Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

 دائیں آنکھ میں جیسے فلم چل رہی ہو الفاظ لکھے ہوئے اللہ محمدﷺ‘ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول ﷺ میرے سامنے آتے ہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو خیروعافیت عطا فرمائے ۔ آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ میرے معمولات کچھ اس طرح ہیں۔ 1۔تین تسبیحات صبح و شام۔2۔ موبائل کےذریعے درس سننا۔ 3۔ ذکر نفی اثبات  ایک تسبیح صبح و شام۔ 4۔ مسنون دعاؤں کا اہتمام۔ 5۔ گھر سے نکلنے کی دعا اور یَاحَفِیْظُ گیارہ مرتبہ۔ 6۔ جمعۃ المبارک کے دن قبرستان جانا۔ 7۔ قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کرنا۔ 8۔نماز فجر کے بعد سورۂ یٰسین لازمی پڑھنا ۔ 9۔ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینا۔10۔ روحانی غسل کرنا۔ 11۔ عشاء کی نماز کے بعد دو مرتبہ سورۂ واقعہ اور ایک مرتبہ سورۂ ملک۔ 12۔ فجر کی سنتیں گھر میں ادا کرکے جاتے ہوئے آیۃ الکرسی پڑھنا۔ 13۔ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھنا۔ 14۔ نماز کے بعد نظروں کی حفاظت کیلئے یہ دعا پڑھتا ہوں۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النِّسَاءِ وَحِبَالَۃِ الشَّیْطَانِ اَللہُ خَالِقُ النُّوْرِ(7مرتبہ)۔15۔وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ روزانہ دو تین ہزار مرتبہ ان کے علاوہ مزید اعمال کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ (ر،ڈ‘س)۔

عجب حقیقت

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب بھی اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کا ذکر کرتی ہوں یا قرآن پاک کی تلاوت کروں‘ نماز پڑھوں‘ عجیب قسم کے چھینٹےپڑتے ہیں‘ ٹھنڈےٹھنڈے اور جب ہاتھ لگاتی ہوں تو وہاں کچھ بھی نہیں ہوتا۔ احساس ہوتا ہے جیسے ٹھنڈا پانی ڈالا گیا ہو یا ٹھنڈے پانی کی پھوار ماری گئی ہو جو بہت لطیف ہوں لیکن ہوتا کچھ نہیں‘ یہ معمول آج بھی جاری ہے اور کافی عرصہ سے شروع ہے۔اس کے علاوہ میں اکثر لیٹ کر آنکھیں بند کرتی ہوں تو میری دائیں آنکھ میں جیسے فلم چل رہی ہو الفاظ لکھے ہوئے اللہ محمدﷺ‘ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول ﷺ میرے سامنےآتے ہیں۔ مجھے وہم ہوا کہ میری آنکھ میں موتیا ہے میںنے ڈاکٹر سے بات کی اس نے کہا آپ کا آپریشن ہوگا میں نے آپریشن کروالیا‘ آپریشن بہت اچھا ہوا‘ آپریشن کے دوران میں درود ابراہیمی پڑھتی رہی‘ سات دن میں میری آنکھ ٹھیک ہوگئی اور وہ الفاظ اللہ‘ محمدﷺ‘ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول ﷺ پہلے سے زیادہ صاف نظر آنا شروع ہوگئے۔(ص،ب‘گ)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 314 reviews.