معجون دماغی(10 دن میں مرض نسیان دور)۔
نسخہ:کشتہ مرجان 30گرام‘ عود لکڑ 15 گرام‘ گاؤزبان 100 گرام‘ باورنجیوبہ 30 گرام‘ صندل سفید 50 گرام‘ پھول گلاب 50گرام‘ تخم بلنگو 30 گرام‘ چھڑجھڑیلہ 50گرام‘ بہن سفید 30گرام‘ بہن سرخ 30گرام‘ درنج عقربی 50 گرام‘ کشنیر 50گرام‘ تودری سرخ 50گرام‘ دارچینی 50گرام‘ الائچی کلاں 50گرام‘ آملہ مقشر 50گرام‘ تخم خرفہ 50گرام‘ شہد ساڑھے 3 کلو۔
تیاری نسخہ: ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں اور شہد میں معجون بنائیں۔ افعال و استعمال: پانچ پانچ گرام صبح و شام نہار منہ استعمال کریں۔ اگر آپ دس دن مغز بادام کو رات کے وقت پانی بھگودیں۔ صبح ان تمام مغز بادام کو چھیل لیں اور پھر ان باداموں کوکوٹ کر ایک دوکپ دودھ لے کر ان کوٹے ہوئے باداموں دودھ میں ڈال دیں جب ایک یا دو ابال آجائے تو اس دودھ کو اتارلیں۔ ایک چمچہ معجون دماغی کا نوش فرمائیں اور اوپر سے بادام والا دودھ پئیں انشاء اللہ دس دن میں ہی آپ کو نسیان یعنی بھول جانا ٹھیک ہوجائے گا اور نظر بھی ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گی۔اس معجون سے بہت لڑکے حافظ قرآن بنے۔
مصیبت سے نجات حصول مقاصد کا مجرب نسخہ
رسول اللہ ﷺ نے عوف بن مالک رضی اللہ عنہٗ کو مصیبت سے نجات اور حصول مقاصد کیلئے یہ تلقین فرمائی کہ کثرت کیساتھ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑ ھا کریں۔ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دینی اور دنیوی ہر قسم کے مصائب اور مضرتوں سے بچنے اور منافع و مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اس کی کثرت بہت مجرب عمل ہے اور اس کثرت کی مقدار یہ بتلائی ہے کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا کرے اور سو سو مرتبہ اول و آخر درودشریف پڑھ کر مقصد کیلئے دعا کرے۔
(ماہنامہ عبقری جلد6)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں