Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی و روحانی سوال اورقارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

سنائی نہیں دیتا
محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 40 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے سنائی نہیں دیتا‘ کم سنتا ہے‘ بہت علاج کروایا‘ مگر فائدہ نہیں ہوتا۔ اب میں ایک سال سے آلہ لگاتی ہوں‘ میرا گلہ بھی خراب رہتا ہے اور میرے چہرے پر چھائیاں بھی ہیں۔قارئین! میری دو، تین مہینے میں شادی ہونے والی ہے۔ مجھے کوئی آزمودہ علاج بتائیں‘ مہربانی ہوگی۔ (نادیہ‘ راولپنڈی)۔
جواب:آپ سرسوں کے تیل میں لہسن جلا کر وہ تیل کان میں دن میں تین مرتبہ ڈالیں۔ اس کے علاوہ آپ عبقری دواخانہ کے ڈراپر’’کان شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ میرا بھی یہی مسئلہ تھا اب الحمدللہ میں نے آلہ لگانا چھوڑ دیا ہے۔گلے کیلئے آپ تخم میتھی چھ گرام پانی میں جوش دے کر صبح و شام(یاکم از کم صبح) نوش فرمایا کریں۔ یہ ایک بہترین چائے ہے‘ اس سے گلہ خراب نہیں ہوتا اور اگر درد ہو تو وہ بھی جاتا رہتا ہے۔آپ عمدہ دہی رات کو منہ پر مل کر سوجایا کریں‘ صبح صابن سے منہ دھولیں۔ (میمونہ ممتاز‘ لاہور)۔

چہرے پر تِل
محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بھورے رنگ کے تِل نما داغ ہیں جو چھونے پر محسوس نہیں ہوتے‘ جنہیں فریکل کہا جاتا ہے‘ اگر قارئین کو اس کا بہتر حل معلوم ہو تو براہ مہربانی بتادیں۔ دعاگو رہوں گی۔ (ایس،کے‘ مروت)۔
جواب:آپ کو لیموںکا رس پینے سے فائدہ ہوگا‘ لیموں کا تازہ رس صاف پانی میں ملا کر صبح نہارمنہ نوش جان کریں‘ اس سے جگر کا فعل بیدار ہوجائے گا اور چہرے کا چکنا پن بھی دورہوجائیگا۔ خیال رہے کہ قبض نہ ہونے دیں‘ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں‘ آنتیں صاف ہوں گی تو چہرے کے تل‘ کیل مہاسے بھی دور ہوجائیں گے۔(محمد عمر‘ کراچی)

شدید درد
محترم قارئین السلام علیکم! میری امی کو پاؤں کے درد کا عارضہ لاحق ہے۔ دن کے وقت کام کاج کے دوران ان کو یہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن کام کے بعد آرام کے دوران یعنی رات کے وقت ان کو پاؤں میں سخت درد محسوس ہوتا ہے۔ درد کے ساتھ ساتھ پاؤں پر سرخ نشان ظاہر ہوجاتے ہیں‘ جیسے خون جم گیا ہو یہ درد دبانے سے ٹھیک ہوتا ہے۔ امی زیادہ تکلیف کی وجہ سے اپنے پاؤں چارپائی پر زور زور سے مارتی ہیں۔ تب تھوڑا بہت افاقہ ہوجاتا ہے۔ قارئین! براہ مہربانی میری امی کیلئے اس عارضے کیلئے طب نبویؐ سے علاج تجویز کردیں۔ (عمرفاروق‘ کرک)۔
جواب:آپ اپنی والدہ کو’’حب سورنجان‘‘ کا استعمال کروائیں‘ صبح اور رات کو دو دو حب سورنجان ایک ماہ تک کھاتی رہیں۔ اگر ان سے دست آجائیں تو ایک ایک کردیں‘ محترمہ کو بڑا گوشت قطعی ترک کردینا چاہیے۔مزید رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں ایک چمچ نمک ڈال کر آدھا گھنٹہ پاؤں اس پانی میں رکھیں اور ہلکا ہلکا مساج کرتی رہیں۔(وسیم کفایت‘ ملتان)۔

ڈاڑھی میں گلٹی
محترم قارئین! میری عمر 43 سال ہے‘ میرے بائیں کان کے ساتھ چہرے کی طرف ڈاڑھی والی جگہ پر ایک گلٹی ہے‘ ڈاکٹروں کو چیک کروایا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ بے ضرر ہے‘ یہ گلٹی تقریباً چار سال پرانی ہے‘ گلٹی تقریباً چھوٹے بیر جتنی ہے جو نہ تو بڑھ رہی ہے اور نہ ہی کم ہورہی ہے اس میں درد بھی نہیں ہوتا اور اگر اس کو اوپر نیچے دائیں بائیں حرکت دیں تو یہ بآسانی حرکت کرتی ہے۔ (محمد ہمایوں اشرف‘ ملتان)۔
جواب:ہمایوں بھائی !یہی مسئلہ میرے کزن کے ساتھ بھی تھا اس نے عبقری دواخانہ کا’’گلٹیاں رسولیاں‘ ٹیومر سے نجات کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی  سے استعمال کیا‘ اب الحمدللہ اس کی گلٹی 70%ختم ہوچکی ہے۔آپ بھی یہی کورس استعمال کریں اور گلٹی سےنجات پائیں۔آپ ہر نماز کے بعد گلٹی پر انگلی رکھ کر یَامَانِعُ سات مرتبہ پڑھا کریں۔ (محمدعلی‘سیالکوٹ)۔

سانولہ رنگ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری رسالہ ہمیں بہت پسند ہے‘ ہم نے اس سے بہت دینی معلومات اور وظائف حاصل کیے ہیں۔ جن سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔ میرا قارئین سے سوال ہے کہ میرا اور میری کزن کا رنگ بہت سانولا ہے جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ باقی سب کا رنگ صاف ہے جس کی وجہ سے رشتہ داروں کی باتیں اور طعنے سننے پڑتے ہیں۔ کوئی ٹوٹکہ بتائیں جس سے ہمارا رنگ سفید ہوجائے۔ ہم ساری زندگی آپ کو دعائیں دیتے رہیں گے۔ (ن،ر۔ اسلام آباد)
جواب:بہت ذرا سا گائے کا خالص تازہ مکھن ہرروز لگائیں۔اگر خالص مکھن دستیاب نہ ہو تو دودھ کی بالائی استعمال کریں۔ مگر علاج لمبا ہے جلدی فائدہ نہیں ہوگا۔ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔(ارم ظہور‘ لاہور)۔

غیرضروری بال
محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بازوؤں پر بہت موٹےمَردوں کی طرح بال ہیں جو بہت بُرے لگتے ہیں‘ کیا ان بالوں کو صاف کرنا گناہ تو نہیں ہیں‘ ان بالوں کو صاف کرسکتی ہوں اس کا جواب دے کر میرا مسئلہ حل کردیں‘ بڑی مہربانی ہوگی۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھوں کے گرد سوجن سی ہروقت ہوتی ہے‘ آنکھیں سوجی ہوئی لگتی ہیں اور چہرےپر بھی کبھی سوجن ہوجاتی ہے جس دن چاول کھاتی ہوں اس دن چہرے پرسوجن زیادہ ہوتی اور آنکھوں کو بھی کچھ ہوجاتا ہے‘صاف دکھائی نہیں دیتا اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کے علاوہ میرے ہونٹ ہروقت پھٹے رہتے ہیں‘ گرمی ہو یا سردی ہر موسم میں پھٹتے ہیں‘ کوئی ایسا ٹوٹکا بتائیں کہ میرے ہونٹ نرم و گلابی ہوجائیں۔ آپ میرے مسائل کا حل بتادیں‘ بڑی مہربانی ہوگی۔ (نادیہ‘ ہری پور)۔
جواب: آپ چہرے سے بال صاف کرسکتی ہیں‘تھوڑی پھٹکڑی اس کے برابر نمک ہموزن ملا کررات کو سوتے وقت کچھ دیرمتاثرہ جگہ پر مساج کریں‘ صبح اٹھ کر منہ دھولیں‘ اس کے ساتھ دفتر عبقری کا ہارمونز شفاء مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ہونٹ پھٹنے کے علاج کیلئے اپنی ناف میں ہر روز تیل لگائیں۔ (دانش ‘کراچی)۔

