حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ کہ جو عیدین کی راتو ں میں شب بیداری کر کے قیام کرے اس کا دل نہیں مر یگا ۔ جس دن کہ سب لو گو ں کے دل مردہ ہو جائیں گے ۔ ( ابن ماجہ)
چار رکعت نفل
حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو کوئی اول رات شوال میں چار رکعت پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص اکیس بار پڑھے ، پس اللہ تعالیٰ کھولے گا واسطے اس کے آٹھو ں دروازے بہشت کے اور بند کر ےگا واسطے اس کے ساتوں دروازے دوزخ کے اور نہیں مر ے گا وہ شخص جب تک اپنا مکان جنت میں نہ دیکھ لے گا۔ ( فضائل الشہور )
نوافل برائے تو بہ
شوال کی پہلی شب بعد نما ز عشاءچاررکعت نما ز دو سلا م سے پڑھے ۔ ہر رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص تین تین دفعہ ، سورئہ فلق تین تین دفعہ ، سورئہ النا س تین تین دفعہ پڑھے ۔ بعد سلا م کے کلمہ تمجید 70 مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں سے تو بہ کر ے۔ اللہ پا ک اس نما ز کی بر کت سے انشا ءاللہ اس کے گنا ہ معا ف فرما کر اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔
آٹھ رکعت نوا فل
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے شوال میں رات کو ےا دن کو آٹھ رکعتیں پڑھیں ۔ ہر رکعت میںایک بار سورئہ فاتحہاور سورئہ اخلا ص پندرہ بار اور نما ز سے فا رغ ہو کر ستر بار سبحان اللہ کہا اور ستر بار جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا ، اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دے کر بھیجا ہے جو شخص یہ نماز پڑھتا ہے اللہ ا س کےلئے حکمت کے چشمے کھو لتا ہے ۔ اس کے د ل میں اور اس کے ساتھ اس کی زبان چلا تا ہے اور اس کی دنیا کی بیماری اور اس کی دوا دکھا دیتا ہے ۔ اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دیکر بھیجا جس نے یہ نمازجیسے میں نے بتائی پڑھی تو اللہ سبحانہ اس کو معاف کر دیتا ہے اوراگر شہید مر اتو بخشا ہوا اور جو بندہ اس نما ز کو سفر میں پڑھتا ہے، اس پرآنا جا نا آسان ہو جا تا ہے۔ اورا گر مقروض ہو تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض ادا کر تاہے اور اگر صاحب ِ حاجت ہو تاہے تو اس کی حاجت پوری کر تاہے ۔ اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دیکر بھیجا جو شخص یہ نما ز پڑھتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہر حرف کے بدلے جنت میں ایک مخرفہ دیتاہے ۔ عرض کیا گیا ، مخرفہ کیا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہشت کے با غ ہیں ۔ اگر اس کے ایک درخت کے نیچے سوار سیر کرے تو سو بر س تک اسے عبور نہ کر سکے ۔ درود شریف یہ پڑھنا ہے :
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَ بَارِک وَسَلِّم (غنیةالطالبین )
شوال کے روزے
شوال میں چھ دن روزے رکھنے کا بہت ثواب ہے۔ جس مسلمان نے رمضان المبارک اور چھ دن شوال کے روزے رکھے تو اس نے گویا سارے سال کے روزے رکھے یعنی پورے سال کے روزو ں کا ثواب ملتا ہے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس آدمی نے رمضان شریف کے روزے رکھے اور پھر ان کے ساتھ شوال کے چھ روزے ملائے تو اس نے گو یا تمام عمر روزے رکھے۔ تمام عمر والا مسئلہ اس وقت ہے جبکہ وہ شوال کے چھ روزے تمام عمر رکھے اور اگر اس نے صر ف ایک ہی سال یہ روزے رکھے تو سال کے روزو ں کا ثواب ملے گا۔ یہ چھ روزے اکٹھے رکھیےا الگ الگ ہر طر ح جا ئز ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 527
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں