Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلال میں حرام کی آمیزش اور بربادی شروع!

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

اس وقت ہمارا بچپن تھا‘ ہمیں والدہ مختلف آدمیوں کے پاس لے جاتیں کہ یہ تمہارے انکل ہیں ان سے پیسے لو‘ پھر وہ والدہ اور ہمیں بہت سے پیسے دیتا۔میری بڑی بہن بہت سمجھدار تھی اس کی ہر وقت والدہ سے لڑائی ہوتی تھی کہ یہ کام چھوڑ دیں لیکن والدہ نہ مانتی۔
غ،ز

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری زندگی کی کہانی بہت طویل ہے لیکن میں مختصراً بیان کروں گاتاکہ قارئین کو حرام رزق کے نقصانات کا پتہ چل سکے۔

محترم قارئین!یہ حقیقت آج میں اپنی قلم سے پہلی مرتبہ آپ کے سامنے بیان کروں گا۔ قارئین! میرے والد ایک ادارے میں کلرک تھے ‘ نہایت نیک اور پرہیز گار انسان تھے‘ حالانکہ وہ ایسی جگہ ملازمت کرتے تھے جہاں حرام کی ریل پیل تھی لیکن الحمدللہ والد محترم نے ایک پیسہ حرام نہیںکمایا۔ ہمارا گھرانہ ایک درمیانے طبقے کا گھرانہ تھا‘ ہم سب بہت خوش تھے‘ بظاہر ہمیں کسی چیز کی کمی میرے والد نے محسوس نہ ہونے دی۔ مگر۔۔۔!!! میرے والد جب تنخواہ میری والدہ کے حوالے کرتے تو میری والدہ کہتیں کہ اس تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔ مختصراً میری والدہ میرے والد کو حرام رزق کمانے کا کہتیں کہ تمہارے دفتر میں اور لوگ بھی تو ہیں وہ بھی تو ڈھیروں (حرام) کماتے ہیں تمہیں کیا مسئلہ ہے‘ جب انہیں کوئی نہیں پوچھتا تو تم کیوں ڈرتے ہو؟ مگر میرے والدمحترم اللہ والے تھے‘ انہوں نے پھر بھی کبھی حرام کو ہاتھ نہیں لگایا۔ اسی دوران میری والدہ کی ایک دوست تھی‘ اس نے والدہ کو ناپسندیدہ اور بُرے کاموں کی طرف مائل کیا چونکہ میری والدہ کو مال ودولت سے محبت تھی‘اس لیے والدہ جلد ہی اپنی دوست کی بتائی ہوئی بد ترین راہ پر چل پڑی۔
اس وقت ہمارا بچپن تھا‘ ہمیں والدہ مختلف آدمیوں کے پاس لے جاتیں کہ یہ تمہارے انکل ہیں ان سے پیسے لو‘ پھر وہ والدہ اور ہمیں بہت سے پیسے دیتا۔میری بڑی بہن بہت سمجھدار تھی اس کی ہر وقت والدہ سے لڑائی ہوتی تھی کہ یہ کام چھوڑ دیں لیکن والدہ نہ مانتی۔ پھر آہستہ آہستہ والد محترم کی حلال و پاک کمائی میں میری والدہ کی ناجائز و گندی کمائی شامل ہوگئی۔ والد محترم نہایت سادہ انسان تھے‘ انہیں گھر کے حالات کا کچھ اندازہ ہی نہیں تھا‘ وہ دن رات بس دفتر میں مصروف رہتے تھے۔ بہرحال حالات یونہی چلتے رہے‘ آخر کار والدہ پر بڑھاپا آگیا اور پھر آپ کو پتہ ہے کہ بڑھاپا آجائے تو انسان راستے پر آ ہی جاتا ہے مگر والدہ کو راستہ پر آنا تھا نہ آئیں۔۔۔ میرے والد ریٹائرڈ ہوگئے اور اچانک پتہ چلا کہ والد محترم کے گردے بالکل ختم ہوچکے ہیں پھر ان کی ادویات کا خرچہ اوپر سے پھر پنشن۔۔۔ میری والدہ سے برداشت نہ ہوتا کہ پیسہ والد پر لگ رہا ہے۔ گھر کے حالات بہت خراب ہوتے گئے‘ والدہ دن رات والد محترم کو گالی گلوچ کرتیں لیکن میرے والدمحترم بہت صبر والے انسان تھے وہ خاموش رہتے۔ آخرکار والد صاحب انتقال کرگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ بس وہ دن ہماری صحیح بربادی اور ناکامیوں کا آغاز تھا۔ والد کی خواہش تھی کہ ڈاکٹر بنوں‘ میرا لاہور میں داخلہ ہوگیا اور میری بڑی بہن کا اسلام آباد میں داخلہ ہوگیا ہم دونوں اپنی اپنی منزل کی طرف چل پڑے‘ اب پیچھے گھر میں والدہ اور میری چھوٹی بہن اکیلی تھیں‘ پھر کیا تھا کہ میرے موبائل پر عجیب وغریب پیغامات آتے کہ اپنی چھوٹی بہن کو سنبھالو‘ بُرے راستے پر چل رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ میں بہت پریشان کہ آخرحرام رزق نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے‘ پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں‘ محلہ داروں نے ہم سے منہ موڑ لیا‘ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں ایم بی بی ایس نہ کرپایا اور پریشانی کی وجہ سے فیل ہونے لگا اور آخرکار گھر آکر بیٹھ گیا۔ یہاں آکر پتہ چلا کہ میری بہن بھی انہی راستوں پر چل پڑی جن پر کبھی میری والدہ چلتی تھیںکیونکہ والدہ میری بہن سے پیسوں کی فرمائش کرتیں اور اسے اس کام کیلئے اکساتیں۔
میرے والد محترم کی ساری زندگی کی عزت سڑکوں پر نیلام ہورہی تھی‘ والد نے تو حلال کھلایا تھا ہمیں پھر کیوں یہ ہوا۔۔۔ پھر سب سوچنے کے بعد والدہ کا وہ راستہ یاد آیا کہ ہماری زندگیوں میں آگ ہماری والدہ کی لگائی ہوئی ہے۔ میری والدہ نے اپنی گندی کمائی سے بہت سے پلاٹ اور زیورات بنارکھے تھے مگر کچھ بھی نہ بچا۔۔۔ حرام رہتا کب ہے۔ آج ہمارے پاس میرے والد محترم کے حلال رزق کے بنائےگھر کے سواکچھ بھی نہیں۔ کیونکہ اللہ پاک بُرے کام اور بُری کمائی کا نتیجہ ضرور دکھاتا ہے‘ میں ڈاکٹر نہ بن سکا سب کچھ ختم ہوگیا۔ عزت رخصت ہوگئی‘ اللہ پاک کی ناراضگی نازل ہوگئی۔ میری بڑی بہن کا کوئی رشتہ نہیں آتا تھا‘ آخرکار ایک شادی شدہ کا رشتہ آیا اور میں نے ہاں کردی‘ تاکہ عزت سے ہمارے گھر کے گندے ماحول سے نکل جائے۔  میں نے پرائیوٹ بی اے کیا‘ بے روزگار ہوں‘ والدہ پر سختی بھی کی کہ ان راہوں سے باز آجائیں ہمیں اور کتنا برباد کریں گی مگر وہ پیچھے ہٹنے کو اب بھی تیار نہیں۔ میں ہر جگہ نوکری کیلئے گیا لیکن کچھ نہ ہوا‘ لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کوئی ہم سے تعلق رشتہ نہیں رکھنا چاہتا‘ مسجد میں نماز کیلئے جاؤں تو صف میں لوگ میرے ساتھ نہیں ٹھہرتے۔ واقعی اللہ پاک کا ہم پر عذاب ہے‘ ہر اگلا دن پچھلے دن سے زیادہ ذلت آمیز اور رسوا کن ہوتا ہے۔ کوئی کام ٹھیک نہیں ہوتا کچھ بھی ٹھیک نہیں‘ پریشانی‘ بے برکتی‘ تنزلی‘ ہمارے گھر پر راج کرتی ہے۔ اس سب میں میرا کچھ اپنا بھی قصور ہے کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود احتجاج نہیں کیا‘ سمجھ نہیں آتی کہاں جاؤں؟ کیا کروں؟ یہ زندگی اور دنیا تنگ ہوگئی ہے‘ ہم پر ہرطرف بدنامی ہے‘ رزق بند ہے۔میری! قارئین سے ہاتھ جوڑ کردرخواست ہے کہ اگر آپ کے گھر میں کسی بھی سوراخ سے حرام یا مشکوک رزق آرہا ہے تو خدارا! ان کو آج ہی بند کردیں۔کہیں ایسا نہ ہوکہ۔۔۔! آپ کی زندگیاں بھی میری طرح جل اٹھیں۔۔۔ حرام رزق اپنا اثر ضرور دکھاتا ہے‘ یہ نسلوں کو تباہ و برباد کردیتا ہے۔اس رزق نے ہمارے جنت جیسے گھر کو جہنم کا ایک گڑھا بنا کر رکھ دیا ہے۔

محترم حکیم صاحب براہ نواز ش میرا نام و پتہ خفیہ رکھا جائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 312 reviews.