چہرے پر کھڈے
محترم قارئین! میرا مسئلہ چہرے پر گڑھوں اور کھڈوں کا ہے جس کی وجہ سے میرے اندر خود اعتمادی ختم ہوتی جارہی ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے اس مسئلے کا کوئی آسان گھریلو اور آسان اسلامی علاج بتائیں۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں ہمارے رشتہ داروں نے بہت تنگ کررکھا ہے۔ ناحق ہم سے حسد کرتے ہیں‘ طرح طرح سے ہمیں تنگ کرتے ہیں اس کیلئے بھی مجھے کچھ بتائیں۔ (ح،ز)۔
جواب:آپ گل منڈی تین گرام‘ عناب تین گرام‘ شاہترہ تین گرام تینوں کو رات کو گرم پانی میں بھگودیں‘ صبح مل کر‘ چھان کر پی لیں۔ یہ گڑھوں اور مہاسوں کیلئے بے حد مفید اور اچھی دوا ہے۔دوسرا مسئلہ: اس کیلئے آپ روزانہ 313 مرتبہ سورۂ انعام آیت نمبر 45 کا ورد کرتے رہیں‘ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کے رشتہ دار آپ کو تنگ کرنا چھوڑ دیں گے۔ (محمد اسلم عادل‘لاہور)۔

مسئلہ شوہر کا
محترم قارئین! میں مختصراً یہ کہوں گی کہ میرے شوہر نارمل شکل و صورت کے ہیں لیکن اللہ کا کروڑہاکروڑ شکر ہے کہ انہوں نے مجھے بہت خوش رکھا ہوا ہے میں اپنے شوہر کے مقابلے میں خوبصورت ہوں پر میں چاہتی ہوں کہ لوگ انہیں بھی اتنی ہی اہمیت دیں‘ پہلے کوئی اتنا مسئلہ نہیں تھا لیکن پچھلے ایک سال سے ان کے دائیں گال آنکھ کے نیچے اور ناک کی ایک سائیڈ پر کالے نشان ہوگئے ہیں بلکہ کالی سیاہ چھائیاں سی بن گئیں ہیں جس سے ان کے چہرے کی ایک سائیڈ سیاہ لگتی ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ ان کے چہرے کی دائیں طرف چھائیاں ختم ہو جائیں اور بائیں گال جیسی صاف ہوجائے۔ ان کا رنگ سانولہ ہے لیکن چھائیوں کی وجہ سے کالا سیاہ لگنا شروع ہوگیا ہے۔دوسرا مسئلہ: میری بہن اچھی شکل و صورت کی ہیں‘ پڑھی لکھی ہے‘ اللہ کا دیا سب کچھ میرے ماں باپ کے پاس ہے‘ پر اس کے رشتے کا مسئلہ حل نہیں ہورہا‘ میری بہن نے ایم ایس سی کیا ہوا ہے‘ پچھلے دو سال سے مسلسل اس کے رشتے کی کوشش کررہے ہیں کوئی کہتا ہے بندش ہے‘ کوئی کہتا ہے اللہ کی طرف سےدیر ہے۔ لوگ آتے ہیں لیکن بغیر جواب دئیے چلے جاتے ہیں۔ براہ مہربانی اس کی جلد شادی کیلئے کوئی اچھا سا عمل بتائیں۔ (پوشیدہ)۔
جواب:آپ اپنے شوہر کے خون صفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ کسی اچھی سی ہربل کریم کی مالش بھی چہرے پر کروائیں۔ انشاء اللہ فرق پڑے گا۔
آپ اپنی بہن کے رشتہ کیلئے درج ذیل وظیفہ خود بھی کریں اور آپ کی بہن سمیت سارا گھر کرے۔ انشاء اللہ بہت جلد بہت اچھا رشتہ مل جائے گا۔ آپ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 121 مرتبہ خَلَقْنَاکُمْ اَزْوَاجًا پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نیک اور تندرست ساتھی عطا کرے۔ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ خوب بھکاری اور سائل بن کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے پڑھیں۔(محمد طارق شاہ‘گجرات)۔

سیاہ حلقے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اور وظیفے وغیرہ بھی کرتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب میرا قارئین سے سوال ہے کہ میری عمر تقریباً 18 سال ہے‘ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہیں‘ مختلف کریمیں بھی استعمال کیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ براہ مہربانی کوئی آسان سا گھریلو نسخہ بتائیں اور اگر کسی قاری کے پاس روحانی نسخہ بھی ہو تو ضرور بتائیں۔ شکریہ! (ام ہنزہ‘ چکوال)۔
جواب:آپ ہر روز نیم گرم دودھ میں ایک چمچ خالص شہد ڈال کر پیا کریں۔ موسمی پھل استعمال کریں۔اپنی خوراک بہتر کریں یہ حلقے خودبخود چلے جائیں گے۔

