل ﷺ کی اتباع میں ہی ساری برکتیں مضمر ہیں۔
صحابی رسول ﷺ کا عشق رسولﷺ:جب عشق ہوتاہے تو محبت بڑھتی ہی چلی جاتی ہےپھر اسی عشق سے اتباع اتنی نصیب ہوجاتی ہے تو پھر منشا کو دیکھا جاتاہے حکم کو نہیں دیکھا جاتا اور منشا کو دیکھ کر ہی مان لیا جاتاہے ۔آپ یقین جانیے میں اپنے مرشد کے چہر ے پر کبھی کبھی نظر ڈالتاتھا ان کے چہرے کی منشا ء کو دیکھ لیتاتھا کہ میرے مرشد کیاچاہتے ہیں ۔

نگاہ  یار  جسے  آشنا ئے  راز  کرے
    وہ کیوں نہ اپنی خوبی قسمت پہ  ناز کرے

غزوہ ٔخندق کے موقع پر ایک صحابی رضی اللہ عنہٗ نے حضور ﷺ کے چہرہ انور کو دیکھا ۔ توآپ ﷺکا فاقہ محسوس ہوا ۔ بھاگم بھاگ گھرگئے ۔بیوی سے پوچھا کہ گھر میں کچھ کھانے کیلئے ہے ؟بیوی نے کہا تین سیر جَو پڑے ہیں اور ایک چھوٹا سا بکری کا بچہ ہے اور تو کچھ بھی نہیںہے ۔وہ صحابی رضی اللہ عنہٗ اپنی بیوی سے فرمانے لگے: ایسا کر وجَو صاف کرکے پیس لواور بکری کے بچہ کو ذبح کرکے گوشت پکا لوپھر میں سرورکونین ﷺ کوگھر لے کر آتاہوں کیونکہ آقا ﷺنے اس وقت تین پتھر پیٹ پر باندھے ہوئے تھے اور آپﷺ کے چہرہ انور پر بھوک اور فقرو فاقہ کے آثارواضح ہورہے تھے ، عاشق دیوانہ کیسے برداشت کرسکتاتھا ۔۔۔!   ؎
  مجھے  کچھ  خبر  نہیں  تھی ،  تیرا  در د  کیا  ہے  یا  رب

   تیرے  عاشقوں  سے سیکھا ،  تیرے   سنگ در پہ   مرنا

   مجھے   آگیا    ہے    جینا ،  مجھے  آگیا    ہے    مرنا

انتظام دس افراد کا ،شرکاء دعوت پورا لشکر:صحابی سرورکونین ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ،دست بستہ عرض کی یارسول اللہ ﷺ آپ میری ضیافت قبول فرمائیں۔چند ایک کے کھانے کا اہتمام کیاہے اور بیوی کو بھی یہی کہا ہے کہ میں چندایک کو ساتھ لے کر آرہاہوں ،آپﷺ نے فرمایا الحمد للہ۔۔۔! مفہوم ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :ٹھیک ہے۔۔۔! اس وقت تقریباً ایک ہزار آدمی غزوۂ خندق میںشامل تھے۔ آپ ﷺ نے سب سے فرمایا آؤ دعوت کھانے جانا ہے ۔اب تو اس صحابی رسول ﷺکا سانس اوپر کا اوپراور نیچے کا نیچے رہ گیا،اب بھاگم بھاگ گھر گئے اور بیوی سے کہا کہ اللہ کی بندی حیرت والی بات ہوگئی، بیوی نے پوچھاکیاہوا؟صحابی رضی اللہ عنہٗ فرمانے لگے میں نے تو سرورکونین ﷺ سے عر ض کیا تھا کہ یا رسول پاللہ ﷺ آپ کے اوپر فاقہ کے آثار ہیں۔ آپﷺ مہربانی فرمائیں اورمیری دعوت قبول فرمائیں اور چند آدمیوں کو اپنے ساتھ کھانے کیلئے لے آئیں لیکن آپ ﷺنے تو سب کو دعوت کاکہہ دیا۔اس وفاشعار بیوی نے اپنے خاوند سے کہا اللہ جانے اور اس کا رسول ﷺجانے!تجھے کس کی فکر ؟

        نہیں   خوف    نار    جہہیم کا   

      کہ  کرم  ہے  مجھ  پہ  کریم  کا

تجھے کس چیز کا خوف ہے؟ ایسے میں آقا ﷺ نے پیغام بھیجا کہ ہنڈیا کو چولہے سے نہ اتارنا،اور جو روٹیوں کا آٹا گوندھا ہواہے اس پرسے بھی کپڑا نہ ہٹانا اور سرورکونین ﷺ بڑا سا برتن لے کر بیٹھ گئے ۔اس دور میں بڑے بڑے برتن ہواکرتے تھے ۔(جاری ہے)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 258 reviews.