پوشیدہ امراض
محترم قارئین! میری عمر 16 سال ہے‘ میرا مسئلہ ماہواری اور بواسیر کا ہے‘ پاخانے سے خون کے قطرے خارج ہوتے ہیں‘ پڑھنے لکھنے کو دل نہیں چاہتا‘ نظر کمزور یعنی نزدیک کی نظر کمزور ہے جب بھی میں پڑھتی تو سارا یاد کیا ہوا سبق بھول جاتا ہے۔ استاد کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہوں‘ غصہ بہت آتا ہے کہ قابو نہیں کرسکتی۔ میرے چہرے پر بہت بال ہیں لیکن میں نے اس کیلئے کبھی کوئی کریم وغیرہ استعمال نہیں کی۔ دل چاہتا ہے کہ میں سمارٹ و خوبصورت ہوجاؤں۔ (پوشیدہ‘ سکھر)۔
جواب:آپ عمدہ سا ’’گلقند گلاب‘‘24 گرام صبح یا رات کو سوتے وقت کھائیے‘ آنتوں کیلئے خوب چیز ہے۔ ماہواری کے مسئلہ کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کریں‘ کمال کی چیز ہے۔دماغی کمزوری کیلئے آپ یہ نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی:بادام‘ پستہ‘ کالے چنے بھنےہوئے‘ خشخاش‘ کالی مرچ‘ چھوٹی الائچی‘ سونف ‘ مصری۔ تمام چیزیں ہم وزن لے کرگرائنڈ کرلیں اور سب چیزوں کے وزن کے برابر اس میں شہد مکس کرکے صبح و شام ایک ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔یہ نسخہ نظر کی کمزوری اور دماغی کمزوری کی شاندار ہے۔غصہ کیلئے آپ اٹھتے بیٹھے چلتے پھرتے ہروقت درودشریف پڑھتی رہا کریں۔(والدہ کشور‘ مردان)۔

اثرات
محترم قارئین!ہماری ایک بچی سکول میں جایا کرتی تھی‘ اچانک اس کو پیشاب کی حاجت ہوئی اور وہ لیٹرین میں چلی گئی‘ لیٹرین سے فارغ ہونے کے بعد گھر آگئی اور اچانک اس کو بیہوشی کے دورے پڑنے شروع ہوگئے۔بڑی جدوجہد کے بعد اب دورے تو نہیں پڑتے مگر دسری حرکتوں سے سب کو بہت تنگ کرتی ہے‘ بہت ضدی ہوگئی ہے‘ جو بات زبان سے نکالتی ہے پوری کرکے چھوڑتی ہے‘ بھائیوں سے لڑائی‘ ماں کے ساتھ لڑائی‘ باپ سے لڑائی‘ہر وقت چیختی چلاتی رہتی ہے۔(محمد ادریس‘ لاہور)۔
جواب:آپ اپنی بیٹی کیلئے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ یَاقَہَّارُ کا ورد کیا کریں۔ خود بیٹی کو بھی کہیں کہ وہ بھی ہروقت یَاقَہَّارُ کا ورد کرتی رہے۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں بیٹی کی یہ کیفیت ختم ہوجائے گی۔

چہرے پر رونق
محترم قارئین السلام علیکم! مسئلہ ہم دو بہنوں کا ہے‘ میری عمر چوبیس اور میری بہن کی عمر بیس سال ہے‘ متوازن غذا کے باوجود ہم بہنوں کے چہرے پر رونق نہیں‘ رنگت زرد اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں‘ نسوانی حسن نہ ہونے کے برابر ہے۔ (م،ش۔جہلم)۔
جواب: چہرے میں کشش کیلئے کشمش کھائیے‘ رات کو بادام چودہ عدد اور کشمش پچیس گرام پانی میں بھگودیں‘ صبح دودھ کے ساتھ کھائیے۔ بہترین ناشتہ ہے۔ خون خوب پیدا ہوگا۔ ایک مالٹاروز کھائیں‘ صبح ذرا سی ورزش بھی کرنی چاہیے۔

جوؤں کا مسئلہ
محترم قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بچوں کے سر میں جوئیں پڑجاتی ہیں‘ بڑےبچوں کے سر میں سکول سے آجاتی ہیں‘ پھر سارے گھر والوں کے سر میں پڑجاتی ہیں۔ میں نے بہت نسخے ٹوٹکے حالانکہ لوشن‘ شیمپو استعمال کیے لیکن کوئی مستقل حل نہیں ہوا‘ براہ مہربانی کسی کو اگر کوئی آزمودہ ٹوٹکہ معلوم ہو تو بتادیں کہ جوئیں ساری مرجائیں اور کوئی ایسا تیل یا تیل میں ملانے والی چیز کے جوئیں پڑیں بھی نہیں۔ (ام محمد مصعب)۔
جواب: سر میں جوئیں پیدا ہوجائیں تو بڑی مشکل سےجاتی ہیں۔ آپ ہمدرد کی ’’جربین‘‘ لےلیں اور رات کوسوتے وقت یہ پیسٹ سر میں لگائیے‘ اسی طرح جس طرح ذرا سا تیل سر میں ڈالتے ہیں۔ ذرا سی جربین بالوں میں مل لیا کریں۔ چند دنوں میں جوئیں مرجائیں گی۔
بال رنگنے کا طریقہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی دو سال سے قاری ہوں اور اس رسالے کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔ میں نے روحانی مراقبہ سے بہت کچھ حاصل کیا۔ ہر ماہ باقاعدگی سے میں روحانی مراقبہ کرتی ہوں۔ میرا قارئین سے سوال ہے کہ مجھے آپ سے بال رنگنے کا طریقہ پوچھنا ہے۔ الحمدللہ میرے بال لمبے اور خوبصورت ہیں۔ میں ان کو کلر کرنا چاہتی ہوں۔ میرے سر میں خشکی بھی بہت ہے۔ کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرے سر پر یا میرے بالوں پر کوئی نقصان نہ ہو اور دیرپا گہرا رنگ آئے۔ میں آپ کی بہت مشکور ہوں گی۔ (مصباح محمود‘ چشتیاں)۔
جواب:بالوں میں خشکی کیلئے بہن آپ صفائی کا بہت زیادہ خیال رکھا کریں‘آپ ایسا کریں کہ ذرا سے آملے صبح کو پانی میں بھگودیں‘ رات کو ان کو باریک پیس کر سر میں لگالیں۔ صبح دھوڈالیں۔ اس کے علاوہ دہی کی بالائی بھی سر میں لگانے سے فائدہ ہوتا۔بال رنگنے کیلئےگرم پانی میں مہندی گھولنے کے بعد کھولتے پانی میں رکھ کر دس منٹ سے آدھے گھنٹے تک گرم کرکے ٹھنڈاکرلینا چاہیے ، اب اس لیپ کو چولھے پر رکھ کر اچھی طرح پکا لیں اور جب یہ ذرا ٹھنڈا ہونے لگے ، اس میں انڈا اور کیسٹر آئل (ارنڈی کا تیل ) ملائیں اور قابل برداشت گرم گرم بالوں میں خوب اچھی طرح لگالیں ۔ سر میں لیپ کی مالش کے وقت دستانے پہننے چاہئیں تاکہ ہاتھوں پر مہندی کا رنگ نہ چڑھے ۔ لیپ آدھے سے تین گھنٹوں تک لگا رہنے دیں ۔ اس سے بالوں میں بہت اچھا رنگ چڑھتا ہے اور کوئی سائیڈ ایفکیٹ بھی نہیں۔اس کے علاوہ آپ جو کوئی بھی ہیئر کلر استعمال کریں اس میں موجود کیمیکل سے آپ کے بالوں اور سر کی جلد کو نقصان ضرور ہوگا۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے بالوں کے قدرتی رنگ پر ہی اکتفا کریں۔

شوگر کا علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزارش ہے کہ بندہ عبقری اور آپ کی دیگر تصانیف کا 2008ء سے قاری اور معترف ہے۔ بنی نوع انسان کی انتہائی پرخلوص خدمت کرنے پر جناب کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور دعا گوہوں۔ میرا قارئین سے سوال ہے کہ مجھے کچھ سے بادی بواسیر کا مریض چلا آرہا تھا‘ علاج اور پرہیز کی سعی جاری تھی لیکن مجموعی صحت قابل رشک تھی لیکن دو سال ہوئے مجھے معلوم ہوا کہ شوگر کا مریض بھی بن چکا ہوں جس کی وجہ سے ازحد غم‘ پریشانی‘ مشکل‘ تنہائی اور مایوسی کا شکار ہوچکا ہوں۔ اگر کسی کےپاس شوگر کا حتمی علاج ہو تو ضرور بتائیں۔ کیونکہ صحت کے گرنے کی وجہ سے انتہائی خوبصورت اور دلکش چہرہ دن بدن اپنی خوبصورتی کھورہا ہے اور آنکھیں اندر کو دھنس رہی ہیں اور رنگت سیاہی مائل ہورہی ہے۔ بہت پریشان کن صورتحال ہے۔ (محمدندیم‘ واہ کینٹ)۔
جواب:آپ ادارہ عبقری کا ’’بواسیر کورس‘‘ اور ’’شوگر کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ انشاء اللہ کچھ عرصہ بعد آپ کی صحت پہلے جیسی قابل رشک ہوجائے گی۔ اپنی خوراک پرپرہیز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ توجہ رکھیں۔

منہ پر خارش زدہ دانے
محترم قارئین! میری عمر 50 سال ہے‘ جوں جوں عمر بڑھ رہی ہے۔ منہ پر سیاہ مکوڑی والے دانے ہیں جو کہ میرا وراثتی مسئلہ ہے۔ جب مکوڑی بننے لگتی ہے تو خارش ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ حکیم صاحب! میں  اس مسئلے سے کافی پریشان ہوں‘ اس کے علاج کیلئے رہنمائی فرمادیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔ (ابو محمد‘ جھنگ)۔
جواب:آپ رات کو سوتے وقت اچھا تیار کردہ گلقند گلاب چوبیس گرام کھائیے اور کافی دنوں تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ ادارہ عبقری کی دوائی’’ خون صفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
موٹا ہونا چاہتا ہوں!
محترم قارئین! میری عمر 25 سال ہے‘ قد درمیانہ اور آفس میں ملازم ہوں۔ قارئین! میں کمزور سا ہوں میں چاہتا ہوں تھوڑا موٹا ہوجاؤ‘ وزن بڑھ جائے‘ جسم میں طاقت رہے۔ براہ مہربانی نسخہ سستا بھی ہو اورآسان بھی۔ (محمد مسعود‘ ملتان)۔
جواب:مناسب ورزش پر توجہ سب سے پہلی کرنی چاہیے۔ صبح کم از کم ایک ڈیڑھ میل تیزرفتار کے ساتھ چلیں۔ ناشتے میں کشمش پچیس گرام‘ مغزبادام شیریں بارہ دانےلازماً کھانے شروع کردیں۔ ان دونوں کو رات کے وقت بھگودیں اور صبح کھالیں۔ اس کے ساتھ پاؤ ڈیڑھ پاؤ خالص دودھ پی لیں۔ساتھ ادارہ عبقری کی’’ اکسیر البدن‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

بھونیں پلکیں ختم
 مجھے بالچر ہوا‘ ڈاکٹر نے سٹرائیڈ استعمال کروائی‘ بال آگئے‘ دوائی چھوڑتے ہی ڈاڑھی‘ مونچھ‘ سر‘ بھوئیں اور پلکیں سب ختم ہوگئیں۔ کسی اللہ والے کو علاج معلوم ہو توضرور تحریری کریں۔ (واجد علی)۔
جواب:اگر آپ کی صحت اچھی ہے تو آپ کے بالوں کی جڑیں کمزور ہوگئی ہیں۔ روغن لبوب سبعہ 60 گرام‘ روغن قسط 60 گرام‘ دونوں کو ملا کر رکھ لیں‘ جہاں جہاں سے بال گر رہے ہیں وہاں یہ تیل لگایا کریں۔ بال گرنے بند اور نئے آنا شروع ہوجائیں گے۔اس کے ساتھ ادارہ عبقری کی ’’اکسیرالبدن‘‘ کچھ ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
سردیوں کے مسائل
محترم قارئین! میری عمر 22 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ سردیوں میں ہاتھ پاؤں کی انگلیوں پرخون جم جاتا ہے اور انگلیاں سوج جاتی ہیں۔ ہاتھ پاؤں بالکل ٹھنڈے رہتے ہیں‘ انگلیوں میں بہت خارش ہوتی ہے اور درد بھی ہوتا ہے‘ مجھے بچپن سے یہ مسئلہ ہے‘ میں نے اپنا بہت علاج کروایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ انگلیوں پر گہرے سیاہ نشان بھی پڑگئے ہیں۔ براہ مہربانی کوئی مؤثر علاج تجویز کریں۔ (کنول‘ چکوال)۔
جواب:سرسوں کا تیل نیم گرم کرکے اس میں تھوڑا تیل ڈال کر وہ رات کو سوتے وقت انگلیوں پر لگائیں۔اس کے علاوہ موم لے کر اسے گرم کرلیں اور نیم گرم ہونے پر اس میں ویزلین مکس کرکے پاؤں اور ہاتھوںکی انگلیوںپر لگائیں۔ چند دن لگانے سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 278 reviews.